حیدرآباد ایرپورٹ پر دبئی سے آنے والی خاتون مسافر کے قبضہ سے
زائداز 26 لاکھ روپئے مالیتی نصف کلو گرام خالص سونا کے زیور ضبط
حیدرآباد: 19۔اکتوبر(سحرنیوزڈاٹ کام)
حیدرآبادکےراجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ(شمس آباد ایرپورٹ) پرمحکمہ کسٹمس کے عہدیداروں کی چوکسی کےباعث بیرون ممالک سےبڑی مقدار میں اسمگل کیا جانے والا سونا کے علاوہ دیگر ممنوعہ اشیا ضبط کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔جاریہ ماہ حیدرآباد ایرپورٹ پر کروڑہا روپئے مالیتی سونا ضبط کیے جانے کے باؤجود بھی بالخصوص دبئی سے آنے والے مسافرین کے قبضہ سے کروڑہا روپئے مالیتی سونا کی بڑی مقدار میں ضبطی کا سلسلہ ہنوز جاری ہے۔
محکمہ کسٹمس حیدرآبادایرپورٹ کےعہدیداروں کی اطلاع کےمطابق آج 19 اکتوبر کو 25-8بجے صبح دبئی سے فلائٹ نمبر EK-526کے ذریعہ حیدرآباد ایرپورٹ پہنچنے والی ایک خاتون مسافر کے قبضہ سے تلاشی کے بعد 500 گرام 24 قیراط کے حامل خالص سونا کے زیور ضبط کرلیے گئے۔محکمہ کسٹمس کے عہدیداروں کے مطابق اس ضبط شدہ سونا کے زیور کی مالیت 25 لاکھ 26 ہزار روپئے ہے۔
اس خاتون مسافر نے ان زیورات اپنے اوپری لباس میں چھپارکھے تھے۔کسٹمس عہدیداروں نے اس خاتون مسافر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
یاد رہےکہ محکمہ کسٹمس حیدرآباد ایرپورٹ کےعہدیداروں نے 15 اکتوبر کوحیدرآباد سے انڈیگو کی فلائٹ نمبر 6e 1405 کے ذریعہ شارجہ جانے والے ایک مسافرکے قبضہ سے روانگی کےمقام پر سی آئی ایس ایف کی مدد سے ایک لاکھ سعودی ریال ضبط کیے تھے۔جن کی مالیت ہندوستانی روپئے میں 21 لاکھ 70 ہزار روپئے تھی۔اس رقم کو کسٹم ایکٹ 1962 کی دفعہ 110کے تحت ضبط کرتے ہوئے اس مسافر کو تحویل میں لے لیا تھا۔
جبکہ 15 اکتوبر کو ہی محکمہ کسٹمس کے عہدیداروں نے کویت سے فلائٹ نمبر J9 403 کے ذریعہ حیدرآباد ایرپورٹ پہنچنے والے ایک مصری شہری کےسامان سے 24 قیراط پرمشتمل خالص 500 گرام وزنی سونا کی چین اور 302 گرام وزنی سونا کی چوڑیاں ضبط کی تھیں۔جن کی مالیت 41 لاکھ ، 86 ہزار 440 روپئے تھی۔اس مسافر کو بھی تحویل میں لیا گیا تھا۔
"دہلی،حیدرآباد اور ممبئی ایرپورٹس پر کروڑہا روپئے مالیتی سونا،دستی گھڑیوں،اور بیرونی کرنسی کی ضبطی کے ویڈیوز اور تفصیلات ان لنکس پر ” :-


