وزیر داخلہ امیت شاہ سے رکن پارلیمان چیوڑلہ کی ملاقات

ریاستی خبریں قومی خبریں

وزیر داخلہ امیت شاہ سے رکن پارلیمان چیوڑلہ کی ملاقات
وقارآباد ضلع کو جوگولامبازون سے چارمینار زون میں منتقل کرنے کیلئے نمائندگی

تانڈور۔14۔فروری (سحر نیوزڈاٹ کام)
ڈاکٹر جی ۔ رنجیت ریڈی رکن پارلیمان چیوڑلہ نے دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ اور وزیرمملکت داخلہ جی۔ کشن ریڈی سے لوک سبھا اجلاس کے دوران کل لوک سبھا کے احاطہ میں ملاقات کرتے ہوئے انہیں ایک یادداشت حوالے کی۔

اس موقع پر رکن پارلیمان نے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کو واقف کروایا کہ ریاستی حکومت نے عوام کو بہترین اور آسان نظم و نسق کی فراہمی کی غرض سے مزید دو اضلاع نارائن پیٹ اور ملگ کا قیام عمل میں لایا اب ریاستی حکومت نے طئے کیا ہے کہ ضلع وقارآباد جو کہ موجودہ طورپر جوگولامبا ضلع، زون۔7 میں موجود ہے اسے چارمینار ،زون۔6 میں منتقل کیا جائے۔

اور اس سے متعلق منصوبہ منظوری حاصل کرنے کی غرض سے قبل ازیں ریاستی حکومت نے صدر جمہوریہ ہند مسٹررام ناتھ کووند کو روانہ کردیا ہے

رکن پارلیمان چیوڑلہ ڈاکٹر جی۔ رنجیت ریڈی نے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ اور رمملکتی وزیر داخلہ جی۔ کشن ریڈی کو بتایا کہ زون کی عدم تبدیلی کے باعث اساتذہ کے تبادلہ میں مشکلات پیش آرہی ہیں اور انہوں نے دونوں وزراء سے خواہش کی کہ وہ اس سلسلہ میں صدر جمہوریہ ہند سے موثر نمائندگی کو یقینی بنائیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے