تلنگانہ کے ورنگل ضلع میں آئس کریم فروش کی جانوروں سے بدتر حرکت، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کالو رام کربیا گرفتار

تلنگانہ کے ورنگل ضلع میں آئس کریم فروش کی جانوروں سے بدتر حرکت
سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کالو رام کربیا گرفتار

حیدرآباد : 20۔مارچ 
( سحر نیوز ڈاٹ کام/سوشل میڈیا ڈیسک)

موسم گرماء میں آئسکریم، کلفی اور دیگر ٹھنڈے مشروبات کا کاروبار عروج پر ہوتا ہے۔گلیوں میں گھومنے والے آئسکریم فروشوں سے بچے آئسکریم اور کلفی کے علاوہ دیگر اشیاء خرید کر کھاتے ہیں۔ان میں زیادہ تر صفائی کا خیال نہیں رکھاجاتا جس کی وجہ سےکمسن بچے مختلف امراض کا شکار ہو جاتے ہیں۔

ایسے میں تلنگانہ سے ایک آئس کریم فروخت کرنے والے انسان نماء حیوان کا ایک انتہائی ناشائستہ اور جانوروں کے ساتھ ساتھ خود انسانوں کو بھی شرمندہ کرنے والا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے۔جس نے ان سڑک پر کاروبار کرنے والوں کی شبیہ کو برباد کرکے رکھ دیا ہے۔اس غیر انسانی حرکت میں ملوث اس آئسکریم فروش کو آج تلنگانہ پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

ضلع ورنگل میں پیش آئے اس واقعہ کےمتعلق پولیس نے بتایاکہ سڑک کے کنارے آئس کریم فروش کا ایک ویڈیوسوشل میڈیا کے ذریعہ سامنے آنے کے بعد اس کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔اس ایک منٹ 29 سیکنڈ کے ویڈیو میں اس آئسکریم فروش کو اپنی مصنوعات میں”مشت زنی” کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

اس حیوان صفت اس آئسکریم فروش کی شناخت کالورام کربیا کے طور پر ہوئی ہے جو کہ راجستھان کا رہنے والا ہے۔ورنگل ضلع کے نیکونڈا منڈل میں وہ ٹھیلہ پر جس کا نام ” بھیرو ناتھ کلفی اینڈ آئسکریم "ہے پر آئس کریم فروخت کیا کرتاتھاجب وہ سڑک پر ہی دن دہاڑےاپنی آئسکریم کی بنڈی پرقابل اعتراض طریقہ سےمشت زنی میں مصروف تھاتو کسی نے اس حرکت کا ویڈیو لےلیا اور یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔اس ویڈیو کی تحقیقات کےبعد کالورام کربیا کو پولیس نے تحویل میں لے۔پولیس کے مطابق یہ ویڈیو امبیڈکر سنٹر میں کیمرے میں قید کیا گیا تھا۔

ایک فوڈ انسپکٹر نے ویڈیو کےوائرل ہونے کےبعد کالورام کربیا کی جانب سے فروخت کیےجانے والے آئسکریم اور دیگر اشیاء کےنمونے حاصل کیے ہیں اور کربیا کے خلاف تعزیرات ہند (آئی پی سی) کی دفعہ 294 کے تحت عوامی جگہ پر فحش حرکات کے تحت کیس درج رجسٹر کرلیا گیا۔

پولیس نے ویڈیو میں نظر آنے اس والے فعل کی مکمل طور پر وضاحت نہیں کی ہے اس کا کہنا ہے کہ عوامی مقام پر یہ نامناسب حرکت میں شامل ہوتا ہے۔!!غیر مصدقہ اورسوشل میڈیا پوسٹس کےعلاوہ چند انگریزی ویب سائٹس کی رپورٹ کےمطابق یہ انسان نماء حیوان فالودہ،آئسکریم اور کلفی میں مشت زنی کرتا تھا۔؟؟  تاہم پولیس نے اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔!

اس کراہیت سے بھرپور ویڈیو کے بالخصوص واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہو جانے کے بعد یہ امکانات بڑھ گئے ہیں گلی کوچوں اور چوراہوں پر ایمانداری اور صاف صفائی کے ساتھ ایسے کاروبار کرنے والے غریب بیوپاریوں کے کاروبار پر برے اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔!!

یہ بھی پڑھیں ” 

 

ملک میں انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ ہوچکا ہے، اپنے ساتھ 50 ہزار روپئے سے زائد رقم اور زیورات نہ لے جائیں

 

 

فارورڈ یر یا Forwarderreah ، واٹس ایپ فارورڈ کرنے کی بیماری

 

این ڈی اے اتحاد 400 سیٹوں پر کامیابی حاصل کرے گا، تلنگانہ میں بی جے پی کی لہر، شکتی کی تباہی والے بیان پر تنقید، جگتیال میں وزیراعظم نریندر مودی کا خطاب