وقارآباد ضلع : تانڈور راؤنڈ اپ : 19 جنوری 2024 کی اہم خبریں

تانڈور راؤنڈ اپ : 19 جنوری 2024 کی اہم خبریں

وقارآباد/تانڈور: 19۔جنوری
(سحر نیوز ڈاٹ کام)

صدرکل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمان حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی کا دورہ تانڈور : 

صدر کل ہندمجلس اتحادالمسلمین و رکن پارلیمان حلقہ حیدرآباد کل 20 جنوری، بروز ہفتہ وقارآباد ضلع کے تانڈور ٹاؤن کا دورہ کر رہے ہیں۔صدر مجلس اتحادالمسلمین تانڈور عبدالہادی شہری کی اطلاع کے مطابق صدر مجلس و رکن پارلیمان بیرسٹر اسد الدین اویسی ہفتہ کے دن دوپہر 2 بجے صمد فنکشن پیالیس، نزد ریلوے اسٹیشن تانڈور میں مجلس اتحاد المسلمین کی جانب سےمنعقدہ تقریب میں شرکت کرتے ہوئے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول قدیم تانڈور،گورنمنٹ نمبر۔1 ہائی اسکول،گورنمنٹ نمبر۔2 ہائی اسکول،گورنمنٹ جونیئر کالج (ہائی اسکول) اور گورنمنٹ ہائی اسکول اندرا نگر کے دسویں جماعت (اردو میڈیم) کے طلبہ میں کل ہند مجلس اتحادالمسلمین کی جانب سے ہر سال شائع اور تقسیم کی جانے والی سالار ملت آل ان ون گائیڈ تقسیم کریں گے۔

تانڈور پولیس کی جانب سے سی ای آئی آر پورٹل کی مدد سے گمشدہ موبائل فونس کی برآمدگی،مالکین کے حوالے 

سرکل انسپکٹر پولیس تانڈور(اربن) راجندر ریڈی کی اطلاع کے مطابق گزشتہ سال 7 جولائی کو شاہی پور تانڈور کے ساکن پی۔نریش ریڈی نے اپنے موبائل فون کی گمشدگی کی شکایت درج کروائی تھی۔بعدازاں 28 ڈسمبر کو عظمت اللہ ساکن بشیر آباد نےبھی تانڈور بس اسٹانڈ میں ان کا موبائل فون کھو جانے کی شکایت تانڈور پولیس اسٹیشن میں درج کروائی تھی۔

جس کے بعد تانڈور پولیس نے جدید متعارف کردہ پورٹل سنٹرل ایکیوپمنٹ آئڈنٹیٹی رجسٹر ( سی ای آئی آر CEIR# کی مدد سے ان دونوں گمشدہ موبائل فونس کا کامیاب سراغ لگاتے ہوئے انہیں برآمد کرلیا اور آج دونوں موبائل فونس ان کے مالکین کے حوالے کر دئیے گئے۔یاد رہے کہ اس کے لیے موبائل فون کا آئی ایم ای آئی نمبر IMEI# درج کر وانا لازمی ہوتا ہے۔اور اس کے لیے ضروری ہے کہ اپنے موبائل فونس کے آئی ایم ای آئی نمبر لکھ کر محفوظ رکھ لیا کریں۔یاد رہے کہ تانڈور پولیس نے اس پورٹل کی مدد سے آج تک کئی موبائل فونس برآمد کرتے ہوئے ان کے مالکین کے حوالے کیے ہیں۔

شراب پی کر گاڑی چلانے والے شخص کو ایک دن کی سزاء اور ایک ہزار روپئے جرمانہ : 

سرکل انسپکٹر پولیس تانڈور (اربن) راجندر ریڈی کی اطلاع کے بموجب حال ہی میں تانڈور میں گاڑیوں کی تلاشی مہم کے دؤران شراب کے نشہ میں گاڑی چلانے والے موضع ممباپور کے ساکن رویندر کے خلاف ایک کیس درج رجسٹر کیا گیا تھا۔اس کیس کی آج جمعہ کو سماعت کے بعد تانڈور کی عدالت میں معزز اسپیشل جوڈیشل سیکنڈ کلاس مجسٹریٹ نامالا اشوک نے شراب پی کر گاڑی چلانے پر رویندر کو ایک دن کی سزاء اور ایک ہزار روپئے جرمانہ کی سزاء صادر کی ہے۔

تانڈور کے مارکیٹ یارڈ میں ایک ہی دن میں ریکارڈ سطح پر 2 کروڑ روپئے سے زائد کی تور کی خرید و فروخت

جی آئی ٹیگ کی حامل وقارآبادضلع کےحلقہ اسمبلی تانڈور میں کاشت کی جانے والی تور کی دال اپنے ذائقہ اور معیار میں پورے ملک میں اپنی ایک مخصوص پہچان رکھتی ہے۔تور کی پیداوار کے ہر سیزن میں تانڈور کے مارکیٹ یارڈ میں کسانوں کے پاس سے کروڑہا روپئے مالیتی تور کی خرید و فروخت ہوتی ہے۔جس سے ریاستی حکومت کو زرعی مارکیٹ کمیٹی تانڈور کے ذریعہ کروڑوں روپئے کی آمدنی ہوتی ہے۔

کل جمعرات 18 جنوری کو تانڈور کے زرعی مارکیٹ یارڈ میں ریکارڈسطح پرمختلف مقامات کے کسانوں کی جانب سےلائی گئی 2 کروڑ 7 لاکھ روپئے مالیتی تور کی خرید و فروخت درج ہوئی ہے۔عہدیداروں کے مطابق کل 2 ہزار 88 کنٹل تور کی خرید وفروخت ہوئی ہے۔جس کی قیمت کم سے کم 8,800 روپئے اور زیادہ سے زیادہ 10,095 فی کنٹل رہی۔بحیثیت مجموعی یہ تور 9,945 روپئے فی کنٹل خرید و فروخت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں ” 

سپریم کورٹ نے بلقیس بانو کیس کے 11 مجرمین کی درخواست مسترد کردی

ٹرین میں ایک مسافر کی ٹی ٹی ای کے ہاتھوں بے تحاشہ مار پیٹ، مسافر کے ساتھ اہانت آمیز فحش کلامی اور جانوروں جیسا سلوک

بہار میں چلتی ٹرین کی کھڑکی سے موبائل فون چوری کرنے کی کوشش، مسافر چور کا ہاتھ پکڑ کر پانچ کلومیٹر تک کھڑکی پر لٹکا کر پٹائی کرتے رہے