تلنگانہ میں انٹرمیڈیٹ سال اول کے نتائج آج جاری کردئیے گئے،56 فیصد طالبات اور 42 فیصد طلبا

تلنگانہ میں انٹرمیڈیٹ سال اول کے نتائج آج جاری کردئیے گئے
کامیاب ہونے والوں میں 56 فیصد طالبات اور 42 فیصد طلبا شامل

حیدرآباد: 16۔ڈسمبر(سحرنیوزڈاٹ کام)

تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کے عہدیداروں کی جانب سے آج شام انٹرمیڈیٹ سال اول 2021ءکے نتائج  جاری کردئیے گئے ہیں۔

ان امتحانات میں 49 فیصد طلبا و طالبات نے امتیازی کامیابی نشانات سے کامیاب ہوئے ہیں۔جن میں 56 فیصد طالبات اور 42 فیصد طلبا شامل ہیں۔

تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کی جانب آج شام جاری کیے گئے انٹرمیڈیٹ سال اول کے نتائج اس کی سرکاری ویب سائٹ http://tsbie.cgg.gov.in  پر دیکھے جاسکتے ہیں۔

جاریہ سال 25 اکتوبر تا 3 نومبر انٹرسال اول کے ان امتحانات کا انعقاد عمل میں لایا گیا تھا ان امتحانات میں ریاست بھر میں جملہ

4،59،242 طلبہ نے شرکت کی تھی جن میں سے 22،4012 طلبا و طالبات کامیاب ہوئے ہیں۔

آج کامیاب ہونے والے طلبہ میں :
1،15،538 طلبہ A گریڈ میں کامیاب ہوئے ہیں۔

جبکہ 66،351 طلبہ B گریڈ میں پاس ہوئے ہیں۔

وہیں 27،752 طلبہ C گریڈ میں کامیاب ہوئے ہیں 

یاد رہے کہ گزشتہ سال کورونا وباء کے باعث انٹرمیڈیٹ سال اول کے سالانہ امتحانات کو ملتوی کرتے ہوئے تمام طلبہ کو پروموٹ کیا گیا تھااور اس وقت حکومت کی جانب سے کہا گیا تھا کہ کورونا وباء میں کمی کے بعد ان انٹرمیڈیٹ سال اول کے امتحانات کسی بھی وقت منعقد کیے جائیں گے۔

 دوسری جانب اطلاعات کے مطابق انٹرمیڈیٹ سال اول کے تھیوری امتحانات کے جوابی بیاضات کی جانچ مکمل کرلی گئی ہے تاہم انٹرمیڈیٹ سال اول کے ووکیشنل کے طلبہ کے پراکٹیکل امتحانات کی تکمیل کے بعد ان کے نتائج جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ ان نتائج کا کل 15 ڈسمبر کو اعلان کیا جانے والا تھا تاہم اس میں ایک دن کی تاخیر کرتے ہوئے آج نتائج جاری کیے گئے ہیں!

نام نہاد صحافی نما چند سارقین کے لیے انتباہ : 

چند ویب سائٹس کے نااہل اور ناکارہ افراد جو خود کو صحافی مانتے اور سمجھتے ہیں " سحرنیوزڈاٹ کام " کی ہر دوسری اور 

اہم خبر سے مواد کاپی کرکے اور تصاویر کو کاٹ چھانٹ کر اپنی " ویب سائٹس" پر 

اسے دیدہ دلیری کے ساتھ (کاپی پیسٹ یا الفاظ کے ردوبدل کے ذریعہ ) 

استعمال کرتے ہوئے اپنا" دھندہ " چلانے میں مصروف ہیں۔

ان سےمودبانہ گزارش ہے کہ اس گھٹیا حرکت سے باز آجائیں۔ 

ورنہ قانون چارہ جوئی کا سامنا کرنے تیار رہیں!

" اردو اور اردو صحافت  کی ترقی اور ترویج کے لیے" اردو یوٹیوب چینلس " انتظامیہ یا اخبارات 

سحر نیوز ڈاٹ کام کے حوالے سے خبریں استعمال کرسکتے ہیں "

 (انتظامیہ سحر نیوز ڈاٹ کام)
بقول راحت اندوری :-

ہم سے پوچھو کہ غزل مانگتی ہے کتنا لہو
سب سمجھتے ہیں یہ دھندہ بڑے آرام کا ہے