تانڈور کے بلدی حلقہ 7 کے نومنتخب رکن بلدیہ ارشاد حملہ میں شدید زخمی، علاج کے لیے حیدرآباد منتقل

تانڈور کے بلدی حلقہ 7 کے  نومنتخب رکن بلدیہ ارشاد حملہ میں شدید زخمی!!
علاج کے لیے حیدرآباد منتقل ،حملہ خاندانی یا سیاسی مخاصمت !؟

حیدرآباد/تانڈور:21۔فروری (سحرنیوزڈاٹ کام)

حالیہ بلدی انتخابات میں  وقارآباد ضلع کے تانڈور بلدی حلقہ 7 سے کامیابی حاصل کرنے والے بی آر ایس پارٹی کے رکن بلدیہ محمد ارشادآج رات حملہ میں شدید زخمی ہوگئے جنہیں بہتر علاج کی غرض سے حیدرآباد منتقل کردیا گیا یہ واقعہ جمعہ کی رات ساڑھے دس بجے پیش آیا ۔

زخمی ارشاد کو تانڈور کے گورنمنٹ ضلع ہسپتال منتقل کیا  گیا تھا جہاں سے انہیں بہتر علاج کی غرض سے حیدرآباد منتقل کیا گیا۔ایمبولنس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے  ارشاد نے الزام عائد کیا کہ وہ اپنے مکان واقع نزد لاری پارکنگ کے باہر کھڑے تھے کہ ان کے برادر نسبتی ایاز اپنے دوست صابر کیساتھ وہاں پہنچے اور دونوں میں بحث و تکرار کے بعد ان پر  پر حملہ کرتے ہوئے زخمی کر دیا۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ یہ سیاسی حملہ ہے۔!!  یہ  واضح نہیں ہوپایا ہے کہ حملہ میں کن اشیاء کا استعمال کیا گیا۔!  بتایا جارہا  ہے کہ حملہ خاندانی مخاصمت کے باعث کیا گیا ہے ۔!!

لیکن میڈیا کے ایک گوشے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ زخمی ارشاد ایمبولنس کے ذریعہ اسی حالت میں تانڈور پولیس اسٹیشن پہنچ کر اپنا بیان درج کروایا ا  ”  تاہم سحر نیوزکی جانب سےاس کی تصدیق نہیں کی جاتی "۔رکن بلدیہ محمد ارشاد پر حملہ اور ان کے شدید زخمی ہوجانے کی اطلاع عام ہوتے ہی تانڈور میں سنسنی کی لہر دوڑ گئی ہے اور یہ اطلاع سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی ہے ۔

دستیاب اطلاع کے مطابق شام پانچ بجے بھی رکن بلدیہ محمد ارشاد کے مکان پر کچھ جھگڑا ہوا تھا۔ پولیس کی جانب سے تحقیقات اور پولیس کی جانب سے واضح بیان دئیے جانے کےبعد ہی حملہ کی وجوہات کا علم ہوسکتا ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

زخمی رکن بلدیہ  ارشاد کا بیان اس ویڈیو میں 

 

یہ بھی پڑھیں 

تانڈور میں صدام نے سی پی آر کے ذریعہ وینکٹ کی جان بچائی، فرقہ پرستوں کے منہ پر طمانچہ!!

تلنگانہ میں بھی اب فوڈ جہاد! میڈارم جاترا میں کھویا بن بیچنے والے شاہ ولی کو یوٹیوب چینل کی شدید ہراسانی، ہر طرف سے مذمت