آندھراپردیش میں ایک خانگی بس شعلہ پوش،مسافرین نے جلتی ہوئی بس سے چھلانگ لگاکر اپنی جان بچائی

آندھراپردیش میں ایک خانگی بس شعلہ پوش
مسافرین نے جلتی ہوئی بس سے چھلانگ لگاکر اپنی جان بچائی
مسافرین کا سارا لگیج جل کر خاکستر ،صبح کی اولین ساعتوں میں پیش آیا حادثہ

پرکاشم ضلع: 16۔ڈسمبر(سحرنیوزڈاٹ کام)

ریاست آندھرا پردیش میں آج ایک اور بس حادثہ پیش آیا ہے۔کل ہی آندھراپردیش کے مشرقی گوداری کے جنگاریڈی گوڑم کے قریب جلیرا ندی میں ایک بس گرگئی تھی جس میں 10 مسافرین ہلاک اور اس حادثہ میں دیگر 9 مسافرین زخمی ہوگئے تھے۔

وہیں آج آندھراپردیش کے ہی پرکاشم ضلع میں ایک خانگی بس کا ایک اور خوفناک حادثہ پیش آیا ہے۔35 مسافرین کو لے کر اپننی منزل کی جانب رواں اس خانگی بس میں اچھانک آگ کے شعلے بھڑک اٹھے خوش قسمتی سے اس حادثہ میں کسی بھی مسافر کی موت واع نہیں ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد سے چیرالا جارہی خانگی ٹروایلس کی بس جب پرچور منڈل کے تماراجو پیٹ کے قریب پہنچی تو شارٹ سرکٹ کے باعث اس بس میں آگ بھڑک اٹھی۔چلتی ہوئی بس میں آگ لگ جانے کے بعد تیز ہواؤں کے باعث اس آگ نے مزید شدت اختیار کرلی اور مکمل بس آگے کے گولے میں تبدیل ہوگئی۔

نام نہاد صحافی نماء سارقین کے لیے انتباہ : 

چند ویب سائٹس کے نااہل اور ناکارہ افراد سحرنیوزڈاٹ کام کی 
ہر دوسری اور اہم خبر سے مواد کاپی کرکے اور تصاویر کو کاٹ چھانٹ کر 
اپنی ویب سائٹس پر اسے استعمال کرتے ہوئے اپنا " دھندہ " چلانے میں مصروف ہیں!
ان سےمودبانہ گزارش ہے کہ اس گھٹیا حرکت سے باز آجائیں۔ 
ورنہ قانون چارہ جوئی کا سامنا کرنے تیار رہیں!
بقول راحت اندوری :-

ہم سے پوچھو کہ غزل مانگتی ہے کتنا لہو
سب سمجھتے ہیں یہ دھندہ بڑے آرام کا ہے 

آج صبح کی اولین ساعتوں میں پیش آئے اس خوفناک حادثہ کے وقت بس میں سوار تمام مسافرین گہری نیند میں تھے۔بس میں پھیلتی آگ کو دیکھتے ہوئے اس بس کے ڈرائیور نے چوکسی اور مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چیخ چیخ کر بس میں سوئے ہوئے مسافرین کو جگایا اس اچانک مصیبت کا شکار اور آگ کے شعلوں میں گھِری بس میں سوار تمام مسافرین جس حالت میں محوخواب تھے اسی حالت میں انہوں نے اس جلتی ہوئی بس سے چھلانگ لگاتے ہوئے اپنی جانیں بچائیں۔

” اس واقعہ کا مکمل ویڈیو یہاں دیکھا جاسکتا ہے”

(گزارش ہے کہ سحر نیوز ڈاٹ کام کے اس یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور لائیک کریں)

تیز اور سرد ہواؤں کے باعث دیکھتے دیکھتے یہ خانگی بس مکمل شعلہ پوش ہوکر خاکستر ہوگئی۔اور اس بس میں موجود تمام مسافرین کا لگیج اور دیگر تمام اشیا بھی آگ کی نذر ہوکر خاک ہوگئیں۔

دوسری اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ اس شعلہ پوش ہونے والی بس میں 8 مسافرین کے علاوہ تین رکنی بس کا عملہ سوار تھا۔اس حادثہ کی اطلاع کے بعد پولیس جائے مقام پر پہنچ گئی اور فائرانجن طلب کرتے ہوئے اس بس کو لگی آگ کو بجھایا گیا اس وقت تک بس اور بس میں موجود مسافرین کا سامان آگ کی نذر ہوچکا تھا۔

اس سلسلہ میں رچور منڈل پولیس نے ایک کیس درج رجسٹر کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔