شمالی ورجینیاکے ہائی وے پر چھوٹے طیارہ کی ہنگامی لینڈنگ، طیارہ میں سوار پانچ مسافر اور عملہ کے دو ارکان محفوظ

شمالی ورجینیا کے ہائی وے پر چھوٹے طیارہ کی ہنگامی لینڈنگ
طیارہ میں سوار  پانچ مسافر اور عملہ کے دو ارکان محفوظ

ڈلس/ورجینیا : 21۔جنوری
(سحر نیوز/سوشل میڈیا ڈیسک)

واشنگٹن ڈلس Dulles# انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اڑان بھرنےکےبعد ایک چھوٹےمسافرطیارے نے قریبی شمالی ورجینیا کے ہائی وے پر ہنگامی لینڈنگ کی۔ورجینیا اسٹیٹ پولیس نے ایک نیوز ریلیز میں کہا کہ پولیس کو دوپہر ایک بجے فون کال موصول ہوا جس کے ذریعہ اطلاع دی گئی کہ ایک چھوٹے طیارے نے لاؤڈون کاؤنٹی پارک وے پر ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔

متعلقہ عہدیداروں کے مطابق اس چھوٹے طیارہ کی ہائی وے پر بحفاظت ہنگامی لینڈنگ میں کوئی زخمی نہیں ہواہے اس طیارہ میں پانچ مسافرین کےعلاوہ دو رکنی عملہ سوارتھا اس طرح طیارہ میں سوار 7 افراد محفوظ رہے۔پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ ہائی وے پر طیارہ کی ہنگامی لینڈنگ کے باعث اس کی زد میں کوئی گاڑی نہیں آئی اور نہ کوئی زخمی ہوا۔صرف سڑک کے کنارے پر موجود ایک حفاظتی ریلنگ کو نقصان پہنچا ہے۔

سوشل میڈیا اور بین الاقوامی نیوز چینلوں پر اس واقعہ کے ویڈیو میں دیکھا جاسکتاہے کہ ہائی وے پر موجود روڈ ڈیوائیڈر جس سے یہ طیارہ ٹکرا کر رک گیا ہے وہ مکمل برف سے ڈھکا ہوا ہے اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔طیارہ کی اس طرح اچانک ہائی وے پر ہنگامی لینڈنگ کے باعث طیارہ کی دونوں جانب گاڑیوں کی طویل قطاریں نظر آ رہی ہیں۔

بین الاقومی میڈیا رپورٹس کےمطابق میٹرو پولیٹن واشنگٹن ایئرپورٹس اتھارٹی کےترجمان جیمز جانسن نے ای میل کے ذریعہ بتایا ہےکہ ایئر پورٹ حکام نے کہاکہ انہیں ایئر پورٹ سے روانہ ہونے والی سدرن ایئر ویز ایکسپریس کی پرواز 246 کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جو ایئر پورٹ کے حدود کے قریب سڑک پر اتر گیا ہے۔جانسن نے کہا کہ ایئر پورٹ طیاروں کے ٹیک آف اور لینڈنگ کے لیے کھلا رہتا ہے۔

FlightAware# کےمطابق سدرن ایئر ویز ایکسپریس کے ایک طیارہ کو Dulles# سے لنکاسٹر،پنسلوانیا کے لیے رات 12:45 روانہ ہونا تھا۔فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کےمطابق سنگل انجن والے سیسنا 208 کاروان میں سات افراد سوار تھے۔ایئر لائن نےتصدیق کی کہ عملےکے دو ارکان کے علاوہ پانچ مسافر تھے۔

دستیاب اطلاعات کے مطابق سدرن ایئر ویز ایکسپریس 2013 میں قائم کیا گیا تھا جس کا صدر دفتر پام بیچ،فلوریڈا میں واقع ہے۔اس ہوائی کمپنی کی ویب سائٹ کےمطابق اس کے مسافر ایئر لائن کی خدمات میساچوٹس کے نانٹکٹ جزیرے سے ہونولو لو تک پھیلی ہوئی ہیں اور یہ ایئر لائن 40 امریکی شہروں میں خدمات فراہم کرتی ہے۔

فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن FFA#کے مطابق سنگل انجن والے سیسنا 208 کاروان طیارہ میں سات افراد سوار تھے۔اور اس کی ایف اے اے تحقیقات کرےگا۔ورجینیا اسٹیٹ پولیس نے پائلٹ کی شناخت(27 سالہ) احمد اویس کےنام سے کی ہے جو فلوریڈاکے رہائشی ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ مسافروں میں چار بالغ اور ایک 15 سالہ لڑکا شامل تھا۔اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ جمعہ کے دن پیش آیا ہے۔

ایک بیان میں ایئر لائن کےسی ای اوا سٹین ملر نے کہا ہے کہ "ہمیں یہ اطلاع دیتے ہوئے خوشی ہوئی کہ اس واقعہ میں کوئی زخمی نہیں ہوا، اور تمام مسافر محفوظ اور عملہ محفوظ ہیں۔ہم اپنے پائلٹس کے شکر گزار ہیں جنہوں نےبالکل وہی کیا جس کی انہیں تربیت دی گئی تھی کہ اپنے مسافروں کی حفاظت کو اولین ترجیح دی جائے۔انہوں نےکہاکہ ہم اس واقعہ کی مکمل چھان بین کےلیےحکام کےساتھ مل کر کام کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ پیر کے دن جمہوریہ چلی Chile# جو کہ مغربی جنوبی امریکہ میں واقع ہے میں سڑک کے کنارے لگنے والی آگ سے نمٹنے والا ایک فائر فائٹنگ چھوٹا طیارہ ہائی وے پر گر کر شعلہ پوش ہوگیاتھا۔جس کے باعث اس چھوٹے طیارہ کا پائلٹ ہلاک اور زمین پر موجود چار افراد زخمی ہو گئے تھے۔اس حادثہ کی مختلف زاویوں سے مختلف افراد کی جانب سے لیے گئے ویڈیوز سوشل میڈیا پروائرل ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں ” 

چھوٹا طیارہ بجلی کے کھمبے سے ٹکرانے کے بعد ہائی وے پر گرکر شعلہ پوش، پائلٹ ہلاک، چار زخمی،ٹرک بھی آگ کی نذر

 

سپریم کورٹ نے بلقیس بانو کیس کے 11 مجرمین کی درخواست مسترد کردی

ٹرین میں ایک مسافر کی ٹی ٹی ای کے ہاتھوں بے تحاشہ مار پیٹ، مسافر کے ساتھ اہانت آمیز فحش کلامی اور جانوروں جیسا سلوک

بہار میں چلتی ٹرین کی کھڑکی سے موبائل فون چوری کرنے کی کوشش، مسافر چور کا ہاتھ پکڑ کر پانچ کلومیٹر تک کھڑکی پر لٹکا کر پٹائی کرتے رہے

منور رانا کا انتقال اردو دنیا کا عظیم نقصان، ماں پر شاعری اور مہاجر نامہ سے منفرد پہچان