تانڈور میں تزک و احتشام کے ساتھ عید الفطر منائی گئی، دونوں عیدگاہوں پر ہزاروں کا مجمع، رکن پارلیمان چیوڑلہ، رکن اسمبلی اور سابق رکن اسمبلی نےمبارکباد دی

تانڈور میں تزک و احتشام کے ساتھ عید الفطر منائی گئی، دونوں عیدگاہوں پر ہزاروں کا مجمع
رکن پارلیمان چیوڑلہ، رکن اسمبلی اور سابق رکن اسمبلی نے عیدگاہ پہنچ کر مبارکباد دی

وقارآباد/تانڈور: 12۔اپریل
(سحر نیوز ڈاٹ کام)

وقارآبادضلع کے تانڈور ٹاؤن میں عیدالفطر روایتی جوش و خروش اور تزک و احتشام کےساتھ منائی گئی۔چنگیز پور روڈ پرموجود عیدگاہ (جدید) میں شدید گرمی اور چلچلاتی دھوپ کو شکست دیتے ہوئے 30 روزوں کی تکمیل، پنچگانہ نمازوں، عبادتوں،ریاضتوں، مشقتوں، ذکر و اذکار، زکواۃ، فطرہ، صدقات،خیرات اور دیگرحقوق کی ادائیگی کے بعد 7 بجے سے ہی ہزاروں مسلمانوں کامجمع بناء کسی شور شرابہ، بناء ڈی جے موسیقی و رقص، دیگر  مذہب کے ماننے والوں یا کسی طبقہ کےخلاف اہانت آمیز یا دھمکی آمیز نعروں کے بغیر خاموشی کےساتھ تکبیرات کا ورد کرتے ہوئے رنگ برنگی پوشاکوں میں ملبوس بلاءکسی تفریق یا بھیدو بھاؤ ٹاؤن کے مختلف مقامات اور اطراف و اکناف کے مواضعات سے جوش و خروش کے ساتھ عید گاہ کی سمت رواں دواں تھا۔یہ منظر انتہائی دلنشین اور دیگر اقوام کے لیے لائق دید تھا۔

عیدالفطرکے مؤقع پرعیدگاہ جدید میں ہزاروں مسلمان شدید چلچلاتی ہوئی دھوپ کے دؤران انتہائی خشوع وخضوع اور مکمل نظم وضبط کے ساتھ مولانا محمد شکیل احمد نظامی،ناظم مدرسہء مدینتہ العلوم تانڈور کی امامت میں 9 بجےصبح نماز عیدالفطر ادا کرتےہوئے خدا کےحضور سربسجود ہوئے اور چلچلاتی دھوپ کی شدت کو بالائے طاق رکھتے ہوئے سکون اور اطمینان قلب کے ساتھ خطبہء عید کی سماعت کی۔ 10 ایکڑ اراضی کا حامل تانڈور کا عیدگاہ میدان اپنی تنگ دامنی کا شکوہ کر رہا تھا۔

بعد ازاں مولانا محمد شکیل احمد نظامی نے ماہ رمضان کے دوران روزوں،عبادتوں اور توبہ کی قبولیت کے لیے،مسلمانوں کے ایمان کامل، یقین صادق اور اسلامی اخلاق، امت میں اتحاد واتفاق،اہل ایمان کو قوت وسعت، تدبر وتفکر کےعلاوہ ملک میں امن و امان کی فضاء اور دیگر ممالک کی طرح ملک کی ترقی، اقطاع عالم میں اسلام اورمسلمانوں کی سربلندی کے لیے، ملک میں قومی یکجہتی کی مضبوطی کے لیے، ملک بشمول سارے عالم میں مسلمانوں کی جانوں، مالوں، عزتوں اورعصمتوں کی حفاظت، بیماریوں،مصیبتوں،تنگدستی اورمختلف مسائل سے پریشان حال امت مسلمہ کو راحت کےلیے رقت انگیز دعاء کی اس دوران عیدگاہ میدان کا پورا علاقہ آمین کی صداوں سے گونج رہا تھا۔

مولانا محمد شکیل احمد نظامی نےمسلمانوں کو تلقین کی کہ وہ ماہ رمضان کےبعد بھی اپنی عبادتوں اور ریاضتوں کاسلسلہ جاری رکھتےہوئےمساجد کو آباد رکھیں اور اپنی صفوں میں اتحاد کو مزیدمضبوط بنائیں۔

صدر عیدگاہ و قبرستان کمیٹی تانڈور محمد یوسف خان کی زیرنگرانی عیدگاہ کمیٹی کی جانب سے عیدگاہ میں بہترین انتظامات کیے گئے تھے۔جبکہ ہر سال کی طرح اس سال بھی عید گاہ میں ایس او ایف ایمبولنس سرویس کے مالک محمد نذیر احمد کی جانب سےتمام مصلیوں کےلیے ٹھنڈے شربت کا انتظام کیا گیا تھا۔

عیدگاہ میدان کے قریب بلدیہ تانڈور کی جانب سےنصب خیرمقدمی شامیانےمیں رکن پارلیمان چیوڑلہ ڈاکٹر جی۔رنجیت ریڈی، رکن اسمبلی تانڈور بویانی منوہر ریڈی،سابق رکن اسمبلی تانڈور پائلٹ روہت ریڈی اور دیگر قائدین نےمسلمانوں سے گلے مل کر عید کی مبارکباد دی۔بعدازاں عیدگاہ کمیٹی کی جانب سے عیدگاہ میدان میں منعقدہ تقریب عید میں ان تمام سیاسی و سماجی قائدین کی شیرخورمہ سے تواضع کی گئی۔ 

اس موقع پر صدر عیدگاہ و قبرستان کمیٹی محمد یوسف خان،سابق رکن تلنگانہ بی سی کمیشن شبھاپردھ پٹیل، کانگریسی قائدین عبدالرؤف، ڈاکٹر سمپت کمار، سابق صدرضلع لائبرریز راجو گوڑ،صدر تانڈور ٹاون بی آر ایس ایم اے نعیم افو،صدرمسلم ویلفیئر اسوسی ایشن سید کمال اطہر کےعلاوہ عیدگاہ کمیٹی کے دیگر عہدیداران محمد فصیح الدین سابق رکن بلدیہ، محمد قیصر، جیلانی پاشاہ، محمدمحسن خان، محمد معین الدین، محمد عمران خان، پرویز محمد، محمد وسیم کے علاوہ ارکان بلدیہ اور دیگر قائدین موجود تھے۔

دوسری جانب حیدرآباد روڈ پر موجود عیدگاہ جمعیت اہلحدیث میں 15-7 بجے صبح انتہائی خشوع و خضوع اور نظم و ضبط کیساتھ مولانا محمد عثمان غنی مقامی امیر جمعیت اہلحدیث کی امامت میں نماز عیدالفطر ادا کی گئی اور مولانا کے خطبہء عید کی سکون اور اطمینان کیساتھ سماعت کی، بعد ازاں انہوں نے رقت انگیز دعاء فرمائی۔ یہاں کثیر تعداد میں فرزندان توحید و دختران ملت نے علحدہ علحدہ گوشہ میں نظم و ضبط کے ساتھ نماز عیدالفطر ادا کی۔اس عیدگاہ میدان پربھی رکن اسمبلی بویانی منوہر ریڈی،سابق رکن اسمبلی پائلٹ روہت ریڈی اور دیگر قائدین نےمسلمانوں سے ملاقات کرتے ہوئے عید کی مبارکباد پیش کی۔

اس موقع پر صدر عیدگاہ جمعیت اہلحدیث عبداللہ مجاہدی،سیکریٹری حسن الدین صدیقی، خازن عبدالروف،امیر جمعیت اہلحدیث وقارآباد ضلع مولانا نذیر احمد جامعی،مولانا عبدالرشید جامعی خازن ضلع جمعیت اہلحدیث،صدر مسلم ویلفیئر اسوسی ایشن سید کمال اطہر، مولانا سہیل احمد عمری،مولانا شکیل احمد عمری،عبدالرؤف،ایم اےنعیم افو، جمعیت اہلحدیث کے ذمہ داران مولانا محمد خلیل الرحمن محمدی،ایم اے ستار مجاہدی( گولکنڈہ)،

عبدالرحمن مجاہدی، رکن ضلع آر ٹی اے محمد جاوید، سابق رکن بلدیہ محمدعرفان، ارکان بلدیہ محمد مختار احمد ناز، عبدالرزاق،محمد باسط علی (رائل میڈیکل )،ایم اے علیم شلو، ڈاکٹر محمدضیاء، سیدمسعود احمد، شکور خان اور عمر فاروق کےعلاوہ دیگر موجود تھے۔

عید سے ایک دن قبل ایس پی ضلع وقارآباد نندیالا کوٹی ریڈی آئی پی ایس نے تانڈور کی عیدگاہوں کا دورہ کرتے ہوئے انتظامات کا جائزہ لیا تھا۔عید کے موقع پر ڈی ایس پی بالا کرشنا ریڈی کی نگرانی میں دونوں عیدگاہوں اور شہر میں سخت پولیس انتظامات کیے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں ” 

انڈیگو ایئر کے پائلٹ نے اپنے دادا کو پہلی مرتبہ فلائٹ میں سفر کروایا، دادی اور ماں بھی چنئی سے کوئمبتور تک کے سفر میں ساتھ،جذباتی ویڈیو وائرل

 

تلنگانہ : سدی پیٹ ضلع کلکٹر کا سنسنی خیز اقدام، 106 سرکاری ملازم معطل، بی آر ایس پارٹی امیدوار کے اجلاس میں شرکت کا شاخسانہ