حیدرآباد ایئر پورٹ پر دبئی سے پہنچے دومسافروں کے قبضہ سے دیڑھ کلو سے زائد 93 لاکھ روپئے مالیتی سونا ضبط

حیدرآباد ایئر پورٹ پر دبئی سے پہنچے دومسافروں کے قبضہ سے
دیڑھ کلو سے زائد 93 لاکھ روپئے مالیتی سونا ضبط

حیدرآباد : 08۔اگست
(سحر نیوز ڈاٹ کام)

راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایئر پورٹ حیدرآباد RGIA# (شمس آباد ایئر پورٹ)  پر محکمہ کسٹمز کے عہدیداروں کی مستعدی کے باعث بڑے پیمانے پر کروڑہا روپئے مالیتی سونا،منشیات،بیرونی کرنسی اور بیرونی سگریٹ ضبط کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔گذشتہ ماہِ جولائی میں محکمہ کسٹمز حیدرآباد ایئر پورٹ کے عہدیداروں نے کروڑہا روپئے مالیتی ان اشیاء کو ضبط کیا تھا۔تاہم یہ سلسلہ ہنوز جاری ہے۔

5 اگست کو محکمہ کسٹمز، راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایئر پورٹ حیدرآباد کی جانب سے دبئی اور جدہ سے پہنچنے والے تین مسافرین کے قبضہ سے جملہ 3 کلو 742 گرام سونا ضبط کیا گیا تھا۔جس کی جملہ مالیت 2 کروڑ 29 لاکھ 55 ہزار روپئے بتائی گئی تھی۔ان مسافروں نےسونا کو پیسٹ کی شکل میں ڈھال کر اپنی انڈر ویئر، پورٹیبل اسپیکر،ٹارچ لائٹ اور استری کے اندر چھپاکر لایاتھا۔وہیں انہی میں سے ایک مسافر کی بڑی آنت سے بھی سونا کے 3 کیپسول برآمد کیے گئے تھے۔

محکمہ کسٹمز،راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایئر پورٹ حیدرآباد ایئر پورٹ RGIA# کے Customs# عہدیداروں کی اطلاع کے مطابق آج 8 اگست منگل کے دن مسافروں کی مخصوص معلومات کی بنیاد پر دبئی سے آنےوالے دو ہندوستانی شہریوں کے قبضہ سے 1,527 گرام سونا جس کی مالیت 93 لاکھ 26 ہزارروپئے ہے ضبط کیا گیا ہے۔ان دونوں مسافروں نے اس سونا کو کپڑوں کے اندر چھپاکر لایا تھا۔اس سلسلہ میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

" یہ بھی پڑھیں ” 

روزنامہ سیاست حیدرآبادکے منیجنگ ایڈیٹر ظہیرالدین علی خان کا انتقال پُر ملال، وزیراعلیٰ تلنگانہ اور دیگر شخصیتوں کا اظہار تعزیت

 

حیدرآباد ایئر پورٹ پر جدہ اور دبئی سے آنے والے تین مسافروں کے قبضہ سے دو کروڑ 29 لاکھ روپئے مالیتی ساڑھے تین کلو سونا ضبط

 

راہول گاندھی کی رکنیت بحال، معطلی کے چار ماہ بعد پہنچے پارلیمنٹ، سپریم کورٹ کی جانب سے سزا پر روک کے بعد لوک سبھا سیکریٹریٹ کا نوٹیفکیشن جاری