حیدرآباد ایئر پورٹ پر راس الخیمہ سے پہنچے تین مسافروں کے قبضہ سے 99 لاکھ 57 ہزار روپئے مالیتی سونا ضبط

حیدرآباد ایئر پورٹ پر راس الخیمہ سے پہنچے تین مسافروں کے قبضہ سے
99 لاکھ 57 ہزار روپئے مالیتی سونا ضبط، مزید تحقیقات جاری

حیدرآباد: 23۔ستمبر (سحرنیوزڈاٹ کام)

حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایئر پورٹ (شمس آباد ایئر پورٹ) RGIA# پر محکمہ کسٹمز کے عہدیداروں کی جانب سے وقفہ وقفہ سے بڑے پیمانے پر سونا اور دیگرممنوعہ اشیاء کی ضبطی کا سلسلہ جاری ہے۔گذشتہ ماہ اور جاریہ ماہ ستمبر کے دوران محکمہ کسٹمز کے عہدیداروں نے کروڑہا روپئے مالیتی کئی کلو سونا ضبط کر لیا ہے،جسے مختلف طریقوں سے چھپاکر لایا گیا تھا۔

محکمہ کسٹمز حیدرآباد ایئر پورٹ کےعہدیداروں نے 15 اور 16ستمبر کو پانچ علحدہ علحدہ واقعات میں حیدر آباد ایئر پورٹ پہنچنے والے پانچ مسافرین کے قبضہ سے دیڑھ کلو گرام سے زائد سونا ضبط کرلیا تھا۔جس کی جملہ مالیت زائداز ایک کروڑ روپئے بتائی گئی تھی۔

آج ایک ہفتہ بعد 23ستمبر کو محکمہ کسٹمز کےعہدیداروں نے تین الگ الگ واقعات میں تین مسافروں کے قبضہ سے 99 لاکھ 57 ہزار 640 روپئے مالیتی 1,633 گرام سونا ضبط کرلیا ہے۔عہدیداروں کے مطابق یہ تینوں مسافر راس الخیمہ سے حیدرآباد ایئر پورٹ پہنچے تھے۔

کسٹمز عہدیداروں کے مطابق ان تینوں مسافرین نے اس سونا کو اپنے سفری سامان کے اندر کے چھپاکر لایا تھا اور تلاشی کے بعد اس سونا کو ضبط کرلیا گیا۔اس سلسلہ میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔

یاد رہےکہ محکمہ کسٹمز، حیدرآباد ایئر پورٹ کےعہدیداروں نے 15ستمبر کو کویت سے پہنچنے والے ایک مسافرکے قبضہ سے 15 لاکھ 76 ہزار روپئے  مالیتی 259 گرام سونا ضبط کرلیا تھا۔اس مسافر نے سونا کو بالوں میں لگائے جانےوالے کریم Cream# اور اپنےسفری سامان میں چھپایا تھا۔

اسی طرح 15 ستمبر کوہی تین علحدہ علحدہ واقعات میں دبئی سے حیدرآباد پہنچنے والے تین مسافروں کے قبضہ سے 611 گرام سونا ضبط کرلیا گیا تھا۔جس کی مالیت 37 لاکھ 13 ہزار روپئے بتائی گئی تھی۔محکمہ کسٹمز حیدرآباد ایئر پورٹ کے عہدیداروں کے مطابق ان مسافروں نے اس سونا کو پیسٹ کی شکل میں ڈھال کر اپنی انڈر ویئرز میں چھپاکر لایا تھا۔

جبکہ 16ستمبر کو محکمہ کسٹمز، حیدرآباد ایئر پورٹ کےعہدیداروں نے دبئی سے آنے والے ایک مسافر کے قبضہ سے 770 گرام سونا ضبط کرلیا تھا جس کی مالیت 46 لاکھ 98 ہزار روپئے تھی۔عہدیداروں کے مطابق اس مسافر کی بڑی آنت سے اس سونا کے چار کیپسول برآمد کیے گئے۔

” یہ بھی پڑھیں ”

حیدرآباد ایئر پورٹ پر پانچ مسافروں کے قبضہ سے زائداز ایک کروڑ روپے مالیتی دیڑھ کلو سے زائد سونا ضبط

 

لوک سبھا میں بی جے پی ایم پی رمیش بدھوری کی جانب سے بی ایس پی ایم پی کنور دانش علی کے خلاف شدید اہانت آمیز ریمارکس

 

نفرت کے بازار میں محبت کی دُکان! راہول گاندھی کی بی ایس پی کے ایم پی کنور دانش علی سے جذباتی ملاقات

 

حیدرآباد کے سوپر لگژری کاروں کے شوقین عامر شرما نے کیا انسانیت کا پرچم بلند، سیلفی لینے والے غریب شخص کے موبائل فون سے اپنی کار کے ساتھ تصاویر لے کر دیں، ویڈیو وائرل