سابق رکن اسمبلی تانڈور پائلٹ روہت ریڈی کا دؤرہ، قائدین اور کارکنوں سے جذباتی ملاقات
آخری سانس تک تانڈور میں ہی رہوں گا، 78 ہزار ووٹ میرے لیے عوام کا آشیرواد
پریس کانفرنس سے خطاب، کئی پارٹی قائدین اور نوجوان گلے لگ کررو پڑے
وقارآباد/تانڈور: 06۔ڈسمبر
(سحر نیوز ڈاٹ کام/نمائندہ)
حالیہ سابق رکن اسمبلی تانڈور پائلٹ روہت ریڈی حالیہ انتخابات میں کانگریسی امیدوار بویانی منوہر ریڈی کے ہاتھوں اپنی شکست کے بعد کل 5 ڈسمبر کو پہلی مرتبہ تانڈور پہنچے۔ان کی رہائش گاہ پر بڑی تعداد میں پارٹی قائدین، کارکنوں کے علاوہ ان کے بہی خواہان اور نوجوانوں نے ان سے ملاقات کی۔

اس موقع پر اس وقت جذباتی مناظر دیکھے گئے جب چند ایم پی ٹی سیز، پارٹی کارکن اور چند خواتین ان سے لپٹ کر رو پڑے جنہیں سابق رکن اسمبلی پائلٹ روہت ریڈی نے حوصلہ دیتے ہوئےکہاکہ ان کی شکست سے وہ ہرگز مایوس یا ناامید نہ ہوں وہ ناکام ضرورہوئے ہیں لیکن انہوں نے اپناحوصلہ نہیں کھویا ہے۔ساتھ ہی انہوں نے کہاکہ انتخابات میں شکست کے باوجود وہ تمام پارٹی قائدین،کارکنوں اور حلقہ اسمبلی تانڈورکے عوام کے لیے ہمہ وقت دستیاب رہیں گے۔

یاد رہے کہ 3 ڈسمبر کو ہونے والی رائے شماری میں اسمبلی حلقہ تانڈور سے کانگریس پارٹی کے امیدوار بویانی منوہر ریڈی نے رکن اسمبلی و بی آر ایس امیدوار پائلٹ روہت ریڈی کو 6,284 ووٹوں کی اکثریت سے پائلٹ روہت ریڈی کو شکست دی تھی۔بویانی منوہر ریڈی نے 84 ہزار 662 ووٹ حاصل کئے جبکہ پائلٹ روہت ریڈی کو 78,079 ووٹ حاصل ہوئے۔
بعدازاں سابق رکن اسمبلی تانڈور پائلٹ روہت ریڈی نے ریاستی قائدسری شیل ریڈی،صدر ٹاؤن بی آر ایس ایم اے نعیم افو،کارگزار صدر سید زبیر لالہ،پٹلولا نرسملو،سرینواس چاری،بشارت علی اور دیگر کےساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ وہ اپنی آخری سانس تک تانڈور میں عوام کے ساتھ ہی رہیں گے۔انہوں نے کہاکہ عوام ان کےخلاف پھیلائی جانے والی افواہوں پر یقین نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ ریاست میں کانگریس کی لہر کے باعث انہیں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
پائلٹ روہت ریڈی نے کہا کہ رائے دہندوں کے اس فیصلہ کو وہ قبول کرتے ہیں اور اس کا احترام بھی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان انتخابات میں انہیں 78 ہزار سے زائد ووٹ حاصل ہوئے ہیں یہ اس بات کا ثبوت ہےکہ تانڈور کے عوام کا آشیرواد ان کے ساتھ ہے۔سابق رکن اسمبلی نےکہاکہ وہ اپنی خامیوں اور ناکامی کے اسباب کا جائزہ لیتےہوئے انہیں دور کریں گے۔انہوں نے اس عزم کااظہار کیاکہ مستقبل میں ہونے والے مجالس مقامی کے انتخابات میں پارٹی کی کامیابی ان کا نشانہ ہوگا اور شاندار کامیابی حاصل کی جائے گی۔
سابق رکن اسمبلی پائلٹ روہت ریڈی نےنومنتخب رکن اسمبلی بویانی منوہرریڈی کو ان کی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ساتھ ہی ان سے مطالبہ کیاکہ تانڈور میں ان کی جانب سے آغاز کیےگئے مختلف ترقیاتی کاموں کو وہ مکمل کروائیں اور اس سلسلہ میں رکن اسمبلی اور کانگریس پارٹی کو ان کی تائید حاصل رہے گی۔کانگریس اپنے انتخابی منشور میں دی گئیں 6 گیارنٹی اسکیمات پر عمل آوری کو یقینی بنائے۔انہوں نے انتباہ دیا کہ عدم عمل آوری پر وہ بھی عوام کے ساتھ مل کر جدوجہد کریں گے۔

سابق رکن اسمبلی نے الزام عائد کیاکہ ان کے خلاف افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں کہ انہوں نے اپنی تانڈور کی رہائش گاہ کوفروخت کردیا ہے اور تانڈور چھوڑکرجانے والے ہیں۔انہوں نےعوام سے اپیل کی کہ ایسی افواہوں اور پروپگنڈہ پر یقین نہ کریں،پائلٹ روہت ریڈی نے جذباتی انداز میں کہا کہ وہ اپنے خون کے آخری قطرہ تک تانڈورمیں ہی رہیں گے۔
سابق رکن اسمبلی نے پارٹی قائدین اور کارکنوں کو حوصلہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ ان کی شکست سے ہرگز مایوس یا دلبرداشتہ نہ ہوں مستقبل میں سب مل کر مزید طاقت کے ساتھ عوام کی خدمت کریں گے۔اور بی آر ایس پارٹی کو مزید مضبوط بنائیں گے۔
” یہ بھی پڑھیں "
ویڈیو اور خصوصی رپورٹ اس لنک پر ⬇️
کتنے ویرانوں سے گزرے ہیں تو منزل پائی ہے!!

PilotRohithReddy#
FormerMLATandur#
Vikarabaddistrict#
Telangana#

