تانڈور اور مختلف منڈلات میں کل 15 نومبر کو برقی سربراہی بند رہے گی
وقارآباد/تانڈور: 14۔نومبر
(سحر نیوز ڈاٹ کام)
اسسٹنٹ انجنیئر(اے ای) محکمہ برقی آپریشنس تانڈور نارا رگھو ویرا ریڈی کی جانب سے آج شام جاری کردہ پریس نوٹ کےمطابق کل 15 نومبر، بروز چہارشنبہ، وقار آباد ضلع کے تانڈور ٹاؤن کے علاوہ مختلف منڈلات اور ان کے تحت موجود مواضعات میں 30-6 بجے صبح سے دوپہر ایک بجے تک برقی سربراہی مکمل طور پر بند رہے گی۔اس طرح تانڈور کے مختلف مقامات پر کل چہارشنبہ کو ساڑھے چھ گھنٹوں تک برقی سربراہی بند رہے گی۔
پریس نوٹ کے مطابق تانڈورمیں موجود 220/132/33kv برقی اسٹیشن میں مرمتی کاموں کی انجام دہی کے باعث تانڈور ٹاؤن،تانڈور کےتمام 36 بلدی حلقوں میں برقی سربراہی بند رہےگی۔اسی طرح کل انہی اوقات کے دؤران حلقہ اسمبلی تانڈور کے یالال، بشیر آباد، پدیمول، کوٹ پلی اور بنٹارام منڈلات مستقر اور ان کے تحت موجود تمام مواضعات میں بھی برقی سربراہی بند رہے گی۔
اے محکمہ برقی آپریشنس تانڈور نارا رگھو ویرا ریڈی نے اس سلسلہ میں عوام سے تعاون کی خواہش کی ہے۔
” وقار آباد ضلع کے اننت گیری ہلز پر چیتے کی گشت اور سوشل میڈیا پر وائرل چیتوں کے تین ویڈیوز کی حقیقت "
” یہ بھی پڑھیں "


