وقارآبادضلع کلکٹر پرتیک جین کا ضلع نارائن پیٹ تبادلہ، دیپک تیواری کا بحیثیت ضلع کلکٹر وقارآباد تقرر ، سب کلکٹر تانڈور کو بھی ترقی

وقارآبادضلع کلکٹر پرتیک جین کا ضلع نارائن پیٹ تبادلہ
دیپک تیواری کابحیثیت ضلع کلکٹروقارآباد تقرر ،  سب کلکٹر تانڈور کوبھی ترقی

حیدرآباد/وقارآباد: 26۔فروری(سحرنیوزڈاٹ کام)

تلنگانہ حکومت نے آج26 فروری کو   ریاست کے 45؍آئی اے ایس عہدیداروں کے تبادلے اور ایڈیشنل کلکٹرس کی ترقی کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلہ میں ریاستی چیف سیکریٹری راما کرشنا راؤ نے احکام جاری کر دئیے ہیں۔

ان میں ضلع کلکٹر وضلع مجسٹریٹ وقارآبادضلع پرتیک جین بھی شامل ہیں جن کا تبادلہ ضلع نارائن پیٹ کیا گیا ہے اورکومرم بھیم آصف آباد ضلع میں بحیثیت ایڈیشنل کلکٹر خدمات انجام دے رہے دیپک تیواری کاضلع کلکٹرو ضلع مجسٹریٹ وقارآبادضلع کی حیثیت سے ترقی دیتے ہوئے تقرر عمل میں لایا گیا ہے۔جن کا تعلق 2019کے آئی اے ایس بیاچ سے ہے۔ امکان ہے کہ وہ کل 27فروری کومتبدلہ ضلع کلکٹر پرتیک جین آئی اے ایس سے اپنے عہدہ کا جائزہ حاصل کریں گے۔!!

متبدلہ ضلع کلکٹر وقارآباد پرتیک جین نے 16جون 2024 ءکو بحیثیت ضلع کلکٹر وضلع مجسٹریٹ وقارآباد اپنے عہدہ کا جائزہ حاصل کیا تھا۔جنہوں نے ضلع  کلکٹر وقارآباد کی حیثیت سے ایک سال 8  ماہ تک خدمات انجام دیں۔

11نومبر 2024 کوضلع کلکٹر وقارآباد پرتیک جین اس وقت ریاستی اور قومی میڈیا پر موضوع بحث بن گئے تھے جب ان پر چیف منسٹر تلنگانہ ریونت ریڈی کے اسمبلی حلقہ کوڑنگل کے دُودیال منڈل کے لگا چرلہ میں فارما ولیج کے قیام کے لیے اراضیات کے حصول کی غرض سے منعقدہ تقریب میں موضع کے عوام اور کسانوں کی بڑی تعداد نےضلع کلکٹر اور دیگر سرکاری عہدیداروں پر حملہ کردیا تھا اور ان کی چارگاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا  تھا۔

اس سلسلہ میں بی آر ایس پارٹی کے سابق رکن اسمبلی کوڑنگل پی۔نریندرریڈی کواہم ملزم بناتے ہوئے بشمول انکے زائداز 35 موضع کے عوام اور کسانوں کو گرفتار کیا  گیا تھا ۔

اسی طرح حکومت نے آج سب کلکٹر تانڈور اوما شنکر پرساد آئی اے ایس جن کا 2022ء  کے بیاچ سے تعلق ہے کو ترقی دیتے  ہوئے ان کا بحیثیت ایڈیشنل کلکٹر (مقامی ادارہ جات)  وقارآباد ضلع تبادلہ کیاہے۔

سب کلکٹر تانڈور اوما شنکر پرساد

 

" یہ بھی پڑھیں "

تلنگانہ مینارٹی فینانس کارپوریشن کی جانب سے بیروزگار نوجوانوں کے لیے سنہری موقع، 80 فیصد سبسڈی پر ای۔اسکوٹر اسکیم کا آغاز