امریکہ : بالٹی مور بریج کا ایک بڑا حصہ کنٹینر جہاز کے ٹکرانے کے باعث گر گیا
بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کا خدشہ!!، کئی کاریں سمندر میں گر گئیں، ویڈیوز وائرل
جہاز پر سوار بشمول دو پائلٹ تمام 22 ارکان عملہ کا ہندوستان سے تعلق،تمام محفوظ
واشنگٹن/نئی دہلی: 26۔مارچ
(سحرنیوز/سوشل میڈیا ڈیسک)
بین الاقوامی میڈیا اطلاعات کےمطابق جہاز کی مالک کمپنی گریس اوشین پی ٹی ای لمیٹڈ اورسینرجی میرین گروپ کے مینیجر نے کہاکہ کمپنی کا کنٹینر جہاز ڈلی Dali# جس پر سنگاپور کا قومی پرچم لہرا رہا ہے۔میری لینڈ کے بالٹی مور میں فرانسس اسکاٹ کے بریج کے ایک ستون سے ٹکرا گیا۔
جبکہ اس حادثہ کی اصل وجہ کا تعین ہونا باقی ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ جہاز میں سوار دو پائلٹوں سمیت عملے کے تمام ارکان کا پتہ چلالیا گیاہے اور کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
⬅️ نیوز اپ ڈیٹ News Update : رات 9 بجے ➡️

” یہ بھی پڑھیں ”

