اپولو فارمیسی میں ملازمتوں کے لیے درخواستیں مطلوب
10؍ جولائی کو وقارآباد میں جاب میلہ، بیروزگار نوجوان استفادہ کریں
حیدرآباد/وقارآباد : 09۔جولائی۔(سحرنیوزبیورو)
انچارج ایمپلائمنٹ آفیسر وقارآباد ضلع جناب محمد انور صدیقی نے جاری کردہ اپنے پریس نوٹ میں بتایا ہے کہ اپولو فارمیسی میں ملازمتوں کے لیے درخواستیں مطلوب ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اس سلسلہ میں 10 ؍جولائی، بروز جمعہ ساڑھے دس بجے صبح ضلعی ایمپلائمنٹ آفس، آئی ٹی آئی کیمپس، وقارآباد میں ایک ”جاب میلہ” منعقد کیا جا رہا ہے۔
ا پولو فارمیسی میں فارماسسٹ، فارمیسی اسسٹنٹ، اور ریٹیل ٹرینی ایسوسی ایٹ کے 100سے زائدوقارآباد اور حیدرآباد میں عہدے مخلوعہ ہیں۔ ان ملازمتوں کے حصول کے لیے تمام بیروزگار نوجوان (مرد؍خواتین) اہل ہیں۔
ان ملازمتوں کے حصول کے لیے امیدوار کا دسویں جماعت ، انٹرمیڈیٹ اور ڈگری کامیاب کے علاوہ بی۔فارما ، ڈی۔فارما یا ایم۔فارما کامیاب ہونا ضروری ہے۔
اس جاب میلہ کے ذریعہ منتخب ہونے والے امیدواروں کو براہِ راست ملازمت دی جائے گی۔ انچارج ایمپلائمنٹ آفیسر وقارآباد ضلع جناب محمد انور صدیقی نے بیروزگار نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس سنہری موقع کا فائدہ اٹھائیں۔
مزید تفصیلات کے لیے جاب میلہ کے آرگنائزر میاں صاحب سے فون نمبر 9676047444 پر ربط قائم کیا جاسکتا ہے۔
” یہ بھی پڑھیں "
عصری تعلیم اور حفظِ قرآن کا حسین امتزاج، ڈاکٹر عتیق احمد کے چاروں بچے حافظِ قرآن بن گئے

