تلنگانہ میں انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات کے نتائج کی تاریخ کا اعلان!

تلنگانہ میں انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات کے نتائج کی تاریخ کا اعلان!

حیدرآباد : 10۔اپریل (سحرنیوزڈاٹ کام)

ریاست تلنگانہ میں انٹرمیڈیٹ سال اول اور سال دوم کے سالانہ امتحانات میں شرکت کرنے والے اور اس کے نتائج کے منتظر طلبہ کو آج تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کے عہدیداروں نے خوشخبری دیتے ہوئے کہا ہے کہ 12 اپریل کو نتائج جاری کیے جائیں گے۔!

اطلاع میں بتایا گیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ امتحانات2026ء کے نتائج 12 اپریل،بروزاتوار 11 بجے دن جاری کیے جائیں گے۔کے۔کیشو راؤ اوریوگیتا رانا  کے ہاتھوں ودیا بھون نامپلی ،حیدرآباد میں  نتائج کی اجرائی عمل میں لائی جائے گی۔اس سلسلہ میں سرکاری طورپر بھی آج 11 اپریل کواعلان کیا گیا ہے۔(اپ ڈیٹ)

یاد رہےکہ جاریہ سال انٹرمیڈیٹ سال اول کے امتحانات5 مارچ تا 24مارچ تک منعقد کیے گئے تھے جبکہ انٹرمیڈیٹ سال دوم کے سالانہ امتحانات کا 6 مارچ سے 25مارچ تک انعقاد عمل میں لایا گیا تھا۔انٹرمیڈیٹ سال اول اور سال دوم کے سالانہ امتحانات میں 9 لاکھ 97ہزار سے زائدطلباء اور طالبات نے شرکت کی تھی۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر ایسی اطلاعات زیرگشت تھیں کہ جاریہ سال حکومت نتائج کے اعلان میں جان بوجھ کر تاخیر کررہی ہے جسے حکومت کی جانب سے غلط اور افواہ قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل کے بعد سے انٹرمیڈیٹ امتحانات کے نتائج ماہ اپریل کے پہلے ہفتہ میں ہی جاری کیے جاتے رہے ہیں۔جبکہ گذشتہ سال 22 اپریل کو نتائج جاری کیے گئے تھے۔

جاریہ سال انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات کے نتائج جلد جاری کرنے کی غرض سے 30مارچ تک ہی پرچوں کی جانچ مکمل کرلی گئی ہے۔

12 اپریل کو انٹر میڈیٹ کے نتائج جاری کیے جانے کے بعدطلبہ ان ویب سائٹس لنکس کو کلک کرکے وہاں اپنا ہال ٹکٹ نمبر اور تاریخ پیدائش لکھ کر نتائج دیکھ سکتے ہیں:

https://tgbie.cgg.gov.in/

https://results.cgg.gov.in/

یہ بھی پڑھیں 

مینارٹی طبقہ کے نوجوانوں کے لیے بیرون ممالک ملازمتوں کے بہترین مواقع، استفادہ کرنے مینارٹی ویلفیئر آفیسر وقارآباد ضلع راجیشوری

نیپال میں منعقدہ شوٹنگ بال مقابلہ میں تانڈور کے محمد معز نے گولڈ میڈل حاصل کیا