اقلیتوں کی فلاح و بہبود کانگریس حکومت کی ترجیحات میں شامل
افطار کی تقاریب گنگا جمنی تہذیب اور قومی یکجہتی کے فروغ میں معاون
رکن اسمبلی تانڈور کی دعوت افطار، اسمبلی اسپیکر پرساد کمار، رکن پارلیمان رنجیت ریڈی
رکن راجیہ سبھا انیل کمار یادو، ایم ایل سی مہندر ریڈی، نائب صدر ٹمریز کی شرکت
وقارآباد/تانڈور: 31۔مارچ
(سحر نیوز ڈاٹ کام)
تلنگانہ اسمبلی کے اسپیکر اسمبلی جی۔پرساد کمار نے کہاہےکہ تمام شعبہ جات میں اقلیتوں کی فلاح و بہبود اور ان کی بہتر ترقی ریاست کی کانگریس حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ کانگریس ہمیشہ سے ہی مسلمانوں کے ساتھ رہی ہے۔اسپیکر رکن اسمبلی تانڈور بویانی منوہر ریڈی کی جانب سے آج وقارآباد ضلع کے تانڈور ٹاؤن میں چنگیز پور روڈ پرموجود کلاسک گارڈن میں ترتیب دی گئی دعوت افطار و طعام میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے تھے۔
اس دعوت افطار میں رکن پارلیمان چیوڑلہ ڈاکٹر جی۔رنجیت ریڈی، رکن راجیہ سبھا انیل کمار یادو، سابق ریاستی وزیر و موجودہ رکن قانون ساز کونسل ڈاکٹر پی۔مہندرریڈی،صدر کانگریس وقارآباد ضلع و رکن اسمبلی پرگی ٹی۔رام موہن ریڈی، محمد فہیم قریشی نائب صدر نشین ٹمریز اور دیگر بھی شریک تھے۔
اس موقع پر اسپیکر اسمبلی جی۔پرساد کمار نے کہاکہ افطار کی تقاریب قومی یکجہتی اور گنگاجمنی تہذیب کا آئینہ ہوتی ہیں، جس سے تمام طبقات کے درمیان بھائی چارہ اور یکجہتی کو مزید فروغ حاصل ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلمان پرسکون ماحول میں ماہ مقدس رمضان کا اہتمام کریں اور ریاست کی ترقی، ملک میں امن و امان کی برقراری اور قومی یکجہتی کے فروغ کے لیے دعاء کریں۔
مولانا حافظ و قاری محمد شکیل احمد نظامی کی امامت میں باجماعت نماز مغرب ادا کی گئی۔اس دعوت افطار میں رکن تلنگانہ فینانس کمیشن رمیش مہاراج،سابق صدرنشین بلدیہ وشواناتھ گوڑ،مقامی مسلم ذمہ دارارن محمد خورشید حسین،سید کمال اطہر، محمد خواجہ(پاشاہ بھائی)، محمد یوسف خان،
ایم اے ستار مجاہدی(گولکنڈہ)،محمد لائق علی پرنس،محمد شوکت پٹیل،سید غنی پاشاہ، سید عبدالغفور پاشاہ، کانگریسی قائدین عبدالرؤف،مرلی کرشنا گوڑ، روی گوڑ، سرینواس ریڈی، کرنم پرشوتم راؤ، صدر ضلع کانگریس مینارٹی سیل ایوب انصاری، صدر تانڈور ٹاون کانگریس سید حبیب لالہ، عامر عبداللہ،خالد سیف اللہ،عبدالمتین،مجلسی فلورلیڈر بلدیہ سید ساجد علی،سابق نائب صدرنشین بلدیہ ایم اے علیم کے بشمول دیگر قائدین اور روزہ داروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
” یہ بھی پڑھیں ”
تانڈور میں مثالی ضابطہ اخلاق کا نفاذ, گاڑیوں کی تلاشی کے مہم کے دوران 9 لاکھ 36 ہزار روپئے ضبط

