تلنگانہ کے سابق چیف منسٹر کے سی آر نے ریاست کو مقروض بنا دیا، سب کی نظر کانگریس پر، تانڈور میں پارٹی کارکنوں کا اجلاس

تلنگانہ کے سابق چیف منسٹر کے سی آر نے ریاست کو مقروض بنا دیا، سب کی نظر کانگریس پر
حلقہ پارلیمان چیوڑلہ سے کانگریس کی کامیابی یقینی، تانڈور میں پارٹی کارکنوں کا اجلاس
صدر ضلع کانگریس رام موہن ریڈی، ایم پی رنجیت ریڈی، رکن اسمبلی منوہر ریڈی کا خطاب

وقارآباد/تانڈور : 01؍اپریل
(سحر نیوز ڈاٹ کام)

رکن اسمبلی پرگی و صدر کانگریس وقارآباد ضلع ٹی۔رام موہن ریڈی نے الزام عائد کیاہے کہ سابق وزیراعلیٰ کے۔چندراشیکھرراؤ(کے سی آر) نے اپنے 10 سالہ دؤراقتدار میں تلنگانہ کو دس لاکھ کروڑ کی مقروض ریاست بنا کر چھوڑاہے اور ساتھ ہی کنٹراکٹرز کو 38 ہزار کروڑ کے بلس اداشدنی ہیں۔

ٹی۔رام موہن ریڈی اتوار کو وقارآبادضلع کے تانڈور ٹاؤن میں موجود کلاسک گارڈن میں رکن اسمبلی تانڈور بویانی منوہر ریڈی کی زیرصدارت منعقدہ پارٹی کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔جس میں موجودہ رکن پارلیمان اور کانگریس کے امیدوارحلقہ پارلیمان چیوڑلہ ڈاکٹر جی۔رنجیت ریڈی نے بھی شرکت کی۔

اس اجلاس سے اپنےخطاب میں رکن اسمبلی پرگی و صدر کانگریس وقارآبادضلع و رکن اسمبلی پرگی ٹی۔رام موہن ریڈی نے کہاکہ بی آر ایس پارٹی چھوڑکر کانگریس میں شامل ہونے والے قائدین اور کانگریس کی مقبولیت پر سب کی نظریں ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ ریونت ریڈی کانگریس کی 6 گیارنٹی اسکیمات پر عمل آوری کے ذریعہ ریاست کے حالات بہتر بنانے میں مصروف ہیں۔انہوں نے کہا کہ دیگر پارٹیوں سے کانگریس میں شمولیت کے باعث تلنگانہ کی ترقی ممکن ہے۔

رکن اسمبلی پرگی و صدر کانگریس وقارآباد ضلع ٹی۔رام موہن ریڈی نے کہاکہ اپنی ایک بہتر پہچان رکھنے والے رکن پارلیمان چیوڑلہ رنجیت ریڈی بی آر ایس پارٹی چھوڑ کر کانگریس میں شامل ہوگئے اور انہی کو دوبارہ اسی حلقہ سے پارٹی نے اپنا امیدوار بنایا ہے۔اسی طرح صدرنشین ضلع پریشد وقارآباد سنیتا مہندرریڈی کوبھی کانگریس میں شامل کرتےہوئے انہیں ریونت ریڈی کےحلقہ پارلیمان ملکاجگیری جہاں سے انہوں نے 2019ء کے لوک سبھا انتخابات میں شاندار کامیابی حاصل کی تھی سےکانگریس نے اپنا امیدوار بنایاہے۔انہوں نے دعویٰ کیاکہ حلقہ پارلیمان چیوڑلہ اور ملکاجگیری سے بھی کانگریس امیدواروں کی کامیابی طئے ہے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی کامیابی سے ملک کا اور ضلع کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

رکن پارلیمان چیوڑلہ و کانگریسی امیدوار ڈاکٹر جی۔رنجیت ریڈی نے اس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نےبحیثیت رکن پارلیمان گزشتہ پانچ سال کے دؤران حلقہ پارلیمان چیوڑلہ میں شامل تمام اسمبلی حلقہ جات کی مساوی، بہتر ترقی اورمختلف طریقوں سے عوام کی خدمت انجام دی ہے۔انہوں نے سابق رکن پارلیمان و بی جے پی امیدوار حلقہ چیوڑلہ کونڈا وشویشورریڈی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ماضی میں حلقہ چیوڑلہ کےلیے کچھ بھی نہیں کیا اور الزام عائد کیاکہ اپنے اپولو ہسپتال میں بھی علاج کےلیے بھی مریضوں کا سیاسی تعلق دیکھتے ہیں۔انہوں نے تیقن دیا کہ دوبارہ کامیاب ہونے کے بعد وہ مزید ترقی کے لیے حلقہ پارلیمان چیوڑلہ کے عوام کے لیے خود کو وقف کر دیں گے۔

رکن اسمبلی تانڈور بویانی منوہر ریڈی نے اپنے خطاب میں کہا کہ 6 گیارنٹی اسکیمات کے ذریعہ اقتدار حاصل کرنے والی کانگریس نے ان پر عمل آوری کا وعدہ پورا کر دکھایا ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ ریونت ریڈی کے تعاون سے حلقہ اسمبلی تانڈور کی ترقی کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے مثالی ضابطہ اخلاق کے اختتام کے بعد یہاں تمام ترقیاتی کاموں کے دوبارہ آغاز کا تیقن دیتے ہوئے حلقہ پارلیمان چیوڑلہ سے جی۔رنجیت ریڈی کی کامیابی کیلئے سخت محنت کرنے کا پارٹی کارکنوں کو مشورہ دیا۔

پارٹی کارکنوں کے اس اجلاس میں صدرنشین تلنگانہ آریہ ویشیاء کارپوریشن کلوا سجاتا،صدرنشین بلدیہ سواپنا پریمل،سابق صدر ڈی سی سی بی پی۔لکشما ریڈی،ضلع پریشد ڈائرکٹر رویندرگوڑ، پارٹی قائدین ڈاکٹر سمپت کمار، عبدالرؤف، مرلی کرشنا گوڑ، سردار خان، سرینواس ریڈی،صدر تانڈور ٹاؤن کانگریس سید حبیب لالہ، عامر عبداللہ،سید مسعود احمد،محمد ریاض الدین،عبدالمتین،راکیش مہاراج ارکان بلدیہ پربھا کرگوڑ،نیرجا بال ریڈی، بویا روی اور رامو کے علاوہ دیگر پارٹی قائدین اور کارکنوں کی کثیر تعداد شریک تھی۔

یہ بھی پڑھیں ” 

دہلی کے چیف منسٹر اروند کیجریوال 15 اپریل تک تہاڑ جیل منتقل

 

اقلیتوں کی فلاح و بہبود کانگریس حکومت کی ترجیحات میں شامل، افطار کی تقاریب قومی یکجہتی کے فروغ میں معاون : اسپیکر اسمبلی پرساد کمار

 

تانڈور میں مثالی ضابطہ اخلاق کا نفاذ, گاڑیوں کی تلاشی کے مہم کے دوران 9 لاکھ 36 ہزار روپئے ضبط

 

کوڑنگل میں 11 سالہ رضا خان کے اغواء اور قتل میں ملوث اجئے کو سزائے عمر قید، اندرون دیڑھ سال عدالت کا فیصلہ صادر

ملک میں انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ ہوچکا ہے، اپنے ساتھ 50 ہزار روپئے سے زائد رقم اور زیورات نہ لے جائیں