حیدرآباد ایرپورٹ پر دُبئی سے آنے والی تین خاتون مسافرین کے قبضہ سے
72.80 لاکھ روپئے مالیتی ایک کلو 48 گرام سونا ضبط
اندرون ہفتہ دیڑھ کروڑ روپئے سے زائد مالیتی تین کلو سونا ضبط
حیدرآباد: 11۔جنوری(سحرنیوزڈاٹ کام)
حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ(شمس آباد ایرپورٹ) پرمحکمہ کسٹمس کے عہدیداروں کی جانب سے گزشتہ تین دنوں کےدؤران شارجہ سے آنے والے ایک مسافر اور دبئی سے آنے والے دو مسافرین کے قبضہ سے 85 لاکھ 43 ہزار روپئے مالیتی 1742.6 گرام سونا ضبط کیا گیا تھا جسے پیسٹ کی شکل میں چھپاکر لایا گیا تھا۔
آج 11 جنوری کو بھی حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ (شمس آباد ایرپورٹ) پرمحکمہ کسٹمس کے عہدیداروں نے الگ الگ کارروائی کرتے ہوئے تین خاتون مسافرین کے قبضہ سے اسمگل کیا جانے والا جملہ ایک کلو 48 گرام سونا ضبط کرلیا ہے۔جس کی مالیت محکمہ کسٹمس کے عہدیداروں کےمطابق 72 لاکھ 80 ہزار روپئے ہے۔
محکمہ کسٹمس حیدرآباد ایرپورٹ کے عہدیداروں کے مطابق دُبئی سے فلائٹ نمبر 6E 8422 کے ذریعہ حیدرآباد پہنچنے والی ایک خاتون مسافر کے قبضہ سے 991 گرام سونا ضبط کرلیا گیا جس کی مالیت 48 لاکھ 71 ہزار روپئے ہے۔اس سونا کو پیسٹ کی شکل میں ڈھال کر خاتون نے اپنے زیر جامہ کپڑوں میں چھپایا تھا۔
اسی طرح دُبئی سے براہ کویت فلائٹ نمبر J9 1403 کے ذریعہ حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ پہنچنے والی ایک اور خاتون مسافر کے قبضہ سے 8 لاکھ 28 ہزار روپئے مالیتی 168.5 گرام سونا ضبط کرلیا گیا۔اس خاتون نے بھی اس سونا کو پیسٹ کی شکل میں ڈھال کر اپنے زیر جامہ کپڑوں میں چھپاکر لایا تھا۔
وہیں دُبئی سے فلائٹ نمبر 6E 8422 کے ذریعہ حیدرآباد کے شمس آباد ایرپورٹ پہنچی ایک اور خاتون مسافر کے قبضہ سے پیسٹ کی شکل میں ڈھال کر لایا گیا 321.8 گرام سونا ضبط کرلیا گیا۔محکمہ کسٹمس کے عہدیداروں کے مطابق اس خاتون مسافر نے اس سونا کو اپنی بڑی آنت میں چھپایا تھا۔
اس سلسلہ میں محکمہ کسٹمس حیدرآباد انٹرنیشنل ایرپورٹ کے عہدیداروں کی جانب سے ان تینوں خواتین کے خلاف کیس درج رجسٹر کرکے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔
یہاں یہ تذکرہ غیر ضروری نہ ہوگا کہ 10 جنوری کو حیدرآباد ایرپورٹ پر محکمہ کسٹمس کے عہدیداروں نے دبئی سے حیدرآباد ایرپورٹ پہنچنے والے ایک مسافر کے قبضہ سے 442.6 گرام سونا ضبط کیا تھا جس کی قیمت 21 لاکھ 70 ہزار روپئے بتائی گئی۔
جبکہ 9 جنوری کو شارجہ سے حیدرآباد ایرپورٹ پہنچے ایک مسافر کے قبضہ سے 970 گرام سونا ضبط کرلیا جس کی قیمت 47 لاکھ 55 ہزار روپئے بتائی گئی۔
وہیں 7 جنوری کو دوبئی سے پہنچے ایک مسافر کے قبضہ سے 330 گرام سونا ضبط کیا گیا تھا جس کی مالیت 16 لاکھ 18 ہزار روپئے ہے۔اس سونا کو ان تینوں مسافرین نے پیسٹ (مادہ) کی شکل میں ڈھال کر پیروں پر باندھے گئے پلاسٹرس،انڈروئیر اور ریڈیم کلر میں لپیٹ کر ٹرالی بیاگ کے میٹل فریم میں لپٹ کر لایا تھا۔
اس طرح 7 جنوری سے آج 11 جنوری تک حیدرآباد ایرپورٹ پر محکمہ کسٹمس کے عہدیداروں نے جملہ 3222.6 کلو گرام سونا ضبط کیا ہے جس کی جملہ مالیت ایک کروڑ 58 لاکھ روپئے ہے۔!!
۔۔۔۔۔
” 7 جنوری سے 10 جنوری تک حیدرآباد ایرپورٹ پر ضبط شدہ سونا کی تفصیلات اس لنک پر "

