ممبئی ایرپورٹ پر 32 کروڑ روپئے مالیتی 61 کلو سونا کے بسکٹ ضبط،سات گرفتار
ایک ہی دن میں اب تک کی سب سے بڑی ضبطی
اندرون ایک ماہ کروڑہا روپئے مالیتی کئی کلو سونا اور غیر ملکی کرنسی ضبط
ممبئی: 13۔نومبر
(سحرنیوزڈاٹ کام/سوشل میڈیا ڈیسک)
ملک کے مختلف ایرپورٹس پر ان دنوں بیرون ممالک سے آنے والے مسافرین کے قبضہ سے اسمگل کیے جانے والے کروڑہا روپئے مالیتی بڑی مقدار میں سونا ضبط کرنے کی خبریں عام ہوتی جارہی ہیں۔گزشتہ ماہ حیدرآباد ایرپورٹ پرکسٹم عہدیداروں نےکروڑوں روپئے مالیتی سوناضبط کیاہے۔
اس سلسلہ میں کسٹم عہدیداروں نے تین ہندوستانیوں کو حراست میں لیاہے جنہیں سونا کی منتقلی کے لیے استعمال کیا جارہا تھا۔حراست میں لیے گئے ان تینوں مسافروں کے قبضہ سے 53 کلو سونا ضبط کیا گیا۔عہدیداروں کےمطابق ان سونے کےبسکٹوں کو کمر کےبیلٹ میں چھپاکر لایا گیا تھا۔ان تینوں کے ہر ایک اپنی بیلٹ سے تقریباً 18 کلو سونا برآمد کرلیا گیا۔


” یہ بھی پڑھیں "

