دہلی ایرپورٹ پر دبئی سے پہنچے مسافر کے قبضہ سے
27 کروڑ روپئے مالیتی ایک دستی گھڑی کے بشمول
28 کروڑ روپئے سے زائد کی جملہ 7 گھڑیاں,آئی فون،سونا کی چین ضبط
نئی دہلی: 08۔اکتوبر
(سحر نیوز ڈاٹ کام/ایجنسیز)
محکمہ کسٹمس (ایرپورٹ اینڈ جنرل )دہلی کےعہدیداروں کی جانب سےمزید 6 ضبط شدہ ان دستی گھڑیوں میں پیاجیٹ کمپنی کی ایک گھڑی کی قیمت 30 لاکھ 95 ہزار 400 روپئے ہے۔جبکہ ایک رولیکس کمپنی کی گھڑی کی قیمت 15 لاکھ 83 ہزار 799 روپئےہے۔وہیں دیگردو رولیکس کمپنی کی گھڑیوں کی قیمت فی کس 15 لاکھ 59 ہزار 358 روپئے۔رولیکس کمپنی کی ایک اور ضبط شدہ دستی گھڑی کی قیمت 14 لاکھ 87 ہزار 400 روپئے اور ایک رولیکس کمپنی کی ضبط شدہ گھڑی کی قیمت 14 لاکھ 6 ہزار 598 روپئے ہے۔ضبط شدہ ان سات دستی گھڑیوں،آئی فون۔14 اور ہیرا جڑی ہوئی سونے کی چین کی قیمت 28 کروڑ 16 لاکھ روپئے سے زائد بتائی گئی ہے۔
ساتھ ہی اس مسافر کے قبضہ سے عہدیداروں نے آئی فون۔14 اور ہیرے سے جڑے ہوئی ایک سونے کئ چین بھی ضبط کی ہے۔تاہم اس کی قیمت محکمہ کسٹم کے عہدیداروں نے واضح نہیں کی ہے۔انڈین ایکسپریس نےاپنے ذرائع کےحوالے سے اطلاع دی ہے کہ کسٹم عہدیداروں نے گجرات کے ایک جیولر کو ایرپورٹ پر ان تمام گھڑیوں،آئی فون۔14 اور سونے کی چین کے ساتھ تحویل میں لیا ہے۔
انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق اس شخص نے کسٹم عہدیداروں سے کہاکہ اس نے اپنے خاندان اور گاہکوں کے لیے تمام لگژری آئٹمز خریدے ہیں لیکن کسٹم عہدیداروں کاکہنا ہےکہ ہمیں نہیں لگتا کہ یہ سچ ہے۔وہ ایک مڈل مین کی طرح لگتاہے۔اور ایسی اشیاءعام طورپر امیر گاہک خریدتے ہیں۔یہ شخص دبئی سے کل دوپہر کو دہلی پہنچا تھا۔مسافروں کے تفتیشی نظام کے دؤران کسٹم کے عہدیداروں نے شبہ کی بناء پر سیکیورٹی چیک ایریا سے باہر نکلنے کی کوشش کرتے ہوئے اس شخص کو پکڑلیا۔
اس شخص کےپاس تاج ہوٹل کے روم کی بکنگ بھی تھی جو اس کےاکاؤنٹ سے نہیں کروائی گئی تھی۔ہمیں لگتا ہے کہ کوئی اسے ہندوستان میں گھڑیاں اور زیورات لانے کے لیے رقم دے رہا تھا۔ہم اس سے پوچھ تاچھ کررہے ہیں۔
” 28 کروڑ روپئے سے زائد مالیتی ان سات دستی گھڑیوں،آئی فون۔14 اور ہیرا جڑی ہوئی سونے کی چین کا ویڈیو یہاں دیکھا جاسکتاہے۔”
#IndianCustomsAtWork https://t.co/omzP9850vU
— Delhi Customs (@Delhicustoms) October 6, 2022