اتر پردیش: محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے سارس کو اپنی تحویل میں لے لیا
میرے ملنے کے باعث ہی سارس عارف سے چھین لیا گیا : اکھلیش یادو
نئی دہلی/حیدرآباد: 22۔مارچ
(سحرنیوزڈاٹ کام/سوشل میڈیا ڈیسک)
(اس سے متعلق تمام لنکس نیچے پیش ہیں،جنہیں کلک کرکے پڑھا جاسکتا ہے اور ویڈیوز بھی دیکھے جاسکتے ہیں)
اس موقع پر محمد عارف اپنے آنسو چھپا نہیں پائے اور سارس بھی اجنبی افراد کےساتھ جانے کے لیے تیار نظر نہیں آرہا تھا۔عارف کے پاس سے سارس کوحاصل کرتےہوئے اسے ایک پلاسٹک سے بند گاڑی میں منتقل کیےجانے والا منظر انتہائی جذباتی ہے۔اس کے ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے ہیں۔
” محکمہ جنگلات کے عہدیداروں اور ملازمین کی جانب سے سارس کی منتقلی کے مناظر "
https://www.facebook.com/khanyahiya276/videos/581111583974074

” سارس کو محکمہ جنگلات کی جانب سے اپنے قبضہ میں لینے کے بعد محمدعارف نے آج ایک گھنٹہ قبل اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یہ ویڈیو پوسٹ کیا ہے "
اتر پردیش کے امیٹھی میں عارف اور سارس پرندہ کی عجیب دوستی، عوام حیران، ویڈیو وائرل
سابق چیف منسٹر اتر پردیش اکھلیش یادو عارف اور سارس کے گاؤں پہنچ گئے، دونوں کی دوستی کی زبردست ستائش

