ممبئی ایرپورٹ پر چار کروڑ روپئے مالیتی ڈالرضبط، تین گرفتار، دہلی ایرپورٹ پر 30 کروڑ روپئے مالیتی منشیات ضبط، نائجیرین خاتون گرفتار

جرائم و حادثات قومی خبریں

ممبئی ایرپورٹ پر چار کروڑ روپئے مالیتی ڈالر ضبط،دُبئی جانے والا تین رکنی خاندان گرفتار
دہلی ایرپورٹ پر 30 کروڑ روپئے مالیتی منشیات ضبط،نائجیرین خاتون گرفتار

ممبئی/دہلی: 04۔نومبر
(سحرنیوزڈاٹ کام/سوشل میڈیا ڈیسک)

ملک کےمختلف ایرپورٹس پر ان دنوں بیرون ممالک سے آنےوالے مسافرین کےقبضہ سے اسمگل کیے جانےوالے کروڑہاروپئے مالیتی بڑی مقدار میں سونا،غیر ملکی کرنسی،سگریٹ اور منشیات کی ضبطی کی خبریں عام ہوتی جارہی ہیں۔

2 نومبر کو دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ IGI# پر کسٹمس عہدیداروں نے ایک نائجیرین خاتون کے قبضہ سے 30 کروڑ روپئے مالیتی ہیروئن (منشیات) ضبط کی تھی جو ملک میں اسمگل کی جارہی تھی۔ملزمہ پیر کے دن لاگوس سے براہ دوحہ ممبئی ایرپورٹ پہنچی تھی۔محکمہ کسٹمس ممبئی کے ایک عہدیدار کے مطابق اس خاتون مسافر کے قبضہ سے زائداز چار کلو ہیروئن(منشیات) ضبط کی گئی جس کی مالیت 30 کروڑ روپئے ہے،جو کہ ایک سفری بیاگ کے اندر چھپائی گئی تھی۔انہوں نے مزید کہاکہ اس خاتون مسافر کو گرفتار کر لیا گیا اور منشیات ضبط کرلی گئی۔بعد ازاں اس خاتون کو ضبط شدہ ہیروئن کے ساتھ محکمہ نارکوٹکس کے حوالے کردیا گیا۔

کل 3 نومبر کوممبئی کےچھترپتی شیواجی مہاراج انٹرنیشنل ایرپورٹ پر ممبئی ایر انٹلی جنس یونٹ AIU#کسٹمس کےعہدیداروں نےایک ہی خاندان کے تین افراد کے قبضہ سے چار لاکھ 97 ہزار امریکی ڈالرز ضبط کرلیے۔جن کی مالیت چار کروڑ ایک لاکھ روپئے بتائی گئی ہے۔ان تینوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

محکمہ کسٹمس کے عہدیداروں کےمطابق یہ تین رکنی خاندان ممبئی سے دبئی پرواز کرنے والا تھا۔اس ہندوستانی خاندان کے تینوں مسافرین کے سامان کی تلاشی لی گئی تو کپڑوں اور جوتوں میں چھپاکریہ امریکی ڈالرز دبئی اسمگل کیے جارہے تھے۔کسٹمس عہدیداروں کےمطابق بعدازاں گرفتار شدگان کو عدالتی تحویل میں روانہ کردیا گیا۔

وہیں 27 اکتوبر کوممبئی ایئرپورٹ کسٹمز کے عہدیداروں نے دو ہندوستانی مسافرین کوموم کی شکل میں ڈھال کراسمگل کیےجارہے ایک کروڑ روپئے سے زائد مالیتی سونا ضبط کرتے گرفتار کرلیا تھا۔کسٹمز عہدیداروں کے مطابق نے دونوں مسافر دبئی سے ممبئی ایرپورٹ پہنچے تھے اور اپنی ٹانگوں کے گرد مومی شکل میں سونا اسمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

یاد رہے کہ ممبئی کے ہی چھترپتی شیواجی مہاراج انٹرنیشنل ایرپورٹ پر 14 اور 15 اکتوبر کو علحدہ علحدہ کارروائیوں میں مختلف ممالک سے آنے والے 8 مسافرین کے قبضہ اسمگل کیا جانے والا 31 کلو سے زائد سونا ضبط کیاتھا۔جس کی مالیت 16 کروڑ روپیوں سےزائد بتائی گئی۔وہیں ممبئی ایرپورٹ سے دبئی جانے والے دومسافرین کےقبضہ سے 95,000 درہم ضبط کرلیےتھے جن کی مالیت ہندوستانی روپیوں میں 22 لاکھ روپئے بتائی گئی تھی۔مکمل تفصیلات اس لنک پر ⬇️

حیدرآباد کے شمس آباد ایرپورٹ پر دبئی سے آنے والی چار خاتون مسافرین کے علاوہ کویت سے پہنچے دو مسافرین کے قبضہ سے ساڑھے چار کلوسونا ضبط

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے