فرید آباد میں حاجی اختر خان نے الوک شرما کا 16 لاکھ روپئے مالیتی سونا واپس کر دیا

فرید آباد میں حاجی اخترخان نے الوک شرما کا  16لاکھ روپئے مالیتی سونا واپس کردیا
گھر کی صفائی کے دوران بیچے گئے پرانے سامان کے ڈبے میں تھا 10تولے سونا

حیدرآباد: 21۔فروری
( سحر نیوز ڈاٹ کام/سوشل میڈیا ڈیسک)
اکثر کہا جاتا ہے کہ اس زمانے میں یمانداری کہاں بچی ہے؟ لیکن ہریانہ کے فرید آباد کے ساکن پرانے سامان کے ڈیلر حاجی اختر خان نے الوک شرما کا 10 تولے سونا جس کی مالیت 16 لاکھ روپئے بتائی گئی ہے انہیں واپس کرکے سب کو حیران کر دیا کہ ایمانداری اب بھی قائم ہے۔ دراصل یہ سونا گھر کی صفائی کے دوران پرانے سامان کے ایک ڈبے میں رکھا ہوا تھا۔
فرید آباد کے اسکریپ ڈیلرحاجی اختر خان کی ایمانداری اور دیانتداری کی سوشل میڈیا پر زبردست ستائش کی جارہی ہے ۔
اس مثالی واقعہ کی تفصیلات اے سی پی ولبھ گڑھ جیتیش ملہوترا کے مطابق اشوک سرما نے غلطی سے دیوالی کی صفائی کے دوران اپنے گھر سے دیگر پرانے سامان کے ساتھ غلطی سے ایک ڈبہ بھی اسکریپ ڈیلر کو فروخت کردیا تھا جس میں 100 گرام سونے کے زیورات پر مشتمل پیکٹ تھا۔
الوک شرما نے بتایا کہ ان کےخاندان نے گذشتہ سال جنوری میں کمبھ میلہ میں روانہ ہونےسے قبل اس سونا کو چوری سے محفوظ رکھنے کی غرض سے اپنے سونے کے زیورات کو ایک ڈبے میں رکھا تھا، جسے پھر گھر میں ایک بوری کے اندر رکھ دیا گیا تھا، تاہم دیوالی کے موقع پر گھر کی صفائی کےدوران بوری کو غلطی سے ردی سمجھ کر ایک اسکریپ ڈیلر کو بیچ دیا گیا۔ اوربعد میں انہیں اپنی غلطی کا احساس ہوا اور بہت پریشان ہوئے۔
جب اہل خانہ نے اسکریپ ڈیلر سے رابطہ کیا تو وہ فوری طور پر زیورات کا پتہ نہیں لگا سکے تو وہ مایوس ہو کر گھر لوٹ گئے۔ تقریباً چار ماہ بعد اسکریپ ڈیلرحاجی اختر خان نے اسکریپ کو چھانٹتے ہوئے کاغذ میں لپٹا ہواسونا پایا اور بناءکسی تاخیر کے انہوں نے پولیس سے رابطہ قائم کیا اور زیورات کو اے سی پی ملہوترا کے دفتر پہنچ کر انہیں یہ سونا حوالے کر دیا جہاں اسے الوک شرما کو واپس کر دیا گیا۔
حاجی اختر خان نے پولیس اور الوک شرما کو بتایا کہ سونا تلاش کرنے کے بعدانہوں نے محسوس کیا کہ یہ ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ اسے اس کے اصل مالک کو واپس کر دیں اور ان کے پورے خاندان نے اس فیصلے کی حمایت کی۔ اے سی پی ملہوترا نے حاجی اختر خان کے ایماندارانہ عمل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دیانتداری اور ایمانداری اب بھی موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں 

تانڈور کے بلدی حلقہ 7 کے نومنتخب رکن بلدیہ ارشاد حملہ میں شدید زخمی، علاج کے لیے حیدرآباد منتقل

تانڈور میں صدام نے سی پی آر کے ذریعہ وینکٹ کی جان بچائی، فرقہ پرستوں کے منہ پر طمانچہ!!

 

تلنگانہ میں بھی اب فوڈ جہاد! میڈارم جاترا میں کھویا بن بیچنے والے شاہ ولی کو یوٹیوب چینل کی شدید ہراسانی، ہر طرف سے مذمت