حیدرآباد ایئر پورٹ پر سنگاپور سے آنے والے مسافر کے قبضہ سے
41 کروڑ 44 لاکھ روپئے مالیتی زائد از 6 کلو ہیروئن ضبط
حیدرآباد : 21۔جنوری
(سحر نیوز ڈاٹ کام)
حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایئر پورٹ(شمس آباد ایئر پورٹ) پر حیدرآباد کسٹمز کےعہدیداروں کی جانب سے وقفہ وقفہ سے بڑی مقدار میں سونا کےعلاوہ منشیات، آئی فونس، الیکٹرانک سگریٹ اور دیگر ممنوعہ اشیا کی ضبطی کا سلسلہ جاری تھا کہ ڈائرکٹوریٹ آف ریونیو انٹلیجنس DRI# نے 10 جنوری کو ایک بڑی کارروائی انجام دیتے ہوئے حیدرآباد سے دبئی جانےوالے دو مسافرین کےقبضہ سےمختلف اقسام کےہیرے(ڈائمنڈز) اور قیمتی پتھر ضبط کر لیے تھے۔جن کی مالیت 6 کروڑ روپئے سے زائد بتائی گئی تھی۔
ساتھ ہی ان دونوں مسافرین کےقبضہ سے زائداز دس لاکھ روپئے مالیتی غیرملکی کرنسی کےعلاوہ ایک لاکھ روپئے مالیتی ہندوستانی کرنسی بھی ضبط کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرلیا تھا۔
آج 21 جنوری کو محکمہ کسٹمز راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایئر پورٹ (شمس آباد ایئر پورٹ)کے عہدیداروں کی اطلاع کے مطابق کل 20 جنوری، بروز ہفتہ سنگاپور سے آنے والے ایک مسافر کے سفری سامان کی پروفائلنگ کی بنیاد پر تلاشی لی گئی تو اس کے قبضہ سے 5 کلو 900 گرام ہیروئن (منشیات) برآمد ہوئی جسے ضبط کرلیاگیا۔محکمہ کسٹمز حیدرآباد ایئر پورٹ کےعہدیداروں نے اس ضبط شدہ منشیات کی مالیت 41 کروڑ 44 لاکھ روپئے بتائی ہے۔
محکمہ کسٹمز راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایئر پورٹ حیدرآباد کے مطابق سنگا پور سے حیدرآباد ایئر پورٹ پہنچنے والے اس مسافر نے اپنے سفری سامان میں موجود ڈاکیومنٹ ہولڈر کی دیواروں اور اپنے ٹرولی بیاگ میں یہ ہیروئن چھپا کر پہنچا تھا۔اس سلسلہ میں مسافر کے پاس سے برآمد ہیروئن ضبط کر لی گئی ہے اور ساتھ ہی اس مسافر کو گرفتار کرتے ہوئے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

” یہ بھی پڑھیں ”
منور رانا کا انتقال اردو دنیا کا عظیم نقصان، ماں پر شاعری اور مہاجر نامہ سے منفرد پہچان

