زیرِلب

Uncategorized


 جاوید نہال حشمی
*************
(1)۔ کورونا کے خلاف پورا ملک متحد ہو : مودی
( اور فرقہ پرستی کے خلاف؟ )
(2)۔ بنگال کے حصہ کا آکسیجن اتر پردیش بھیجا گیا: ممتا بنرجی کا الزام
( لیکن بدلے میں اتر پردیش کی فرقہ پرستی بنگال میں بھی تو بھیجی جا رہی ہے )
(3)۔ دہشت اور افواہ میں نہ پڑیں، سب کو ویکسین ملے گا: محکمہ صحت
(اس درمیان آکسیجن کا انتظام خود کر لیں یا پھر سانسیں روک کر رکھیں/دَم سادھے انتظار کریں)
(4)۔ سعودی عرب نے ہندوستان کے لئے بھیجی 80 میٹرک ٹن آکسیجن : ایک خبر
(سلنڈرس پر ”سعودی امپورٹیڈ“ لکھوا دیا جائے۔مسلم سبزی فروشوں سے سبزی نہ خریدینے والوں کے تحفظات ہو سکتے ہیں)
(5)۔ ماہرین اور سائنس دانوں کے مشوروں کو ترجیح دیں: مودی کی لوگوں سے اپیل
(”جب دیا رنج بُتوں نے تو خدا یاد آیا“)
(6)۔ مثبت سوچ سے کورونا کو شکست دیں گے: مودی
(اور منفی سوچ سے اپوزیشن کو)
(7)۔ جموں کشمیر میں کوویڈ کرفیو، ہر سو سنّاٹا: ایک خبر
(اس سے قبل چہل پہل تھی کیا؟)
(8)۔ کوویڈ 19 کی مفت جانچ، مفت ٹیکہ اور مفت علاج ہو: اکھلیش یادو
(اتنے سارے لوگ مفت میں مارے جا رہے ہیں۔ اور کیا کیا مفت چاہئے؟)
(9)۔ کورونا کی دوسری لہر سے گھبرانے کی ضرورت نہیں: ایک سرخی
( لکڑیوں کا انتظام کیا جا رہا ہے )
(10)۔ اوپن مارکیٹ میں نہیں فروخت ہو سکے گی ریمڈیسیور: محکمہ صحت کا جاری کردہ ہدایت نامہ
( بلیک مارکیٹ والوں کو آگے سے ہی پتہ تھا )
(11)۔ آکسیجن نہ ملنے سے اسپتال میں مریضہ کی موت: ایک خبر
( ناشکری نہ کریں، بیڈ تو مل گیا تھا نہ )
(12)۔ ہندوستانی کورونا برطانوی اور برازیلوی وائرس سے زیادہ خطرناک: ایران
( ہندوستان کے موجودہ حکمرانوں کو بھی اس کا احساس ہے۔کمبخت ہندومسلم میں تفریق ہی نہیں کر پا رہا )

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے