وقارآباد ضلع میں اب تک ڈھائی کروڑ روپئے سے زائد نقد رقم ضبط، لاکھوں روپئے مالیتی زیورات، شراب، گانجہ بھی ضبط :ضلع ایس پی

وقار آباد ضلع میں اب تک ڈھائی کروڑ روپئے سے زائد نقد رقم ضبط
43 لاکھ روپئے سے زائد مالیتی زیورات،شراب، گانجہ اور دیگر اشیاء بھی ضبط
ضلع ایس پی نندیالا کوٹی ریڈی آئی پی ایس کا انکشاف

حیدرآباد/وقار آباد : 13؍نومبر
(سحر نیوز ڈاٹ کام/نمائندہ)

مرکزی الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے 9 اکتوبر کو تلنگانہ اسمبلی انتخابات کا شیڈول جاری کرنے اس کے بعد انتخابی ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے بعدسے پولیس کی جانب سےگاڑیوں کی تلاشی مہم کے دوران وقارآبادضلع میں آج تک ڈھائی کروڑ روپئے سے زائد نقد رقم کے علاوہ 43 لاکھ, 79 ہزار, 679 روپئے مالیتی زیورات، شراب، گانجہ اور دیگر اشیاء کی ضبطی عمل میں لائی گئی ہے اور کیس بھی درج کیے گئے ہیں۔

ایس پی ضلع وقارآباد مسٹر نندیالا کوٹی ریڈی آئی پی ایس نے آج جاری کردہ پریس نوٹ میں انکشاف کیا ہے کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے بعد سے آج 13 نومبر تک وقارآبادضلع کےمختلف مقامات پر پولیس کی تلاشی مہم کے دؤران 2 کروڑ 54 لاکھ،24 ہزار 951 روپئے نقد رقم ضبط کی گئی ہے جن کے مناسب اور قابل قبول دستاویزات موجود نہیں تھے۔

ضلع ایس پی مسٹر نندیالا کوٹی ریڈی آئی پی ایس کےمطابق اس کے علاوہ گاڑیوں کی تلاشی مہم کے دؤران نشہ آور اشیاء پربھی نظر رکھتے ہوئے ضلع میں 17 لاکھ، 44 ہزار، 697 روپئے مالیتی 3,456 لیٹر شراب اور 3 لاکھ،45 ہزار روپئے مالیتی 14 کلو گرام گانجہ بھی ضبط کیا گیا ہے۔

ایس پی ضلع وقارآباد مسٹر نندیالا کوٹی ریڈی آئی پی ایس نے بتایاکہ مناسب دستاویزات نہ ہونے کے باعث ضلع وقارآباد میں اب تک 45 تولے سونا کے زیورات، 42 موبائل فونس، 45 چائے کے تھرماس اور 708 پرفیوم کی بوتلیں بھی ضبط کی گئیں ہیں۔

ان ضبط شدہ زیورات کی مالیت 22 لاکھ 90 ہزارر وپئے ہے۔جبکہ ضبط شدہ موبائل فونس، پرفیوم کی بوتلوں اور چائےکے تھرماس کی مالیت 9 لاکھ 61 ہزار روپئے ہے اور ان تمام ضبطی کے معاملات میں پولیس نے کیس درج رجسٹر کرلیے ہیں۔

یاد رہے کہ ریاست تلنگانہ میں 30 نومبر کو رائے دہی کے دن تک انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ رہے گا۔کسی بھی دور دراز مقام کے ٹرینوں، بسوں، کاروں،موٹرسیکلوں یا دیگر گاڑیوں کے ذریعہ سفر یا پھر مقامی طور پر کہیں آنے جانے کے دوران ایک شخص کو اپنےساتھ 50 ہزار روپئے کی نقد رقم رکھنے کی ہی اجازت ہوگی۔

اگر اس سے زائد رقم،زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء منتقل کی جارہی ہوں تو لازمی طور پر اس کی وجوہات،رقم،زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء سے
متعلق جائز دستاویزات اور رسائد ساتھ رکھناہوگا۔ورنہ تلاشی مہم کے دوران پولیس اور انتخابی ڈیوٹی پر موجود عہدیدار 50 ہزار روپئے سے زائد نقد رقم اور مذکورہ اشیاء کو ضبط کرلیں گے۔

” یہ بھی پڑھیں "

اننت گیری ہلز پر چیتے کی موجودگی، سیاحوں کی آمد پر پابندی، عوام کو چوکس رہنے کی ہدایت، انتباہی بورڈ نصب،محکمہ جنگلات اور پولیس کے عہدیدار وں کی گشت

 

رکن اسمبلی و بی آر ایس امیدوار حلقہ اسمبلی تانڈور پائلٹ روہت ریڈی کی انتخابی مہم زوروں پر