وقارآباد ضلع : حلقہ اسمبلی کوڑنگل سے ریونت ریڈی کی شاندار کامیابی
35 ہزار ووٹوں کی اکثریت، بی آر ایس امیدوار کو شکست
حیدرآباد/وقارآباد: 03۔ڈسمبر
(سحر نیوز ڈاٹ کام)
صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی TPCC# ریونت ریڈی نے وقارآباد ضلع کے حلقہ اسمبلی کوڑنگل سے شاندار کامیابی درج کروائی ہے۔انہوں نے آج ہونے والی رائے شماری میں اپنے حریف بی آر ایس پارٹی کے امیدوار و موجودہ رکن اسمبلی کوڑنگل پی۔نریندر ریڈی کو 35 ہزار ووٹوں کی اکثریت سے شکست سے دوچار کر دیا۔
حلقہ اسمبلی کوڑنگل پر سب کی نگاہیں مرکوز تھیں جہاں صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی(ٹی پی سی سی) ریونت ریڈی اور بی آر ایس کے موجودہ رکن اسمبلی و امیدوار پی۔نریندر ریڈی کے درمیان مقابلہ تھا،جنہوں نے 2018ء کے انتخابات میں اس وقت دو مرتبہ کوڑنگل سے کامیابی حاصل کرنے والے ریونت ریڈی کو شکست سے دوچار کیا تھا۔ان انتخابات میں ریونت ریڈی نے حلقہ اسمبلی کوڑنگل پر دوبارہ اپنی کامیابی کا جھنڈہ لہرا دیا ہے۔
میڈیا اطلاعات کے مطابق ریونت ریڈی حلقہ اسمبلی کاماریڈی میں بھی اپنے حریف امیدوار و وزیراعلیٰ تلنگانہ کے۔چندراشیکھرراؤاور بی جے پی امیدوار وینکٹ رمنا ریڈی پر سبقت بنائے ہوئے ہیں۔
” یہ بھی پڑھیں "


