پھر بھی ہم سے یہ گِلہ ہے کہ ہم وفادار نہیں!!
مغربی بنگال میں مسلم نوجوان کا قابلِ ستائش کارنامہ
مال بازار ندی میں مورتی وِسرجن کے دؤران دس افراد کی جان بچائی
کولکاتہ: 07۔اکتوبر
(سحرنیوزڈاٹ کام/ایجنسیز )
دسہرہ اور نوراتری کے موقع پر پتھراؤ اور خلل پیدا کرنے کےالزام میں ریاست گجرات کے ایک گاؤں میں 9 مسلم نوجوانوں کو پولیس نے بیچ چوراہے پر برقی کھمبے سے پکڑ کر باری باری ایک ایک کی لاٹھیوں سے پٹائی کی۔اور وہاں موجود مرد و خواتین کا مجمع تالیاں بجابجا کرخوشی کااظہار کرتا رہا۔پولیس بربریت پرمشتمل یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا۔جس کی ہر طرف سے شدید مذمت کی جارہی ہے۔
جبکہ ریاست مدھیہ پردیش یں حکام نےمندسور کےپڑوسی گاؤں سورجنی میں دو برادریوں کےنوجوانوں کےدرمیان جھگڑے میں ملوث ہونےکے الزام میں مسلم طبقہ سےتعلق رکھنے والے تین مکانات کوغیر قانونی تعمیرات کے نام پر بلڈوزر کے ذریعہ مسمار کردیا گیا۔
اسی طرح 5 اکتوبر کو دسہرہ کے موقع پر ریاست تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی کے کندی منڈل کےتحت موضع میں بیاتھول میں شرانگیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قطب شاہی دؤر کی مسجد پر زعفرانی پرچم لہرایا گیا۔
دوسری جانب حیدرآباد۔کرناٹک کے بیدر میں بہمنی دؤر میں تعمیر تاریخی محمود گاواں مدرسہ/مسجد میں رات 2 بجے داخل ہوکر شرپسندوں نے پوجا کی جو کہ آثار قدیمہ کی حیثیت سے آرکیا لوجیکل سروے آف انڈیا کے زیر انتظام ہے۔
جاریہ سال رام نومی کےموقع پر بھی شوبھا یاترا کےدؤران مساجد کے سامنے ہنگامہ آرائی کی گئی اور یاترا پر پتھراؤ کے الزامات کے بعد جہاں راجستھان میں فساد پھوٹ پڑا تھا۔وہیں مدھیہ پردیش کے کھرگون اور اترپردیش میں بلڈوزر چلاتے ہوئے کئی مکانات کو زمین بوس کردیا گیا یہاں بھی کہاگیا کہ یہ مکانات غیر قانونی تھے!!
ایسے میں مغربی بنگال کا ایک انسانیت کے پرچم کو بلند کرنے والا ویڈیو امن اور انسانیت کی مثال پیش کرتا ہوا ایک خوشگوار ہوا کے جھونکے کی طرح وائرل ہوا ہے۔جو کہ دسہرہ کے دن مورتی وسرجن کے موقع پر مال بازار ندی کا ہے۔جہاں رات 30-8 بجے درگا وسرجن کا مشاہدہ کرنے والے ایک مسلم نوجوان نے وسرجن کے دؤران سیلابی پانی سےلبریز ندی میں ڈوبنے والے لوگوں کو بچانے کے لیے چھلانگ لگادی۔جن کی شناخت محمد مانک(28 سالہ) کے طور پر کی گئی ہے۔
سوشل میڈیا کےمختلف پلیٹ فارمز پر آج وائرل ہونے والے ایک ویڈیو میں پیلے رنگ کی ٹی شرٹ میں ملبوس محمد مانک کوپانی میں ڈوبنےوالے عقیدت مندوں کی مدد کےلیےبے ساختہ پانی میں چھلانگ لگاتےہوئے دیکھ سکتے ہیں۔
ٹوئٹر پر صحافی "تمل سہا”نے آج سہء پہر اس واقعہ کاویڈیو ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ”غورسے دیکھاجائے تو پیلے رنگ کی ٹی شرٹ پہنے ایک شخص کو پانی میں چھلانگ لگاتے ہوئےدیکھا جاسکتا ہے۔وہ جلپائی گوڑی،بنگال کے رہنے والےمحمد مانک ہیں۔وہ وسرجن کےوقت دریائے مال کے کنارے پرتھا جب سیلاب آیا۔اپنی پرواہ کیے بغیر انہوں نے فوری پانی میں چھلانگ لگادی اور 10 لوگوں کو بچالیا”۔
اس ویڈیو کو پانچ گھنٹوں میں ایک لاکھ سات ہزار سے زائد ٹوئٹر صارفین نےدیکھاہے۔جبکہ اس ویڈیو پر کیے گئے زیادہ تر کمنٹس میں لکھا گیا ہے کہ ” ایسے واقعات کو نفرتی گودی میڈیا والے نہیں دکھائیں گے کیونکہ ان کا مقصد ہی مذہبی نفرت پھیلانا ہے۔”!
"محمد مانک کی جانب سے لوگوں کو بچانے کا منظر یہاں دیکھا جاسکتا ہے۔”
#WATCH carefully, a man in yellow T-shirt can be seen jumping into the water.He is Mohammad Manik from Jalpaiguri #Bengal .He was at the bank of Mal river during Visarjan when #flashflood came. Without caring for himself, in no time, he jumped into the water & rescued 10 people. pic.twitter.com/9MZwN12rJg
— Tamal Saha (@Tamal0401) October 7, 2022
میڈیا ذرائع کےمطابق جلپائی گڑی کےایک چھوٹےسے قصبہ تیشیمالاکے ساکن محمد مانک ولدعبدالخالق نے اس سیلابی پانی میں چھلانگ لگاکر دس افراد کی جانیں بچائیں۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے اس باہمت نوجوان محمد مانک نےکہا کہ میں نےاللہ کا نام لے کر دریا میں چھلانگ لگا دی۔بس اتنا یقین تھا کہ خدا موجود ہے اور میں تیرنا جانتا ہوں۔
بتایا جاتا ہے کہ مورتیوں کے وسرجن کو دیکھنےکے لیے مال بازار اور دوار کےمختلف علاقوں سے 8,000سے زائدافراد وسرجن گھاٹ پر جمع ہوئے تھے۔ان میں نوجوان محمد مانک بھی شامل تھے۔
جب ندی میں مورتی کا وسرجن کیا جارہا تھااس وقت اچانک سیلابی پانی کا ریلا آگیا۔محمد مانک اپنی آنکھوں کے سامنے لوگوں کوڈوبتے ہوئے اور بچاؤ کی آوازوں کو سن کرایک لمحہ بھی کچھ سوچے بغیر انہوں نے ندی میں بہہ جانےوالے افراد کو بچانےکی غرض سے 15 فیٹ کی بلندی سے ندی میں چھلانگ لگاکر 10 افراد کی جان بچائی۔یادرہے کہ اس واقعہ میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے،80 افراد زخمی ہوئے اور 450 افراد کوبچالیاگیا۔
” اس واقعہ کا ویڈیو یہاں دیکھا جاسکتا ہے۔”
This is the moment when the flash flood came. People were gathered for the idol immersion but suddenly the river washed away everything!
Cloud burst has claimed 7 lives till now. Many people missing in Mal river. Rescue on#Malbazar #WestBengal #Flashflood #Jalpaiguri pic.twitter.com/I5EdXEyMDt
— Sandeep Kumar (@sandeep_suga) October 5, 2022
پانی میں ڈوبنے والے دس افراد کو بچاتےہوئے محمد مانک کا ایک پیر بھی زخمی ہوگیا۔انہیں رات کوہی مال بازار سوپر اسپیشالٹی ہسپتال کو لے جایا گیا۔جہاں سے علاج کی فراہمی کے بعد انہیں روانہ کردیا گیا۔سوشل میڈیا پر محمد مانک کی جم کر ستائش کی جارہی ہے کہ انہوں نے اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے دس افراد کی جان بچائی۔
یہ واقعہ ان مذہبی جنونیوں کےلیے ایک سبق اور پیغام ہےجو کہ نفرت کی آگ میں جہاں خود جھلس رہے ہیں وہیں بین الاقوامی سطح پر ملک کی بدنامی کا سبب بھی بن رہے ہیں۔!!
” گجرات میں پولیس کےہاتھوں گاؤں کےچوک پر مجمع کے سامنے نوجوانوں کو پٹائی اور مدھیہ پردیش میں تین نوجوانوں کے مکانات کو بلڈوزرس کے ذریعہ منہدم کیے جانے کی مکمل رپورٹ اور ویڈیوز سحر نیوز ڈاٹ کام کی اس لنک پر۔” :-
” کرناٹک کے بیدر میں کی گئی شرپسندانہ حرکت کی ویڈیو اور تفصیلات اس لنک پر” :-