نیپال میں 6.3 شدت کے زلزلہ کے بعد
دہلی اور اتر پردیش کے کئی مقامات پر شدید جھٹکے
جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں
نئی دہلی: 09۔نومبر
(سحرنیوزڈاٹ کام/ایجنسیز)
پڑوسی ملک نیپال میں شدید زلزلے کےبعدمنگل کی نصف شب(چہارشنبہ کی اولین ساعتوں)میں پوری دہلی کےعلاوہ پڑوسی علاقوں اور اتر پردیش کے کئی مقامات پر رات 57-1 بجے کئی سیکنڈز تک شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔اور اس زلزلہ کا مرکز نیپال تھا۔
نیشنل سنٹر فار سیسمالوجی نےنصف شب کے بعد اپنے ٹوئٹ میں نیپال میں آئے زلزلہ کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا ہے کہ نیپال میں زلزلہ کی شدت 6.3 تھی اور یہ زمین کے اندر 10 کلومیٹر گہرائی میں ریکارڈ کیا گیا۔
نیپال میں لگ بھگ پانچ گھنٹوں میں یہ دوسرا زلزلہ تھا کیونکہ منگل کی رات 8:52 بجے نیپال میں 4.9 کی شدت کا زلزلہ آیا تھا۔
ملک کی راجدھانی دہلی اور این سی آر میں زلزلہ کےجھٹکےمحسوس کیےجانےکےبعد کئی صارفین سوشل میڈیاپلیٹ فارمز پر آئے۔اوراس کی تصدیق کی صارفین نے لکھا کہ دہلی میں زلزلہ کے دو جھٹکے محسوس کیے گئے۔سوشل میڈیا صارفین نے اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ سمیت نوئیڈہ، امروہہ، پیلی بھیت ، گونڈا ، مرادآباد ، کانپور کے علاوہ دیگر علاقوں میں بھی 58-1 بجے تقریباً گیارہ سیکنڈز تک زلزلہ کا جھٹکہ محسوس کیا جانے کی اطلاع دی۔
چند سوشل میڈیا صارفین نے دہلی میں زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے جانے کے وقت کی ویڈیوز بھی شیئر کیں۔کئی صارفین نے تصدیق کے لیے ٹوئٹر پرصارفین نے ٹوئٹس کرتے ہوئے پوچھاکہ کیا آپ کو بھی زلزلے نے جگا دیا؟”۔جس پر کئی صارفین نے لکھا کہ زلزلے کے جھٹکے خوفناک تھے۔”
دوسری جانب دہلی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کےعہدیداروں نے میڈیا کو بتایا کہ زلزلہ کے جھٹکوں کے بعد کسی بھی جانی یا مالی نقصان کے متعلق ایمرجنسی آپریشن سینٹر میں کوئی کال موصول نہیں ہوئی ہے۔تاحال دہلی سمیت پڑوسی علاقوں سےکسی بھی جانی یامالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
زلزلہ کے جھٹکوں کے بعد چند ٹوئٹر صارفین کے ٹوئٹس یہاں پیش ہیں۔
https://twitter.com/viralvdoz/status/1590117168242253824

