حیدرآباد کے شمس آباد ایرپورٹ پر دبئی سے آنے والی چار خاتون مسافرین کے علاوہ کویت سے پہنچے دو مسافرین کے قبضہ سے ساڑھے چار کلوسونا ضبط

حیدرآباد:شمس آباد ایرپورٹ پر دبئی سے آنے والی چار خاتون مسافرین کے علاوہ
کویت سے پہنچے دو مسافرین کے قبضہ سے جملہ ساڑھے چار کلوسونا ضبط
تین دنوں کے دؤران کروڑہا روپئے مالیتی سونا کی ضبطی

حیدرآباد:08۔اکتوبر (سحرنیوزڈاٹ کام)

حیدرآبادکےراجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ(شمس آباد ایرپورٹ)پرمحکمہ کسٹمس کے عہدیداروں کی چوکسی کےباعث بیرون ممالک سے بڑی مقدار میں اسمگل کیا جانے والا سونا کے علاوہ دیگرممنوعہ اشیا ضبط کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔

حیدرآباد ایرپورٹ کے محکمہ کسٹم کے عہدیداروں نے کل 7 اکتوبر کو ہی دو الگ الگ واقعات میں دبئی سے آنے والے تین مسافرین کے قبضہ سے جملہ 7 کلو 695 گرام سونا ضبط کرلیا تھا۔جسے بسکٹ کی شکل میں چھپاکرلایا گیا تھا۔ضبط شدہ اس سونا کی جملہ مالیت 4 کروڑ 4 لاکھ 75 ہزار 700 روپئے بتائی گئی تھی۔

جبکہ محکمہ کسٹمس حیدرآباد ایرپورٹ کے عہدیداروں نے 5 اکتوبر کوبھی ایک ہی دن ہانگ کانگ اور دبئی سےآنے والے تین الگ الگ مسافرین کے قبضہ سے 13 لاکھ 74 ہزار روپئے مالیتی سونا اورسگریٹ اسٹک ضبط کیے تھے۔

وہیں آج 8 اکتوبر کوبھی محکمہ کسٹمس کے عہدیداروں نےبڑی کارروائی انجام دیتےہوئے دبئی سےحیدرآباد پہنچنے والی چار خاتون مسافرین کے قبضہ سے اور کویت سے پہنچنے والے دو مرد مسافرین کے قبضہ سے جملہ ساڑھے چار کلو سونا ضبط کرلیا ہے۔

محکمہ کسٹمس حیدرآباد ایرپورٹ کےعہدیداروں کے مطابق دبئی سے فلائٹ نمبر EK-526 کےذریعہ حیدرآبادپہنچنے والی تین خاتون مسافرین کے قبضہ سے 24 قیراط خالص چین کی شکل میں موجود 3,283 گرام ضبط کرلیاگیا۔جس کی قیمت ایک کروڑ 72 لاکھ روپئے ہے۔اور یہ سوناپیسٹ کی شکل میں ڈھال یہ خواتین اپنے زیر جامہ کپڑوں میں چھپاکر اسمگل کررہی تھیں۔

دوسرے واقعہ میں شمس آباد ایرپورٹ کی حیثیت سے مشہور راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ حیدرآباد پرآج ہی محکمہ کسٹمس کے عہدیداروں نے کویت سے فلائٹ نمبر J9-403 کے ذریعہ حیدرآباد پہنچے دو مسافرین کے قبضہ سے 855 گرام سونا ضبط کرلیا۔جو کہ دو سونے کے بسکٹ،بٹن اور زیورات کی شکل میں بیاگ میں چھپاکر اسمگل کیے جارہے تھے۔

اسی طرح آج ہی محکمہ کسٹمس کے عہدیداروں نے اپنی تیسری کارروائی کے دؤران دبئی سے فلائٹ نمبر EK-524 کے ذریعہ حیدرآباد کے شمس آباد ایرپورٹ پہنچنے والی ایک خاتون مسافرکے قبضہ سے 234.2 گرام سونا ضبط کرلیا۔جسے پیسٹ کی شکل میں ڈھال کر ہیئر بیئنڈ اور کپڑوں میں چھپاکر اسمگل کیا جارہا تھا۔بعدازاں بشمول چارخواتین جملہ 6 مسافرین کےخلاف کیس درج رجسٹر کرتے ہوئے ان معاملات کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کل مسافرین کے قبضہ سے 4 کروڑ 4 لاکھ 75 ہزار 700 روپئے مالیتی ضبط شدہ 7 کلو 695 گرام سونا کی تفصیلی رپورٹ اور ویڈیوز اس لنک پر:-

حیدرآباد ایرپورٹ پر دبئی سے آنے والے تین مسافرین کے قبضہ سے چار کروڑ روپئے سے زائد مالیتی 7 کلو سونا کے بسکٹ ضبط