حیدرآباد میں ایک کروڑ روپئے مالیتی اسپورٹس کار پٹرول چھڑک کر جلادی گئی، قرض کی عدم ادائیگی وجہ!، پولیس تحقیقات میں مصروف

حیدرآباد میں ایک کروڑ روپئے مالیتی اسپورٹس کار پٹرول چھڑک کر جلادی گئی
قرض کی عدم ادائیگی وجہ!! ، پولیس تحقیقات میں مصروف، ویڈیو وائرل

حیدرآباد: 15۔اپریل
(سحر نیوز ڈاٹ کام)

ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد کے پہاڑی شریف علاقہ میں ایک مہنگی اسپورٹس کار پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دینے کا واقعہ تاخیر سے آج منظر عام پر آیا ہے۔دستیاب ابتدائی اطلاعات کے مطابق قرض کی ادائیگی نہ کرنے پر کار پر پٹرول چھڑک کرلگاتے ہوئے اس کو راکھ کے ڈھیر میں تبدیل کر دیا گیا۔بتایا جا رہا ہے کہ یہ واقعہ ہفتہ کے دن پیش آیا تھا۔؟

میڈیا اطلاعات کےمطابق نارسنگی حیدرآباد کے ساکن نیرج جو کہ بیوپاری بتائے گئے ہیں نے 2009 ماڈل کی لمبورگھنی Lamborghini# اسپورٹس کارنمبر DL 09 CV 3636 سیکنڈ ہینڈ میں 80 لاکھ روپئے میں خریدی تھی۔یاد رہے کہ جدید لمبورگھنی اسپورٹس کار کی قیمت 4 کروڑ روپئے ہے۔

دستیاب اطلاعات کے مطابق اس کار کے مالک نیرج نے اپنی پہچان والے ایان نامی شخص کو بتایا کہ وہ اپنی اس کار کو فروخت کرنا چاہتے ہیں۔ایان نے اپنے ایک دوست امن حیدر جو کہ مغلپورہ کے ساکن بتائے گئے ہیں کو اس کار کی فروختگی کے متعلق اطلاع دی، اس کے چند دن بعد امن حیدر نے ایان کو بتایا کہ نیرج کی اسپورٹس کار خریدنے کے لیے ایک پارٹی تیار ہے۔

موصولہ اطلاعات امن حیدرنے ایان سے کہا کہ وہ نیرج کی اسپورٹس کار مامڑی پلی اورشمس آباد کےدرمیان موجود فارم ہاوز پر لے کر آئیں تاکہ اس کا سودا ہوسکے۔جس کےبعد ایان نیرج کےپاس سے ان کی اسپورٹس کار لاکر امن حیدرکےحوالے کی۔بعدازاں امن حیدر اپنے ایک دوست ہمدان کے ساتھ جل پلی سے براہ مامڑی پلی کے قریب ویویکانندا کےمجسمہ عبور کرنےکے بعد حیدرآباد ایئر پورٹ روڈ کے درمیان اس اسپورٹس کار کو روک دیا تھا۔

میڈیا اطلاعات کےمطابق اسی دؤران ایک شخص نے چند دیگر افراد کے ساتھ کار کے قریب پہنچ کر پوچھا کہ نیرج کہاں ہے؟جو انہیں قرض کی رقم ادا شدنی ہے۔بتایا جاتا ہے کہ ان افراد نے بدسلوکی اور بدکلامی بھی کی جس پر امن حیدر اور ہمدان نے انہیں تیقن دیاکہ وہ اس کار کے مالک نیرج کو جائے مقام پرطلب کریں گے وہ انتظار کریں۔تاہم اس شخص کے ساتھ موجود افراد نے لیمبوگھنی اسپورٹس کار پر اپنےساتھ بوتل میں لایا ہوا پٹرول انڈیل کر آگ لگا دی اور وہاں سے فرار ہوگئے۔

اس واقعہ سے پریشان امن حیدر نے 100 نمبر پر پولیس سے اس واقعہ کی شکایت کی۔جس پر پہاڑی شریف پولیس اور فائر عملہ جائے مقام پر پہنچ گئےتاہم اس وقت تک 80 لاکھ (ایک اور اطلاع میں ایک کروڑ) روپئےمالیتی اسپورٹس کار مکمل طور پر راکھ کےڈھیر میں تبدیل ہوچکی تھی۔

اس واقعہ کی اطلاع کے فوری بعد اے سی پی مہیشورم پی۔لکشمی کانت ریڈی،سرکل انسپکٹر پولیس پہاڑی شریف گروا ریڈی اور سب انسپکٹر پولیس مدھو سدھن پولیس عملہ کے ساتھ جائے مقام پر پہنچ گئے۔جلی ہوئی کار کا مشاہدہ کیا اور تفصیلات حاصل کیں۔

اس سلسلہ میں امن حیدر کی شکایت پر پہاڑی شریف پولیس نے ایک کیس درج رجسٹر کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔پولیس اس سلسلہ میں تمام زاویوں سے تحقیقات میں مصروف ہے کہ آیا یہ اسپورٹس کار کو قرض کی عدم ادائیگی یا مالی لین کے معاملہ میں ہی نذر آتش کیا گیا ہے یا اس واقعہ کا کوئی اور پہلو ہے۔؟

https://twitter.com/Angryman_J/status/1779855691559411750

اس واقعہ اور آگ کے شعلوں میں لپٹی ہوئی قیمتی لمبوگھنی اسپورٹس کار کے مناظر پر مشتمل ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔جس پر سوشل میڈیا صارفین افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس واقعہ کی مذمت میں مصروف ہیں کہ لاکھوں لوگ دو وقت کی روٹی اور روزگار کے لیے پریشان ہیں تو کہیں اس طرح لاکھوں روپئے مالیتی کار کو آن واحد میں آگ کی نذر کر دیا گیا۔!!

یہ بھی پڑھیں "

 

تلنگانہ میں پینے کے پانی کی قلت پر قابو پانے کے لیے حکومت ہنگامی اقدامات میں مصروف : سندیپ کمار سلطانیہ پرنسپل سیکریٹری دیہی ترقیات

 

تانڈور میں تزک و احتشام کے ساتھ عید الفطر منائی گئی، دونوں عیدگاہوں پر ہزاروں کا مجمع، رکن پارلیمان چیوڑلہ، رکن اسمبلی اور سابق رکن اسمبلی نےمبارکباد دی

انڈیگو ایئر کے پائلٹ نے اپنے دادا کو پہلی مرتبہ فلائٹ میں سفر کروایا، دادی اور ماں بھی چنئی سے کوئمبتور تک کے سفر میں ساتھ،جذباتی ویڈیو وائرل