گورنمنٹ ڈگری کالج تانڈورمیں جزوقتی لیکچرارس سے درخواستیں مطلوب

گورنمنٹ ڈگری کالج تانڈورمیں جزوقتی لیکچرارس سے درخواستیں مطلوب

کل 15 فروری درخواستوں کے ادخال کی آخری تاریخ

تانڈور۔14۔فروری (سحر نیوزڈاٹ کام)
ڈاکٹر وویک کمار دوبے پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج تانڈورکے پریس نوٹ کے بموجب کمشنریٹ آف کالجیٹ ایجوکیشن حیدرآبادکی ہدایت کے مطابق تعلیمی سال 2021-22 کے لیے گورنمنٹ ڈگری کالج تانڈورکی مخلوعہ جائدادوں پراہل جزوقتی لیکچرارس سے درخواستیں مطلوب ہیں ۔

پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج تانڈورڈاکٹر وویک کمار دوبے کے بموجب ڈگری کالج میں عارضی تقررات کیلئے تلگو ، کامرس ، کمپیوٹر سائنس اور کمپیوٹر اپلیکیشنس مضامین کیلئے ایک، ایک اور انگریزی کیلئے تین جائدادوں کیلئے درخواستیں مطلوب ہیں۔

مذکورہ مضامین میں اہل امید واروں کا 55؍ فیصد نشانات حاصل کرنا لازمی ہوگا جبکہ ایس سی اور ایس ٹی طبقات کے امیدواروں کیلئے 50؍فیصد نشانات حاصل کرنے کا لزوم ہے ۔

پرنسپل ڈاکٹر وویک کمار دوبے نے بتایا کہ اس سلسلہ میں تدریسی تجربہ رکھنے کے علاوہ پی ایچ ڈی ، نیٹ اور سیٹ جیسے مسابقتی امتحانات میں شرکت والوں کو ترجیح دی جائے گی ۔ اہل امیدوار کل 15؍فروری 11؍بجے دن تک گورنمنٹ ڈگری کالج تانڈور میں درخواستیں داخل کرنا ہوگا۔