حیدرآباد میں چار سالہ طالبہ کی عصمت ریزی کا معاملہ، ڈرائیور اور پرنسپل گرفتار

جرائم و حادثات ریاستی خبریں

حیدرآباد میں چار سالہ طالبہ کی عصمت ریزی کا معاملہ 
ڈرائیور اور اسکول کی پرنسپل گرفتار، بنجارہ ہلز پولیس کی کارروائی

حیدرآباد: 19۔اکتوبر(سحر نیوز ڈاٹ کام)

حیدرآباد میں ایک کمسن لڑکی کی عصمت ریزی کی کوشش کرنے میں ملوث درند ہ صفت ایک خانگی اسکول کی بس کے ڈرائیوررجنی کمار اور اسکول کی پرنسپل مادھوی کو بنجارہ ہلز پولیس نےگرفتار کرلیا ہے۔

متاثرہ معصوم لڑکی کے والدین کی شکایت کے بعد ایف آئی آر درج کرتے ہوئے پولیس نے اس درندہ صفت ڈرائیور اور اسکول پرنسپل کے خلاف انڈین پینل کوڈ کی دفعات264, 376 (A)(B) اورپوکسو ایکٹ کی دفعات 5,6 کےتحت کیس درج کرتے ہوئے دونوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ایک اطلاع یہ بھی ہے کہ رجنی کمار اسکول پرنسپل کا بھی ڈرائیور تھا۔!بعدازاں گرفتار شدہ ڈرائیوررجنی کمار اور پرنسپل مادھوی کو بنجارہ ہلز پولیس نے عدالتی تحویل میں روانہ کردیا۔

متاثرہ لڑکی کے والدین نے اپنی شکایت میں کہا تھا کہ اسکول پرنسپل کی جانب سےاس واقعہ کو چھپانے اور ڈرائیور کوبچانے کی کوشش کی گئی تھی۔پولیس کے مطابق ان دفعات کے تحت ملزمین کو 20 سال تک کی سزا ہوسکتی ہے۔والدین نے پولیس سے شکایت کی تھی کہ ڈرائیور گزشتہ دو ماہ سے مبینہ طور پر بچی کے ساتھ زیادتی کررہا تھا اور پیر کے دن انہیں اس زیادتی کے متعلق معلوم ہوا۔

اس سلسلہ میں کل شام سے رات دیر گئے تک متاثرہ لڑکی کے والدین،رشتہ داروں اور دیگر طالبات کے سرپرستوں نے اس اسکول کے احاطہ میں شدید احتجاج کیا تھا۔

اس واقعہ کی تفصیلات کے مطابق بنجارہ ہلز، روڈ نمبر 14،حیدرآباد میں موجود خانگی اسکول میں رجنی کمار بطور بس ڈرائیور ملازمت کرتا تھا۔رجنی کمار پر الزام ہے کہ وہ کمسن اور معصوم بچیوں کےساتھ غیر اخلاقی حرکتیں کیا کرتا تھا۔اسی دؤران اس درندہ رجنی کمار نے ایل کے جی میں زیرتعلیم ایک معصوم چار سالہ بچی کی عصمت ریزی کی کوشش کررہاتھا۔چنددنوں سے اس معصوم لڑکی کےبرتاؤ میں تبدیلی محسوس کرتے ہوئے والدین کو شبہ ہوا۔اور لڑکی سے پوچھ تاچھ کی تاہم لڑکی اپنے والدین کو کچھ نہیں بتاپائی۔اور خاموشی کے ساتھ رونے لگی تو اصل گھناؤنا معاملہ سامنے آیا۔جس پر والدین شدید پریشان ہوگئے۔

بعدازاں والدین نے اسکول پرنسپل سے شکایت کی کہ ڈرائیور ڈیجیٹل روم میں داخل ہوکر لڑکیوں کو پریشان کررہاہے۔والدین نےیہ شکایت بھی کی کہ زیادہ تر طالبات اس ڈرائیور رجنی کمار کو دیکھ کر خوفزدہ ہورہی ہیں۔اور مطالبہ کیا کہ اس ڈرائیور کے خلاف کارروائی کی جائے۔

کل اسکول کے احاطہ میں ہی لڑکی کے والدین نے اس درندہ صفت ڈرائیور رجنی کمار کی پٹائی کردی۔بعدازاں لڑکی کے رشتہ داروں اور دیگر نے اس اسکول کے باب الداخلہ پر احتجاجی دھرنا منظم کیا تھا۔

اس معاملہ کےسامنے آنے کے بعد پولیس نے اس وقعہ کی تفصیلات حاصل کرتے ہوئے ڈرائیور رجنی کمار کو گرفتار کرلیا۔اس معاملہ کےمنظر عام پر آنےکےبعد حیدرآباد میں سنسنی پھیل گئی ہے۔والدین کی جانب سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ دیگر اسکولوں میں بھی ایسے واقعات کا اعادہ نہ ہو اس کے لیے اس ڈرائیور کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

” اس معاملہ میں پولیس کا بیان "

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے