گوا سے حیدرآباد پہنچی اسپائس جیٹ فلائٹ کے انجن اور فلائٹ میں
لینڈنگ سے قبل دھواں،طیارہ کی ایمرجنسی لینڈنگ، 96 مسافرمحفوظ
تحقیقات کا حکم، ایک مسافر نے واقعہ کے ویڈیوز ٹوئٹ کیے
حیدرآباد:13۔اکتوبر(سحرنیوزڈاٹ کام)
حیدرآباد کےراجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ(شمس آباد ایرپورٹ)پرخوش قسمتی سے گزشتہ رات اس وقت ایک فضائی حادثہ ٹل گیا جب گوا سے حیدرآباد پہنچنے والی اسپائس جیٹ کی فلائٹ نمبر SG3737 کے انجن سے لینڈنگ سے قبل دھواں اٹھنے لگا۔اور یہ دھواں طیارہ کے اندر بھی پھیل گیا تھا۔جس کے فوری بعد پائلٹ نے حیدرآباد ایرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی۔
جبکہ دوسرے ویڈیو میں دیکھاجاسکتا ہے کہ طیارہ کی بحفاظت لینڈنگ کے دؤران ایرپورٹ پر فائرانجن اور ایمبولنس گاڑیوں کےساتھ حفاظتی عملہ کسی بھی ہنگامی حالات سے نمنٹنے کے لیے تیار موجود ہے۔

” یہ بھی پڑھیں:-
اسپائس جیٹ کے طیارہ میں آگ، طیارہ کی پٹنہ ایرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ، 185مسافر محفوظ

