تلنگانہ : سدی پیٹ ضلع کلکٹر کا سنسنی خیز اقدام، 106 سرکاری ملازم معطل، بی آر ایس پارٹی امیدوار کے اجلاس میں شرکت کا شاخسانہ

تلنگانہ : سدی پیٹ ضلع کلکٹر کا سنسنی خیز اقدام، 106 سرکاری ملازم معطل
بی آر ایس پارٹی امیدوار کے اجلاس میں شرکت کا شاخسانہ

حیدرآباد: 09۔اپریل
(سحر نیوز ڈاٹ کام)

ضلع کلکٹر و الیکشن آفیسر سدی پیٹ ضلع ایم۔منو چودھری نے آج اپنےایک سنسنی اقدام کے ذریعہ مثالی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے حلقہ پارلیمان میدک میں شامل حلقہ اسمبلی سدی پیٹ کے بی آر ایس پارٹی امیدوار و سابق کلکٹر  پی۔وینکٹ رام ریڈی کی جانب سے منعقدہ ایک اجلاس میں شرکت کرنے کی پاداش میں مثالی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی گردانتے ہوئے ضلع کے 106 سرکاری ملازمین کی معطلی کا حکم جاری کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق حلقہ پارلیمان میدک کے بی آر ایس پارٹی امیدوار و سابق کلکٹر سدی پیٹ پی۔وینکٹ رام ریڈی نے 7 اپریل، بروز اتوار سدی پیٹ میں سرکاری ملازمین کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کیا تھا۔اس کی اطلاع بی جے پی قائدین نے اعلیٰ عہدیداروں کو دی تھی۔

بی جے پی امیدوار رگھونندن راؤ کی شکایت کے بعد ایک فلائنگ اسکواڈ ٹیم نے جائے وقوعہ کا دورہ کیاتھا اور 10-15 افراد کو اجلاس میں موجود پایا تھا۔فلائنگ اسکواڈ ٹیم نے جائے وقوع سے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلیے اور پتہ چلاکہ بی آر ایس پارٹی قائدین نے بغیر اجازت میٹنگ کا اہتمام کیا تھا۔ بی آر ایس کے دونوں لیڈروں کے خلاف پولیس میں شکایت بھی درج کرائی گئی تھی۔

بعدازاں بی جے پی امیدوار رگھو نندن راو نے باقاعدہ ثبوتوں اور شواہد کے ساتھ اس کی شکایت چیف الیکٹورل آفیسر تلنگانہ وکاس راج سے کی تھی۔جس پر چیف الیکٹورل آفیسر تلنگانہ وکاس راج نے ضلع کلکٹر و الیکشن آفیسر سدی پیٹ ایم۔منو چودھری کو ہدایت دی تھی کہ وہ اس معاملہ کی تحقیقات انجام دیں۔

سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے انتخابی عہدیداروں نے ڈی آر ڈی اے کے 40 ملازمین کی شناخت کی جنہوں نےاس اجلاس میں شرکت کی تھی بعدازاں میں مزید 66 ملازمین کی شناخت کی گئی۔ اس طرح عملے کے تمام 106 ارکان کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا۔

تحقیقات کے دوران ضلع کلکٹر و الیکشن آفیسر سدی پیٹ ایم۔منوچودھری نے پایا کہ 106 سرکاری ملازمین نے حلقہ پارلیمان میدک کے بی آر ایس پارٹی امیدوار و سابق کلکٹر پی۔وینکٹ رام ریڈی کے اجلاس میں شرکت کی تھی۔

اس سلسلہ میں چیف الیکٹورل آفیسر کی ہدایت پر حلقہ پارلیمان میدک کے بی آر ایس پارٹی امیدوار وسابق کلکٹر پی۔وینکٹ رام ریڈی کے اس اجلاس میں شرکت کرنے والے 106 سرکاری ملازمین کی فوری معطلی کےضلع کلکٹر و الیکشن آفیسر سدی پیٹ ایم۔منو چودھری نے سنسنی خیز احکام جاری کر دئیے۔اتنی بڑی تعداد میں سرکاری ملازمین کی معطلی کا یہ پہلا موقع مانا جا رہا ہے۔

کلکٹرسدی پیٹ ضلع کی جانب سے جاری کردہ نوٹس کے مطابق عملے کے ارکان نے 7 اپریل کو میدک پارلیمانی حلقہ کے سدی پیٹ کے ریڈی فنکشن ہال میں بی آر ایس پارٹی میٹنگ میں مثالی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شرکت کی۔

یاد رہےکہ پی۔وینکٹ رام ریڈی جن کا 2007 آئی اے ایس بیاچ سےتعلق ہے نومبر 2021ء میں رضاکارانہ طورپر اپنےعہدہ سے سبکدوش ہوگئے تھے۔اس وقت وہ بحیثیت کلکٹر سدی پیٹ ضلع خدمات انجام دے رہے تھے،اس سے قبل انہوں نے تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے بعد ضلع میدک کے کلکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دی تھیں۔بعد ازاں انہوں نے بی آر ایس پارٹی میں شرکت اختیار کرلی تھی۔

یہ بھی پڑھیں "

انڈیگو ایئر کے پائلٹ نے اپنے دادا کو پہلی مرتبہ فلائٹ میں سفر کروایا، دادی اور ماں بھی چنئی سے کوئمبتور تک کے سفر میں ساتھ،جذباتی ویڈیو وائرل

 

نیویارک انتظامیہ، خواتین کی تصویر کشی کے لیے حجاب اتارنے پر مجبور کرنے پر 145 کروڑ روپئے ادا کرے گا