نیپال میں اندرون تین یوم آج رات 8 بجے دوبارہ 5.4 شدت کا زلزلہ
دہلی کے کئی مقامات پربھی شدید جھٹکہ محسوس کیا گیا
نئی دہلی: 12۔نومبر
(سحرنیوزڈاٹ کام/ایجنسیز)
پڑوسی ملک نیپال میں آج ہفتہ 12 نومبر کو اندرون تین یوم دوبارہ شدید زلزلہ کےجھٹکے کے بعدملک کےدارلحکومت دہلی اور ہمالیہ کے علاقوں میں بھی کئی سیکنڈز تک شدید زلزلے کےجھٹکے محسوس کیے گئے۔اور اس زلزلہ کا مرکز نیپال تھا۔
آج رات 8 بجے دہلی کے علاوہ قریبی شہروں میں یہ زلزلہ کے شدید جھٹکے محسو س کیے گئے۔جس کے بعدخوفزدہ عوام اپنےمکانات اور دفاتر سے باہر نکل کر کھلے مقامات پر پہنچ گئے۔اطلاعات کے مطابق 5 سیکنڈ تک زلزلہ کاجھٹکہ محسوس کیا گیا۔دہلی کے قریبی نوئیڈہ اور گروگرام میں بھی زلزلہ کا جھٹکہ محسوس کیا گیا۔
دوسری جانب آج رات 57-7 بجے پڑوسی ملک نیپال میں 5.4 شدت کا زلزلہ ریکارڈ ہوا ہے۔اسی کی وجہ سے دہلی اور اتراکھنڈ کے علاوہ ہمالیائی ریاستوں میں زلزلہ کا جھٹکہ محسوس کیا گیا۔
نیشنل سنٹر فارسیسمالوجی نے بتایا ہے کہ یہ زلزلہ کے جھٹکہ کا مبدا ہمالیہ علاقہ ہے جہاں زیرزمین 10 کلومیٹر گہرائی میں ریکارڈ کیا گیا۔
یاد رہےکہ 9 نومبر منگل کی نصف شب کے بعدبھی پڑوسی ملک نیپال میں شدید زلزلے کے جھٹکے کے بعد پوری دہلی کےعلاوہ پڑوسی علاقوں اور اتر پردیش کے کئی مقامات پر رات 57-1 بجے کئی سیکنڈز تک شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔اور اس زلزلہ کا مرکز نیپال تھا۔اس وقت نیشنل سنٹر فارسیسمالوجی نےنصف شب کے بعد اپنے ٹوئٹ میں نیپال میں آئے زلزلہ کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا تھا کہ نیپال میں زلزلہ کی شدت 6.3 تھی اور یہ زمین کے اندر 10 کلومیٹر گہرائی میں ریکارڈ کیا گیا۔
میڈیا اطلاعات کے مطابق سائنسداں اور ماہرین جلد ہی ہمالیائی علاقوں میں شدید زلزلہ کی پیش قیاسی کررہے ہیں۔ایسے میں 9 نومبر کی نصف شب کے بعد اور آج 12 نومبر کو 8 بجے رات نیپال اور دہلی کےعلاوہ دیگر مقامات پر زلزلہ کے جھٹکوں سے عوام میں خوف و دہشت کا ماحول ہے۔
" 9 نومبر کی نصف شب کے بعد نیپال اور دہلی کے علاوہ اترپردیش کے چند مقامات پر آئے زلزلہ کی تفصیلات "

