حیدرآباد میں 50 لاکھ روپئے مالیتی منشیات ضبط، گروہ کے تین افراد گرفتار، تلنگانہ اینٹی نارکوٹکس بیورو کی کارروائی

حیدرآباد میں 50 لاکھ روپئے مالیتی منشیات ضبط
گروہ کے تین افراد گرفتار، تلنگانہ اینٹی نارکوٹکس بیورو کی کارروائی

حیدرآباد : 02۔نومبر
(سحر نیوز ڈاٹ کام)

حیدرآباد میں منشیات تیار کرنے والے تین رکنی گروہ کو تلنگانہ اینٹی نارکوٹکس بیورو TSNAB# نے گرفتار کر لیاہے۔ان کےقبضہ سے 60 گرام میتھام فیٹامین اور 700 ملی لیتر میتھام فیٹامین کا مادہ Liquid# منشیات کو ضبط کرلیا۔

اس سلسلہ میں ایس پی تلنگانہ اینٹی نارکوٹکس بیورو گمی چکرورتی نے پریس کانفرنس منعقد کرتےہوئےبتایاکہ تلنگانہ اینٹی نارکوٹکس بیورو اور سورارم پولیس نے مشترکہ آپریشن کے ذریعہ سورارم(جیڈی میٹلہ) میں منشیات تیار کرنے والے گروہ کو پکڑ لیا ہے۔ اور اس سلسلہ میں منشیات کی تیاری میں مصروف تین افراد کو گرفتار کرلیاگیاہے۔ان کےقبضہ سے 60 گرام میتھام فیٹامین اور 700 ملی لیتر میتھام فیٹامین کا مادہ Liquid# منشیات کو ضبط کیا گیا ہے۔

ایس پی تلنگانہ اینٹی نارکوٹکس بیورو گمی چکرورتی نے اس پریس کانفرنس میں میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ ضبط شدہ منشیات کی مالیت 50 لاکھ روپئے ہے۔انہوں نے بتایا کہ ان منشیات کی تیاری کے اصل سرغنہ کی شناخت کما سرینواس کے طور پر کی گئی ہے۔جو کہ خانگی کاروبار کرتا ہے اور گاجولا رامارم(قطب اللہ پور) کا رہائشی ہے۔ایس پی تلنگانہ نارکوٹکس بیورو گمی چکرورتی نے بتایاکہ ایک اور ملزم منی کنٹھا،ساکن کاکی ناڈا جس کے مچھلی پالن کے تالاب بھی ہیں۔

کما سرینواس 2013ء میں ایک صنعت میں انہی منشیات کی تیاری میں مصروف تھاکہ اس وقت نارکوٹک کنٹرول بیورو NCB# نے اس کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا تھا اور چار سال بعد جیل سے رہا ہواتھا۔رہا ہونے کےبعد کما سرینواس نےمنی کنٹھا اور نرسمہاراجو کےساتھ مل کر منشیات کی تیاری میں مصروف ہوگیا۔

ایس پی تلنگانہ اینٹی نارکوٹکس بیورو گمی چکرورتی نے بتایا کہ جیڈی میٹلہ کے سورارم کے ایک مکان میں ان تینوں نے میتھام فیٹامین منشیات کی تیاری شروع کردی۔ملزم کما سرینواس کومنشیات کی تیاری کا پہلے ہی سے تجربہ تھا،اس طرح یہ تینوں گزشتہ دو سال سےڈرگس تیار کرتے ہوئے اسے مختلف مقامات پر فروخت کرنے میں مصروف تھے۔

ایس پی تلنگانہ اینٹی نارکوٹکس بیورو گمی چکرورتی نے بتایا کہ میتھام فیٹامین کے مادہ کو چند مراحل سے گزار کر خشک کرتے ہوئے اس کو کرسٹل میتھام فیٹامین ڈرگس تیار کیا جاتا ہے۔انہوں نے انکشاف کیا کہ سوشل میڈیا کے ذریعہ یہ ڈرگس فروخت کیا کرتے تھے۔ایس پی تلنگانہ نارکوٹکس بیورو گمی چکرورتی نے کہا کہ گرفتار شدہ تینوں ملزمین پر پی ڈی ایکٹ لگانے کی سفارش کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں "

اگر دس منٹ کی اذان صوتی آلودگی کا باعث بنتی ہے تو مندروں میں اونچی آواز میں موسیقی اور بھجن کا کیا ہوگا؟ : گجرات ہائی کورٹ

 

تمل ناڈو میں ای ڈی کا عہدیدار انکت تیواری 20 لاکھ روپے کی رشوت لیتے ہوئے پکڑا گیا