حیدرآباد ایرپورٹ پر دبئی سے آنے والے تین مسافرین کے قبضہ سے چار کروڑ روپئے سے زائد مالیتی 7 کلو سونا کے بسکٹ ضبط

جرائم و حادثات ریاستی خبریں قومی خبریں

حیدرآباد ایرپورٹ پر دبئی سے آنے والے تین مسافرین کے قبضہ سے
چار کروڑ روپئے سے زائد مالیتی 7 کلو سونا کے بسکٹ ضبط

حیدرآباد: 08۔اکتوبر(سحرنیوزڈاٹ کام)

حیدرآباد کےراجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ(شمس آباد ایرپورٹ) پرمحکمہ کسٹمس کے عہدیداروں کی چوکسی کےباعث بیرون ممالک سے آنے اور والے اور چند بیرون ممالک جانےوالےمسافرین کےقبضہ سے بڑی مقدار میں اسمگل کیا جانےوالا سونا،بیرون ممالک کی کرنسی،غیر ملکی سگریٹ، آئی فونس اور دیگرممنوعہ اشیا ضبط کیے جانے کا سلسلہ ہنوز جاری ہے۔ان اشیاء کی اسمگلنگ میں مصروف افراد بھی مختلف طریقوں سے سونا اور دیگر قابل ضبط اشیا چھپاکر لانے میں مصروف ہیں۔

حیدرآباد ایرپورٹ کےکسٹم عہدیداروں نے دو الگ الگ واقعات میں دبئی سے آنے والےتین مسافرین کے قبضہ سے جملہ 7 کلو 695 گرام سونا ضبط کرلیا ہے جسے بسکٹ کے شکل میں لایا گیا تھا۔جس کی جملہ مالیت 4 کروڑ 4 لاکھ 75 ہزار 700 روپئے بتائی گئی ہے۔

محکمہ کسٹمس حیدرآباد ایرپورٹ کے ایک ٹوئٹ کےمطابق مصدقہ اطلاع کے بعد حیدرآباد کسٹم عہدیداروں نے دبئی سے فلائٹ نمبر EK-524 کے ذریعہ حیدرآباد پہنچے دو مسافرین کےبیاگ کی تلاشی لیتے ہوئے ان کے قبضہ سے 2,800 گرام وزنی 24 سونے کے بسکٹ ضبط کرلیے گئے۔جنہیں ایک پیاکٹ میں چھپاکر لایا گیا تھا۔کسٹم عہدیداروں کے مطابق ضبط شدہ سونے کی قیمت ایک کروڑ 47 لاکھ 28 ہزار روپئے ہے۔

محکمہ کسٹمس حیدرآباد ایرپورٹ کے ایک اور ٹوئٹ کے مطابق مصدقہ ذرائع سے ملی اطلاع کےبعد دبئی سےفلائٹ نمبر EK-528 کےذریعہ حیدرآباد پہنچنے والے مسافر کے قبضہ سے 24 قیراط کاحامل 4,895گرام خالص سوناکے بسکٹس ضبط کرلیےگئے ۔جسے سلور کا ملمع چڑھے ہوئے ایر کمپریشر میں چھپاکر لایا گیا تھا۔کسٹم عہدیداروں کےمطابق اس ضبط شدہ سونا کی قیمت 2 کروڑ 57 لاکھ 74 ہزار 700 روپئے ہے۔اوراس سلسلہ میں ان تینوں مسافرین کے خلاف کیس درج کرکے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

دوسری جانب محکمہ کسٹمس حیدرآباد ایرپورٹ کے عہدیداروں نے 5 اکتوبر کوبھی ایک ہی دن تین الگ الگ مسافرین کےقبضہ سےلاکھوں روپئے مالیتی سونا اورسگریٹ اسٹک ضبط کیے تھے۔جن کی جملہ مالیت 13 لاکھ 74 ہزار روپئے بتائی گئی ہے۔

پہلے واقعہ میں کسٹم عہدیداروں نےبنکاک سے فلائٹ نمبر EK-329 کےذریعہ حیدرآبادایرپورٹ پہنچنے والےایک ہندوستانی مسافر کےقبضہ سے 46 لاکھ روپئے مالیتی 865.6 گرام سونا ضبط کیا تھا۔جسے پیسٹ کی شکل میں ڈھال کر اسمگل کیا جارہا تھا۔

جبکہ دوسرےواقعہ میں اسی دن ایک خاتون مسافرکے قبضہ سےمصدقہ ذرائع کی اطلاع کے بعد 22 لاکھ 40 ہزار روپئے مالیتی 435 گرام سونا ضبط کیا گیا جسے زیر جامہ کپڑوں میں چھپاکر لایا گیا تھا۔
وہیں حیدرآباد کسٹم کےعہدیداروں نے 69.000 غیرملکی سگریٹ اسٹک بھی ضبط کیے۔ جن کی مالیت 6 لاکھ 90 ہزار روپئے بتائی گئی ہے۔

"دہلی ایرپورٹ پر ایک مسافر کے قبضہ سے 27 کروڑ روپئے مالیتی ایک دستی گھڑی اور مزید 6 گھڑیوں کی ضبطی:تفصیلات اورویڈیواس لنک پر:-

دہلی ایرپورٹ پر دبئی سے پہنچے مسافر کے قبضہ سے 27 کروڑ روپئے مالیتی ایک دستی گھڑی کے بشمول جملہ 28 کروڑ روپئے سے زائد کی مزید 6 گھڑیاں ضبط

یہ بھی پڑھیں:

بیدر کی تاریخی مسجد گاواں میں زبردستی داخل ہوکر دسہرہ کی پوجا، 9 کے خلاف کیس درج ، چار گرفتار،مسجد میں کم کم کا چھڑکاؤ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے