وقارآباد ضلع : بھائی نے عین وقت پرپہنچ کر بچائی ذہنی معذور بہن کی آبرو، عصمت ریزی کی کوشش کرنے والا سرپنچ گرفتار!

جرائم و حادثات ریاستی خبریں ضلعی خبریں

وقارآباد ضلع میں بھائی نے عین وقت پر پہنچ کر بچائی ذہنی معذور بہن کی آبرو
عصمت ریزی کی کوشش کرنے والا سرپنچ گرفتار!،عہدہ سے برخاست کرنے کا مطالبہ

وقارآباد/تانڈور: 08۔اکتوبر(سحرنیوزڈاٹ کام)

ریاست تلنگانہ میں بھی لڑکیوں اور خواتین کی عصمت ریزی اور ان پر مظالم کے واقعات کا گراف بڑھتا جارہا ہے۔عصمت ریزی کے واقعات میں ملوث درندوں کے لیے فاسٹ ٹریک عدالتوں کے ذریعہ فوری فیصلوں اور سخت سزاؤں کے اقدامات کی شدید ضرورت ہے۔

وقارآبادضلع میں آج ایسا انسانی درندگی کا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک عوامی منتخبہ سیاسی نمائندہ نے شراب کےنشہ میں ایک ذہنی معذور لڑکی کو اپنی ہوس کا نشانہ بنانے کی کوشش کی تاہم عین وقت پر پہنچ کر اس لڑکی کے بھائی نے اپنی بہن کی عزت اور آبرو کو بچالیا۔

حلقہ اسمبلی تانڈور کےبشیرآباد منڈل میں موجودایک گریجن تانڈہ میں پیش آئےاس واقعہ کی تفصیلات سب انسپکٹر پولیس انویش ریڈی کے مطابق اس گریجن تانڈہ کی ساکن ایک 21سالہ لڑکی جس کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں ہے۔یہ لڑکی گزشتہ رات اسی تانڈہ میں موجود اپنے چاچا کے مکان پہنچ گئی۔اس لڑکی کے چاچا کا مکان تانڈہ کے سرپنچ شنکر نائیک کے مکان سے متصل ہے۔لڑکی اپنے چاچا اور دیگر رشتہ داروں سے ملاقات کے بعد سرپنچ شنکرنائیک کے مکان میں ٹی وی دیکھنے کی غرض سےگئی تھی۔اس وقت شراب کےنشہ میں دھت سرپنچ شنکر نائیک نے اس لڑکی کو بہلا پھسلاکر اپنے مکان کی چھت پر لے گیا اور اس کی عصمت ریزی کرنے کی کوشش کررہا تھا۔

اسی دوران لڑکی کا بھائی(نام محفوظ) اپنی بہن کو لینے کی غرض سے چاچا کے مکان پر پہنچا تو اسے بتایا گیا کہ لڑکی ٹی وی دیکھنے کے لیے پڑوسی سرپنچ شنکر نائیک کے مکان میں گئی ہے۔جب لڑکی کا بھائی سرپنچ کے مکان پہنچا تو وہاں کوئی نہیں تھے۔شبہ کی بنیاد پر جب لڑکی کا بھائی مکان کی چھت پر گیا تو سرپنچ شنکر نائیک لڑکی کے ساتھ زبردستی کرنے کی کوشش کررہا تھا۔اس طرح عین وقت پر لڑکی کےبھائی کے پہنچ جانے اور سرپنچ شنکر نائیک کو گھو نسے تھپڑ مارنے کے دؤران سرپنچ وہاں سے فرار ہوگیا۔

بعدازاں فوری لڑکی کے بھائی نےبشیر آبادپولیس اسٹیشن پہنچ کراس واقعہ کی شکایت درج کروائی۔جس پرسب انسپکٹر پولیس انویش ریڈی اور پولیس عملہ نے تحقیقات کیں۔لڑکی کے بھائی کی شکایت پرسرپنچ شنکر نائیک کے خلاف ایک کیس درج رجسٹرکرتے ہوئے لڑکی کو طبی معائنہ کی غرض سے تانڈور کے گورنمنٹ ضلع ہسپتال منتقل کیا گیا۔اطلاع ہے کہ بشیرآباد پولیس نے سرپنچ شنکر نائیک کو آج دوپہر گرفتار کرلیا ہے۔!اس سلسلہ میں تانڈہ کے عوام کا مطالبہ ہے کہ سرپنچ شنکر نائیک کو فوری اس کے عہدہ سے برخاست کرتے ہوئے اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

" یہ بھی پڑھیں : سووا وائرس Sova Virus سے موبائل فون صارفین ہوشیار " :-

سووا وائرس Sova Virus سے موبائل فون صارفین ہوشیار، ایس ایم ایس کے ذریعہ آنے والے ترغیبی لنک کو کلک نہ کریں، بینکوں کا صارفین کا انتباہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے