ہمارے بارے میں

بقول احمد فراز
شکوہء ظلمتِ شب تو کہیں بہتر تھا
اپنے حصے کی کوئی شمع جلاتے جاتے
صحافت ایک مقدس پیشہ اورجمہوریت کا چوتھا ستون مانا جاتاہے۔صحافت کی ذمہ داریوں اوراس کی اخلاقیات کے اہم اُصولوں میں یہ بات اول حیثیت رکھتی ہےکہ وہ سرحدی، مذہبی، علاقائی، رنگ و نسل یا ذات پات کی تفریق سے پاک سماج کی تشکیل میں اہم رول ادا کرے۔
صحافی کے لیے ضروری ہوتا ہےکہ وہ سماج کے تانے بانے کومضبوط بنائے اور عوام کو درپیش مسائل بنا کسی لاگ اور لپیٹ کے حکومت وقت اور ایوانوں تک پہنچائے تاکہ یہ مسائل حل ہوں۔اور ملک / ریاست ترقی کی منازل طئے کرتے رہیں۔
انٹرنیٹ کی دنیا میں صحافت کی اسی مقدس روایات کو قائم رکھنے،اردو کی ترقی و ترویج کے مقصد کے تحت 18 جنوری 2021 کو "سحر نیوز ڈاٹ کام” کی بنیاد ڈالی گئی۔
کو اردو زبان اور اردو صحافت کی ترقی وترویج میں مصروف تجربہ کار اور میدان صحافت کے تمام اُمور پر گہرے تجربہ کےحامل صحافیوں اور شخصیات کی سرپرستی اور رہنمائی حاصل ہے۔
سحر نیوز ڈاٹ کام پر تہلکہ خیز اور مبہم سرخیوں کے ساتھ محض چند کلک اور اپنے مالی مفاد کے لیے ایسی خبروں کی پیشکش کو زیادہ اہمیت نہیں دی جاتی جس سے قاری کچھ دیر کے لیے خوفزدہ ہوجائے یا لنک کو لازمی طور پر کلک کرے۔کیونکہ ویب سائٹس کی زیادہ تر خبریں موبائل فونس پر ہی پڑھی جاتی ہیں۔ پتہ نہیں کونسا قاری کب اور کن مسائل سے دوچار ہو اور ایسے میں بھیانک خبریں تصاویر کے ساتھ قاری کے موبائل پر پہنچانا پیشہ صحافت کے خلاف ہے۔!!
جرائم و حادثات کے علاوہ قارئین کو خوفزدہ یا ذہنی طور پر پریشان کرنے، یا مایوسی اور خوفزدگی کا شکار بنانےوالی خبروں کی اشاعت سے حتی الا مکان احتیاط کی جاتی ہے۔ سحر نیوز ڈاٹ کام کا ذریعہ آمدنی صرف وہ اشتہارات ہوتے ہیں جو اس کی نیوز کے ساتھ گوگل کی جانب سے شامل کی جاتی ہیں۔ان میں بھی کئی نازیبا اشتہار نظر آجاتے ہیں تو ادارہ انہیں بلاک Block# کر دیتا ہے۔ 
سحرنیوز ڈاٹ کام ایک غیرمنفعت بخش ادارہ ہے۔اردو زبان اور دم توڑتی معیاری اردو صحافت کی ترقی و ترویج کے لیے آپ اپنے اشتہارات کے ذریعہ ہمارے پورٹل کی مالی مدد کر سکتے ہیں۔ 
سحرنیوز ڈاٹ کام پر مزید سماجی تانےبانے کو مزید مضبوط بنانےکے عزم کے ساتھ بین الاقوامی,قومی،ریاستی،اضلاع کی خبروں کو صحافتی اقدار کے ساتھ مکمل طور پر غیرجانبدار،بے باک اور بے لاگ انداز میں خبروں کو پیش کرنے کےمقصد کے تحت قائم کیا گیا ہے۔ساتھ ہی نامور شعراءء و ادیبوں پر خصوصی مضامین، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز کی تفصیلات اور حقائق کو بھی پیش کیا جاتا ہے۔
امید کہ غیر جانبدار معیاری صحافت کو پسند کرنے والے اردو قارئین کا تعاون ہمارے ساتھ رہے گا۔!!
………………………………
صحافیوں،مضمون نگاروں، ادیبوں، شعراء کرام کے علاوہ تمام مذہبی، سماجی اور دیگر تنظیموں کے ذمہ داران سے گذارش ہے کہ وہ سیاسی، مذہبی، سماجی اور ثقافتی مضامین، پریس نوٹس، رپور تاژ اور تازہ کلام اس میل پر ارسال کریں۔
sahernews.com@gmail.com

آپ ہمارے یوٹیوب چینل کو بھی سبسکرائب کریں تو یہ بھی ہماری مدد ہوگی۔لنک یہاں پیش ہیں ۔”
https://www.youtube.com/@sahernews531/videos

 

https://www.youtube.com/@sahernews531/shorts