نفرت کے بازار میں محبت کی دُکان!
راہول گاندھی کی بی ایس پی کے ایم پی کنور دانش علی سے جذباتی ملاقات
سڑکوں پر لگنے والی نفرت کی دُکان پارلیمنٹ کے اندر پہنچ گئی : کنور دانش علی
نئی دہلی : 22۔ستمبر
(سحرنیوز/سوشل میڈیا ڈیسک)
" بی ایس پی کے ایم پی کنور دانش علی راہول گاندھی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے۔ ”
یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل سنسد ٹی وی کے اس ویڈیو میں سناجاسکتا ہےکہ بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ رمیش بدھوری جو کہ جنوبی دہلی کے پارلیمانی حلقہ کی نمائندگی کرتے ہیں کنور دانش علی کے خلاف غیر پارلیمانی اور غیر مہذب الفاظ”بھڑوا (دلال)،کٹوا (ختنہ شدہ)،ملا،آتنک وادی (دہشت گرد) اُگراوادی (عسکریت پسند) جیسے انتہائی اہانت آمیز الفاظ کا استعمال کر رہے ہیں۔
” بی جے پی کے ایم پی رمیش بدھوری کون ہیں ؟ نامور و سینئر صحافی گرجیش وشستھا کی زبانی "
" لوک سبھا کے اس واقعہ سے متعلق تفصیلی رپورٹ اور ویڈیو سحر نیوز ڈاٹ کام کی اس لنک پر "


