حیدرآباد ایرپورٹ پر دبئی سے آنے والی دو خاتون مسافرین کے
قبضہ سے 74 لاکھ روپئے مالیتی 1410 گرام خالص سونا ضبط
حیدرآباد:13۔اکتوبر(سحرنیوزڈاٹ کام)
حیدرآبادکےراجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ(شمس آباد ایرپورٹ)پرمحکمہ کسٹمس کے عہدیداروں کی چوکسی کےباعث بیرون ممالک سے بڑی مقدار میں اسمگل کیا جانے والا سونا کے علاوہ دیگرممنوعہ اشیا ضبط کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔گزشتہ ایک ہفتہ کے دؤران حیدرآباد ایرپورٹ پر کروڑہا روپئے مالیتی سونا ضبط کیے جانے کے باؤجود بھی بالخصوص دبئی سے آنے والے مسافرین کے قبضہ سے سونا کی بڑی مقدار میں ضبطی کا سلسلہ ہنوز جاری ہے۔
وہیں پانچ دن قبل یعنی 8 اکتوبر کوبھی محکمہ کسٹمس حیدرآباد ایرپورٹ کے عہدیداروں نے بڑی کارروائی انجام دیتےہوئے دبئی سے حیدرآباد پہنچنے والی چار خاتون مسافرین کے قبضہ سے اور کویت سے پہنچنے والے دو مرد مسافرین کے قبضہ سے جملہ ساڑھے چار کلو سونا ضبط کرلیا تھا۔تاہم ضبط شدہ اس سونا کی قیمت نہیں بتائی گئی تھی۔!!
یہ بھی پڑھیں:-