کولکاتا میں انجمن فروغِ سائنس کی شاخ کا قیام، خواہشمند ٹیچرز رکنیت حاصل کرسکتے ہیں

ریاستی خبریں قومی خبریں

کولکاتا میں انجمن فروغِ سائنس کی شاخ کا قیام
خواہشمند ٹیچرز رکنیت حاصل کرسکتے ہیں

کولکاتا: 07۔اکتوبر
(پریس نوٹ/سحرنیوزڈاٹ کام)

معروف ادیب اور معلّم جاوید نہال حشمی کی میزبانی میں ان کی رہائش گاہ B-5،گورنمنٹ آر ایچ ای،ہیسٹنگز،کولکاتاپر ایک مشاورتی میٹنگ منعقد کی گئی جس کا مقصد” انجمن فروغِ سائنس” (انفروس)،نئی دہلی کی کلکتہ شاخ کا قیام تھا۔تمام شرکاءکے اظہارِ خیال کے بعد باہمی رضامندی سے درج ذیل عہدیداروں کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔
صدر : اظہار عالم،ڈپٹی کمشنر،کمرشیل ٹیکس (حکومت مغربی بنگال)
معتمد : جاوید نہال حشمی،معلّم، کلکتہ مدرسہ
نائب معتمد : افتخار علی،معلم، کلکتہ مدرسہ
خازن : ارشد علی،معلم، کلکتہ مدرسہ


تمام شرکاءنے اظہارِ خیال کےدوران بیش قیمتی مشورےدئیے نیز کئی اہم اور دلچسپ تجاویز بھی پیش کیں جس پرمستقبل میں منصوبہ بند طریقہ سے مرحلہ وار سطح پرعمل درآمد کیا جائے گا۔

” انجمن فروغِ سائنس”(انفروس) کو اس بات کا فخر حاصل ہے کہ اردو میڈیم سےتعلق رکھنےوالے سابق وائس چانسلر سے لے کر بین الاقوامی شہرت یافتہ سائنس داں، پروفیسرز، ڈاکٹرز، انجینئرز، ریسراسکالرز، ٹیچرز اور دیگر پروفیشنلز بھی ادارہ کے ممبران ہیں۔

انفروس کا بنیادی مقصد اردو اسکولوں اور اردو داں طبقے میں سائنس کو فروغ دیناہے تا کہ تعلیم و تعلم، کیرئیر اور زندگی کے ہر شعبہ میں سائنسی رجحان،سائنسی اندازِ فکر اور سائنسی طرزِ عمل کو فروغ دیا جا سکے۔

اس مقصد کی حصولی کےلیے سائنس کوئز،سائنسی موضوعات پر مباحثے،فی البدیہہ،سائنسی مضمون نگاری مقابلے،اردو سائنس اولمپیاڈ،سائنسی نمائش، سائنس فیئر اور سیمینارز وغیرہ کا انعقاد نیز اسکولوں میں سائنس کلب کا قیام ہے۔
” انجمن فروغِ سائنس” کلکتہ کے اراکین نے متفقہ رائے سے اپنی کارکردگی کی ابتدا سائنس کوئز کے انعقاد سے کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے ادارے کے نمائندے جلد ہی کلکتہ اور مضافات کے مختلف اردو اسکولوں کا دَورہ کریں گے۔

فرسٹ راؤنڈ کوئز درون مکتب (Intra-School) ہوں گے۔جس کے سوالات اسکولی نصاب سے ہی ہوں گے اور جس کے نتیجے میں ہر اسکول سے منتخب طلبہ کو پھر بین المکتب (Inter-School) مقابلے کے لیے طلب کیا جائے گا جو جنرل سائنس کوئز ہوگا۔

انفروس کلکتہ (مغربی بنگال) کلکتہ و مضافات کے تمام اردو اسکولوں میں اپنے نمائندے نامزد کرنے کی خواہش رکھتی ہے۔جو ادارہ کےممبر بھی بن سکتے ہیں۔خواہش مند ٹیچر حضرات،معتمد جاوید نہال حشمی سے 9830474661 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے