مرکزی حکومت کی جانب سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
نئی دہلی : 14۔مارچ
(سحر نیوز ڈاٹ کام/ایجنسیز)
مرکزی حکومت کی جانب سے لوک سبھا انتخابات کی تواریخ کے اعلان سے عین قبل آج رات ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔مرکزی وزیر پٹرولیم و نیچرل گیس ہردیپ سنگھ پوری نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اس کا اعلان کیا ہے۔ساتھ ہی وزارت پٹرولیم و نیچرل گیس کی جانب سے بھی ایکس X پر ایک ٹوئٹ کے ذریعہ اس کا اعلان کیا گیا ہے,
نظر ثانی شدہ قیمت کا اطلاق کل 15 مارچ، بروز جمعہ کی صبح 6 بجے سے ہوگا۔وزیر مرکزی وزیر پٹرولیم و نیچرل گیس ہردیپ سنگھ پوری نے کہا ہے کہ”پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 2 روپے کی کمی کرکے ملک کے نامور وزیراعظم نریندرمودی نے ایک بارپھر یہ ثابت کردیا ہے کہ کروڑوں ہندوستانیوں کے اپنے خاندان کی فلاح و بہبود اور سہولت ہمیشہ ان کا مقصد ہے۔‘‘
مرکزی حکومت کی جانب سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فی لیٹر 2 روپئے کی کمی کے اعلان کے بعد اب کل 15 مارچ کی صبح 6 بجے سے
⬅️ دہلی میں فی لیٹر پٹرول کی قیمت 92 روپئے 72 پیسہ
⬅️ ممبئی میں فی لیٹر پٹرول کی قیمت 104 روپئے 21 پیسہ
⬅️ کولکاتہ میں فی لیٹر پٹرول کی قیمت 103 روپئے 94 پیسہ
⬅️ چنئی میں فی لیٹر پٹرول کی قیمت 100 روپئے 75 پیسہ
⬅️ حیدرآباد میں فی لیٹر پٹرول کی قیمت 107 روپئے 66 پیسہ
⬅️ بھوپال میں فی لیٹر پٹرول کی قیمت 106 روپئے 75 پیسہ
⬅️ بنگلورو میں فی لیٹر پٹرول کی قیمت 99 روپئے 94 پیسہ
⬅️ لکھنؤ میں فی لیٹر پٹرول کی قیمت 94 روپئے 57 پیسہ ہوجائے گی۔
ڈیزل کی قیمتوں میں 2 روپئے کی کمی کے بعد
⬅️ دہلی میں فی لیٹر ڈیزل کی قیمت 87 روپئے 62 پیسہ
⬅️ ممبئی میں فی لیٹر ڈیزل کی قیمت 92 روپئے 15 پیسہ
⬅️ کولکاتہ میں فی لیٹر ڈیزل کی قیمت 90 روپئے 76 پیسہ
⬅️ چنئی میں فی لیٹر ڈیزل کی قیمت 92 روپئے 34 پیسہ
⬅️ حیدرآباد میں فی لیٹر ڈیزل کی قیمت 97 روپئے 82 پیسہ
⬅️ بھوپال میں فی لیٹر ڈیزل کی قیمت 91 روپئے 99 پیسہ
⬅️ بنگلورو میں فی لیٹر ڈیزل کی قیمت 85 روپئے 89 پیسہ
⬅️ لکھنؤ میں فی لیٹر ڈیزل کی قیمت 87 روپئے 76 پیسہ ہوجائے گی۔
یاد رہے کہ ریاستی ٹیکس اور ذرائع حمل و نقل کے اخراجات کےباعث ملک کےمختلف شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی و بیشی ہوتی ہے۔
مرکزی وزارت پٹرولیم و نیچرل گیس کی جانب سے کیے گئے ٹوئٹ میں لکھا گیا ہے کہ ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی سے صارفین کے اخراجات میں کمی ہوگی اور ڈیزل سے چلنے والی 58 لاکھ مال بردارگاڑیوں، 6 کروڑ کاروں اور 27 کروڑ دو پہیہ گاڑیوں کے آپریٹنگ اخراجات میں کمی آئے گی۔
مرکزی وزیر پٹرولیم و نیچرل گیس ہردیپ سنگھ پوری نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر آج رات 16-9 بجے کیےگئے اپنے طویل ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ 14 مارچ 2024 کو روپے کےلحاظ سے ہندوستان میں پٹرول کی قیمت اوسطاً 94 روپئے فی لیٹر ہےلیکن اٹلی میں 168.01 روپئے ہے یعنی 79% زیادہ جبکہ فرانس میں 166.87 روپئے ہے،یعنی 78% زائد،جرمنی میں 159.57 روپئے ہے یعنی 70% زیادہ اور اسپین میں 145.13 روپئے فی لیٹر ہے یعنی 54% زیادہ۔
یاد رہے کہ ماہ جنوری میں ہی میڈیا اطلاعات کو مسترد کرتے ہوئے مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے کہا تھا کہ مستقبل قریب میں ایندھن کی قیمتوں میں کمی نہیں کی جائے گی کیونکہ خام تیل کی قیمتوں میں زیادہ اتار چڑھاؤ ہے۔
” یہ بھی پڑھیں "

