اتر پردیش کے عارف اور سارس پرندہ کی دوستی، ویڈیوز وائرل ہونے کے بعدعارف کے مکان پر میڈیا اورعوام کا ہجوم

اتر پردیش کے عارف اور سارس پرندہ کی دوستی، ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد
عارف کے مکان پر میڈیا اور عوام کا ہجوم، مزید دلنشین ویڈیوز منظر عام پر

حیدرآباد: 03۔مارچ
(سحرنیوزڈاٹ کام/سوشل میڈیا ڈیسک)

سوشل میڈیا کےمختلف پلیٹ فارمز کا مقصد تفریح اور الگ الگ مقامات و ملکوں کےہمخیال لوگوں کوایک جگہ پر لانا تھا اور ایک دوسرے کے خیالات کا تبادلہ،ذاتی مسائل کے حل کے لیے مشورے کےطور پر آج بھی زیادہ تر لوگ اس کا استعمال کرتے ہیں۔دوستی، عشق اور محبت کا بھی ایک ذریعہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بن گئے ہیں۔ان کے ذریعہ اب باقاعدہ شادیاں بھی ہورہی ہیں۔وقت گزاری کےلیے دھوکہ بازی بھی عام ہے۔اور ٹائم پاس بھی۔!! اس پر ہیکرز کی پریشانی الگ جو کسی کے نام سے دوسرا ہو بہو اکاؤنٹ بناکر ارجنٹ رقم طلب کرتے ہیں۔

وہیں دوسری جانب سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز کے ذریعہ صلاحیتوں کی حامل شخصیتیں ماہانہ کثیر آمدنی بھی حاصل کررہے ہیں۔غیرجانبدار اور آزاد صحافی اس کی مثال ہیں۔جو اپنے اپنے یوٹیوب چینلوں،انسٹاگرام،فیس بک پیج/اکاؤنٹس پر اپنے ویڈیوز پوسٹ کرکے ماہانہ اچھی خاصی رقم حاصل کررہے ہیں۔

نامورصحافی رویش کمار بھی اس کی حالیہ مثال ہیں،این ڈی ٹی وی سے استعفیٰ کے بعد ان کے یوٹیوب چینل کو صرف دو ماہ میں 49 لاکھ سے زائد صارفین نے سبسکرائب کیا اور جلد ہی یہ تعداد 50 لاکھ تک پہنچنے والی ہے۔ان کے ویڈیوز یوٹیوب کےساتھ ساتھ فیس بک اور انسٹاگرام پر بھی لاکھوں صارفین دیکھتے ہیں۔وہیں فیس بک اور انسٹاگرام پر اب میٹا Meta# کی جانب سے باقاعدہ Reels# کے لیے بھی پیسہ دیا جارہا ہے تاہم اس کے لیے چند آسان قواعد ہیں۔

اسی سوشل میڈیاکے ذریعہ خون کےعطیہ کی اپیل پر فوری خون کے عطیہ دہندگان اپنا خون دینے پہنچ رہے ہیں۔وہیں ضرورت مندوں کے لیے کسی مستند شخصیت یا ادارہ کی جانب سے مالی مدد کی اپیل کرنے پر بڑے پیمانے پرعطیات بھی دئیےجارہے ہیں۔اور آزاد و غیر جانبدارصحافیوں کو بڑے پیمانے پر عطیات بھی حاصل ہو رہے ہیں۔

سوشل میڈیا کے متعلق اس تمہید کے باندھنے کا مقصد محض یہ ہے کہ ان سوشل میڈیا کا استعمال کرنے والوں کو بتایا جائے کہ سوشل میڈیا سے صرف غیر مصدقہ،بے بنیاد،جھوٹ اور افواہوں پرمشتمل،عوام کو خوفزدہ کرنےوالے پوسٹ اور ویڈیوز کو ایک گروپ سے دوسرے گروپس میں فارورڈ کرنے کا ہی کام نہیں لیا جاتا بلکہ اس کے بہتر استعمال کا طریقہ بھی موجود ہے۔اس کے ذریعہ کئی ہنرمند اور گمنام لوگ شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے ہیں۔ایسے ہی لوگوں میں ایک نام اترپردیش کےضلع امیٹھی سےتعلق رکھنےوالےمحمد عارف بھی ہیں جوکہ پیشہ سےکسان ہیں۔

24 فروری کو سحر نیوز ڈاٹ کام پر محمد عارف اور ان کے ایک عزیز و عجیب دوست سارس Saras# کی رپورٹ اور ویڈیو پیش کیا گیا تھا کہ کیسے ایک پرندہ سارس ایک سال سے محمد عارف کے مکان میں ایک فرد کی طرح رہ رہاہے۔جبکہ اسے کسی سمندر، ندی،جھیل یا تالاب کےپاس اپنے ساتھی پرندوں کے ساتھ ہونا تھا۔عارف نے ایک سال قبل کھیت میں پڑے ہوئے اس زخمی سارس کو اپنے مکان لاکر اس کا علاج کیا تھا اس وقت سے یہ پرندہ اپنے محسن محمد عارف کے گھر پر ہی رہنے لگ گیا۔(اس تفصیلی رپورٹ کی لنک نیچے پیش ہے)

دراصل محمد عارف اور اس سارس پرندہ کا ویڈیو ٹوئٹر پر مسٹر پیوش رائے آئی اے ایس نے ٹوئٹ کیاتھا جو دیکھتے دیکھتےسوشل میڈیا کے تمام پلیٹ فارمز پر وائرل ہوگیا۔اسی کے ساتھ ویب سائٹس اور اخبارات میں اس انوکھی دوستی پر خبریں شائع ہوئیں۔اور نیشنل میڈیا پر بھی محمد عارف اور اس سارس کی دوستی کے متعلق خصوصی رپورٹس دکھائی گئیں۔

اس طرح سوشل میڈیاکےذریعہ امیٹھی ضلع کےساکن محمدعارف جلد ہی سرخیوں میں آگئے اور اب ہر طرف انہی کے ویڈیوز وائرل ہیں۔اس کے بعد کئی قومی اور بین الاقوامی چینلوں کے نمائندے محمد عارف کے مکان واقع منڈکا گاؤں پہنچ کر سارس اور عارف کی دوستی پر خصوصی رپورٹس بنانے میں مصروف ہیں۔وہیں دور دراز مقامات سے محمد عارف اور سارس کو دیکھنے کی غرض سے عوام کی بڑی تعداد ان کے مکان پہنچ رہی ہے۔جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

فیس بک اوریوٹیوب بالخصوص انسٹاگرام پر محمد عارف کے فالوورز کی تعداد میں زبردست اضافہ ہواہے اور ان کی جانب سے پوسٹ کیےجانے ویڈیوز / ریلز Videos# اور Reels# کو ہزاروں/لاکھوں کی تعداد میں سوشل میڈیا صارفین دیکھ رہے ہیں۔

ان ویڈیوز میں مختلف نغموں کےساتھ محمدعارف اور سارس کا ایک دوسرےکے ساتھ لگاؤ اور ان کی مختلف حرکتوں کودیکھ کر صارفین محظوظ بھی ہورہے ہیں۔عارف کی تالیوں اور آواز پر یہ سارس رقص بھی کرتا ہے،ان کے ساتھ کھیلتابھی ہے اور اہم بات یہ کہ عارف اور سارس ایک ہی پلیٹ میں کھانا کھاتے ہیں۔

سارس صرف اپنے دوست محمدعارف یا ان کے افراد خاندان کو ہی اس کے ساتھ کھیلنے اور مختلف کرتب کی اجازت دیتا ہے،جبکہ دیگر کوئی ہاتھ بڑھادے تو وہ اپنی چونچ سے پکڑ لیتا ہے۔محمد عارف نے میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے سوچا تھا کہ جب یہ سارس صحتمند ہوگیا تو اڑکر اپنے ساتھیوں کے پاس چلا جائے گا لیکن اس نے ایسا نہیں کیا اور ایک سال سے ان کے ساتھ ہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ جب بھی کوئی اس کے ساتھ گھر پر آتے ہیں تو یہ چھپ جاتا ہے یا پھر ان کے ساتھ پرواز کرکے جاتا ہے اور دوبارہ گھر واپس آجاتا ہے۔

محمد عارف اور سارس کے چند ویڈیوز/ریلز یہاں پیش ہیں:-

 

 

 

 

اتر پردیش کے امیٹھی میں عارف اور سارس پرندہ کی عجیب دوستی، عوام حیران، ویڈیو وائرل

arif#
saras#
crane#
friendship#
amethidistrict#
uttarpradesh#
viralvideostrending#