حیدرآباد ایرپورٹ پر دُبئی سے آنے والے دو مسافروں کے قبضہ سے دو کروڑ 80 لاکھ روپئے مالیتی 5 کلو سے زائد سونا ضبط، دونوں گرفتار

حیدرآباد ایرپورٹ پر دُبئی سے آنے والے دو مسافروں کے قبضہ سے
دو کروڑ 80 لاکھ روپئے مالیتی 5 کلو سے زائد سونا ضبط، دونوں گرفتار
پیسٹ کی شکل میں انڈرویئرز میں چھپاکر لایا گیا تھا سونا

حیدرآباد: 12۔نومبر (سحرنیوزڈاٹ کام)

حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ(شمس آباد ایرپورٹ) پر ایر انٹلی جنس یونٹ اور محکمہ کسٹمس کے عہدیداروں کی چوکسی کے باعث بیرون ممالک سے بڑی مقدار میں اسمگل کیا جانے والا سونا کےعلاوہ دیگرممنوعہ اشیا ضبط کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔ماہ اکتوبر میں حیدرآباد ایرپورٹ پر کروڑہا روپئے مالیتی سونا ضبط کیے جانے کے باؤجود بھی بالخصوص دبئی سے آنے والے مسافرین کے قبضہ سے کروڑہا روپئے مالیتی سونا کی بڑی مقدار میں ضبطی کا سلسلہ ہنوز جاری ہے۔وہیں 28 اکتوبر کے بعد سے اس گورکھ دھندہ میں کمی آئی تھی۔!!

محکمہ کسٹمس حیدرآباد کے ٹوئٹر ہینڈل کےمطابق 28 اکتوبر کو براہ بحرین،دبئی سے آنےوالے ایک مسافرین کے قبضہ سے 228 گرام سونا ضبط کیا گیا تھا۔جس کی مالیت 11 لاکھ 89 ہزار 248 روپئے بتائی گئی تھی۔اس سونا کوپیسٹ کی شکل میں ڈھال کراس مسافرنے اپنی سینڈل میں چھپاکر منتقل کیا تھا۔

اس واقعہ کے دو ہفتہ بعد یعنی کل 11 نومبر کو حیدرآبادکےراجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ(شمس آباد ایرپورٹ) پر ایر انٹلی جنس یونٹ اور محکمہ کسٹمس کے عہدیداروں کے مطابق خفیہ ذرائع کی اطلاع پر دبئی سے ایمریٹس کی فلائٹ نمبر EK-524 کے ذریعہ حیدرآباد ایرپورٹ پہنچنے والے دو مسافروں کی تلاشی کے بعد ان کے قبضہ سے 5,398 گرام سونا ضبط کرلیا گیا۔جس کی قیمت دو کروڑ 80 لاکھ روپئے ہے۔

محکمہ کسٹمس کے عہدیداروں کےمطابق یہ دونوں مسافر اس سونا کو پیسٹ کی شکل میں ڈھال کر اپنی انڈر ویئرز میں بنائی گئی خصوصی پیاکیٹس میں چھپاکر اسمگل کررہے تھے۔بعدازاں ان دونوں مسافروں کے خلاف سونا کی اسمگلنگ کا کیس درج رجسٹر کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرلیا گیا اور اس سلسلہ میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔

یاد رہےکہ محکمہ کسٹمس حیدرآباد ایرپورٹ کےعہدیداروں نے 19 اکتوبر کو 25-8بجے صبح دبئی سے فلائٹ نمبر EK-526کےذریعہ حیدرآباد ایرپورٹ پہنچنے والی ایک خاتون مسافر کےقبضہ سے تلاشی کے بعد 500 گرام 24 قیراط کے حامل خالص سونا کے زیور ضبط کرلیے تھے۔محکمہ کسٹمس کے عہدیداروں کے مطابق اس ضبط شدہ سونا کے زیور کی مالیت 25 لاکھ 26 ہزار روپئے ہے۔

وہیں 15 اکتوبر کوحیدرآباد سے انڈیگو کی فلائٹ نمبر 6E 1405 کےذریعہ شارجہ جانےوالے ایک مسافرکے قبضہ سے روانگی کےمقام پر سی آئی ایس ایف کی مدد سے ایک لاکھ سعودی ریال ضبط کیےتھے۔جن کی مالیت 21 لاکھ 70 ہزار روپئے تھی۔اس رقم کو کسٹم ایکٹ 1962 کی دفعہ 110کے تحت ضبط کرتے ہوئے اس مسافر کو تحویل میں لے لیا تھا۔

” گزشتہ ماہ اکتوبر میں حیدرآباد ایرپورٹ پر اور ٹاسک فورس کی جانب سے کروڑہا روپئے مالیتی سونا اور غیرملکی کرنسی کی ضبطی کی تفصیلات اس لنک پر”

حیدرآباد میں ٹاسک فورس اور محکمہ کسٹم کی مشترکہ کارروائی، ایک کلو سونا ضبط، اسمگلنگ میں ملوث چار افراد گرفتار

 

حیدرآباد ایرپورٹ پر دبئی سے آنے والی خاتون مسافر کےقبضہ سے زائداز 26 لاکھ روپئے مالیتی نصف کلو خالص سونا کے زیور ضبط

 

حیدرآباد ایرپورٹ پر دبئی سے آنے والی دو خاتون مسافرین کے قبضہ سے 74 لاکھ روپئے مالیتی 1410 گرام خالص سونا ضبط

 

حیدرآباد کے شمس آباد ایرپورٹ پر دبئی سے آنے والی چار خاتون مسافرین کے علاوہ کویت سے پہنچے دو مسافرین کے قبضہ سے ساڑھے چار کلوسونا ضبط

 

حیدرآباد ایرپورٹ پر دبئی سے آنے والے تین مسافرین کے قبضہ سے چار کروڑ روپئے سے زائد مالیتی 7 کلو سونا کے بسکٹ ضبط