مینارٹی طبقہ کے نوجوانوں کے لیے بیرون ممالک ملازمتوں کے بہترین مواقع، استفادہ کرنے مینارٹی ویلفیئر آفیسر وقارآباد ضلع راجیشوری

مینارٹی طبقہ کے نوجوانوں کے لیے  بیرون ممالک ملازمتوں کے بہترین مواقع
استفادہ کرنے مینارٹی ویلفیئر آفیسر وقارآباد ضلع ایس۔راجیشوری کا مشورہ

حیدرآباد/وقارآباد: 10۔اپریل (سحرنیوزڈاٹ کام)

ڈسٹرکٹ مینارٹی ویلفیئر آفیسر (DMWO) وقارآبادضلع محترمہ ایس۔راجیشوری نے اپنے صحافتی  بیان میں بتایا ہے کہ تلنگانہ میناریٹیز فینانس کارپوریشن، حیدرآباد اور  تلنگانہ اوورسیز   مین  پاور  کمپنی لمیٹڈ کے اشتراک سے بے روزگار اقلیتی طبقہ کے نوجوانوں کے لیے  بیرون ممالک ملازمت کے  بہترین مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے وقارآبادضلع کے تمام اہل اقلیتی طبقہ کے نوجوان مرد  اور خواتین کو مشورہ  دیا ہے کہ وہ اس سنہری موقع سے فائدہ اٹھائیں۔

بیرونِ ملک دستیاب ملازمتوں کی تفصیلات کے مطابق :۔

⬅️ جرمنی میں نرسنگ ملازمتوں کےلیے رجسٹرڈ  نرسیس (مرد اورخواتین) درکار ہیں۔جس کےلیے  بی ایس سی نرسنگ؍جی این ایم اور متعلقہ تجربہ لازمی ہے۔اس کے لیے سالانہ 22 لاکھ روپئے  تا 25 لاکھ روپئے تنخواہ حاصل ہوگی اور اس کے ساتھ اوور ٹائم اور  دیگر الاونسیس بھی دئیے جائیں گے۔

⬅️ جرمنی میں ہی الیکٹریکل ؍ پاور لائن ٹیکنیشن کی ملازمت کے لیے ڈپلومہ؍ بی ٹیک ؍ متعلقہ تکنیکی کورس کا حامل ہونا ضروری ہے،اس کے لیے ماہانہ 2,910 یورو ( ہندوستانی رقم میں تین لاکھ روپئے) کی تنخواہ  دی جائے گی ساتھ ہی مفت رہائش کا نظم ہوگا۔

⬅️ قطر۔دوحہ کے لیے نرسنگ ملازمتیں (رجسٹرڈنرسیس) دستیاب  ہیں جس کے لیے  بی ایس سی نرسنگ ؍جی این ایم اور کم ازکم  دو سالہ تجربہ لازمی ہے اس کے لیے ماہانہ  پانچ ہزار  روپئے قطری ریال تنخواہ دی جائے گی جو کہ ایک لاکھ 21 ہزار روپئے  ہندوستانی کرنسی کے مماثل ہوگی اور ساتھ میں مفت رہائش، ٹرانسپورٹ، فضائی ٹکٹ اور میڈیکل انشورنس کی سہولت بھی دی جائے گی۔

⬅️ یونان (گریس) کے لیے ہوٹل اور  دیگر شعبہ جات میں ہاؤس کیپنگ، ویٹرز،  بار ٹینڈرز، باورچی ، ہوٹل ریسپشنسٹ، اسپا تھیراپسٹس، الیکٹریشن،  پلمبرز، لائف گارڈز ،  گارڈنرز،  بیل بوائز ، فشرمین کی ملازمتوں کے مواقع حاصل ہیں۔ان کے لیے 97 ہزار روپئے  تا ایک لاکھ 22 ہزار روپئے کی تنخواہیں حاصل ہونگی۔اس کے لیے 21سال تا 35 سال کی عمر ، انگریزی زبان پر عبور، دو  تا  تین سال کا تجربہ رکھنے والوں کو ترجیح دی جائے گی۔ساتھ ہی رہائش، کھانا اور میڈیکل انشورنس کمپنی کی جانب سے فراہم کیا جائے گا۔

ان ملازمتوں میں دلچسپی رکھنے والے امیدوار فوری پر اپنا سی وی (CV)،  Resume (بائیوڈاٹا)
tomcomglobal@gmail.com یا     tomcom.resume@gmail.com

پر میل کریں۔مزید تفصیلات کے لیے 7993357103  پر  ربط قائم کریں۔

" یہ بھی پڑھیں "

نیپال میں منعقدہ شوٹنگ بال مقابلہ میں تانڈور کے محمد معز نے گولڈ میڈل حاصل کیا