تلنگانہ مینارٹی فینانس کارپوریشن کی جانب سے بیروزگار نوجوانوں کے لیے سنہری موقع، 80 فیصد سبسڈی پر ای۔اسکوٹر اسکیم کا آغاز

تلنگانہ مینارٹی فینانس کارپوریشن کی جانب سے بیروزگارنوجوانوں کے لیے سنہری موقع
80فیصد سبسڈی پر ای۔ اسکوٹر اسکیم کے لیے 1۔ مارچ تک درخواستیں مطلوب
ڈسٹرکٹ مینارٹی ویلفیئر آفیسر وقارآباد ضلع  ایس۔ راجیشوری کا پریس نوٹ

حیدرآباد/وقارآباد: 21؍فروری
(سحرنیوزڈاٹ کام / پریس نوٹ)

ڈسٹرکٹ مینارٹی ویلفیئر آفیسر وقارآباد ضلع محترمہ ایس ۔راجیشوری نے پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ تلنگانہ مینارٹیز فینانس کارپوریشن کے زیر اہتمام اکنامک سپورٹ اسکیم کے تحت بیروزگا ر اقلیتی طبقے (مسلم، سکھ، بدھ، جین اور پارسی) نوجوانوں (صرف مرد) کی معیشت کو مستحکم کرنے   اور  انہیں خود مختار بنانے کے لئے حکومت تلنگانہ نے ایک پائلٹ پراجکٹ شروع کیا ہے۔

جس کے تحت منتخب اقلیتی بیروزگار نوجوانوں (مردوں) کو تلنگانہ مینارٹیز فینانس کارپوریشن کی جانب سے ای- اسکوٹر فراہم کیا جائے گا۔ جس کی مالیت دیڑھ لاکھ روپئے ہے۔اقلیتی مالیتی کارپوریشن کی جانب سے 80 فیصد سبسیڈی (ایک لاکھ 20ہزار روپئے ) فراہم کی جائے گی۔جبکہ منتخب امیدوار کو صرف 20 فیصد یعنی 30ہزار روپئے ادا کرنے ہوں گے۔

ڈسٹرکٹ مینارٹی ویلفیئر آفیسر وقارآباد ضلع محترمہ ایس ۔راجیشوری نے اسکیم کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ امیدوارکا تعلق اقلیتی طبقہ سے ہو، آدھار کارڈ اور راشن کارڈ بطوررہائشی پتہ ہو، 21 سے 40سال کے درمیان عمر ہو، امیدوار کا دسویں جماعت کامیاب ہونالازمی ہے، خاندان میں صرف ایک فرد ہی اس اسکیم کے لئے اہل ہونگے ۔

امیدوار کے پاس آر ٹی اے کا جاری کردہ ڈرائیونگ لائسنس ہو، درخواست گزارکو خودتحریری طورپر لکھ کر دینا ہوگا کہ وہ باقاعدگی سے اوبیر Uber ، ریاپیڈو      Rapido، اولا     Ola اور دیگر سروس فراہم کنند گان کے ساتھ کام کرے گا۔

درخواست گزار کی سالانہ آمدنی دیہی علاقوں کے لیے دیڑھ لاکھ روپئے اور شہری علاقوں کے لیے دو لاکھ روپئے سے زائد نہ ہو، ای –اسکوٹر تلنگانہ مینارٹیز فینانس کارپوریشن کی ضمانت میں رہے گی، درخواست گزار کو تحریری طورپر لکھ کر دینا ہوگا کہ اس نے گذشتہ پانچ سال کے دوران تلنگانہ مینارٹیز فینانس کارپوریشن کی کسی بھی اسکیم سے استفادہ نہیں کیا ہے،۔ڈرائیونگ لائسنس پر کوئی کیس نہ ہو۔

ڈسٹرکٹ مینارٹی ویلفیئر آفیسر وقارآباد ضلع ایس۔ راجیشوری نے کہا کہ اس اسکیم کی درخواستوں کو کارپوریشن کے اس  پورٹل کی لنک کو کلک کرکے ⬇️

http://tsobmms.cgg.gov.in

یکم؍ مارچ 2026، بروز  اتوار تک داخل کریں۔

بعد ازاں ای- اسکوٹر اسکیم کے درخواست گزار آن لائن اپلیکیشن کے ساتھ اہم اسناد جیسے آدھار کارڈ،راشن کارڈ، غیر مسلم اقلیتوں کے لیے ذات کا سرٹیفکیٹ، مستقل ڈرائیونگ لائسنس،ایک پاسپورٹ سائز فوٹو، پان کارڈ، دسویں جماعت کی سرٹیفکیٹ کو مقامی ایم پی ڈی او یا میونسپل کمشنر کے دفتر میں جمع  کروانا  ہوگا۔

محترمہ ایس ۔ راجیشوری نے اقلیتی طبقہ کے بیروزگار نوجوانوں سے خواہش کی ہے کہ وہ اسکیم سے استفادہ کریں ساتھ ہی ضلع کی تنظیموں اورسوسائٹیز کے ذمہ داران سے بھی اپیل کی گئی ہیکہ وہ حکومت تلنگانہ کی اس اسکیم سے مستفید ہونے کے لئے اقلیتی طبقہ کے بیروزگار نوجوانوں کو راغب کریں اور ان میںشعور بیداری کیساتھ ترغیب دیتے ہوئے ان کی رہنمائی کریں۔مزید تفصیلات کے لئے دفتر ڈسٹرکٹ مینارٹی ویلفیئر آفیسر، کمرہ نمبرآئی ڈی او سی ۔16، کلکٹریٹ کمپلیکس، وقارآباد سے رابطہ قائم کریں ۔

یاد رہے کہ حکومت تلنگانہ کی اس اسکیم پرریاست تلنگانہ کے تمام شہروں، ٹاونس اور مواضعات میں عمل ہوگا،خواہشمند اقلیتی طبقات کے بیروزگار نوجوان اس اسکیم سے استفادہ کر تے ہوئے روزگار حاصل کرسکتے ہیں۔

  "یہ بھی پڑھیں "

فرید آباد میں حاجی اختر خان نے الوک شرما کا 16 لاکھ روپئے مالیتی سونا واپس کر دیا

تانڈور کے بلدی حلقہ 7 کے نومنتخب رکن بلدیہ ارشاد حملہ میں شدید زخمی، علاج کے لیے حیدرآباد منتقل

تانڈور میں صدام نے سی پی آر کے ذریعہ وینکٹ کی جان بچائی، فرقہ پرستوں کے منہ پر طمانچہ!!

تلنگانہ میں بھی اب فوڈ جہاد! میڈارم جاترا میں کھویا بن بیچنے والے شاہ ولی کو یوٹیوب چینل کی شدید ہراسانی، ہر طرف سے مذمت